میں نے یہ وظیفہ دن رات پڑھا‘ اللہ کریم کا فضل و کرم ہورہا ہے‘ دست غیب عطا ہوا ہے‘ رقم ختم ہونے سے پہلے ہی رقم کا بندوبست ہوجاتا ہے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! جب سے عبقری سے تعلق قائم ہوا‘ تسبیحات‘ تلاوت اور وظائف میں ایک نیا لطف‘ روحانی سرور و سکون ملا ہے۔ اللہ کریم آپ کا سایہ ہمارے سروں پر تادیر قائم رکھے اور دونوں جہاں کی سعادات‘ رحمتیں‘ برکات‘ عافیتیں نصیب ہوں۔ یونہی مخلوق خدا کو روحانی و جسمانی شفاء آپ کے ذریعے ملتی رہے۔ آمین ثم آمین! میں نے کچھ عرصہ قبل تفصیل سے ایک خط لکھا تھا جس کا جواب میں آپ نے مجھےدو انمول خزانہ پڑھنے کیلئے دیا اور ساتھ کتابچہ بالکل مفت بھیجا بھی۔ عبقری سے تعلق کے بعد سود سے توبہ‘ فوری بینک میں جاکر سودی اکاؤنٹ ختم کروا کر بغیر سود والا اکاؤنٹ کھلوا کر رقم اس میں ڈال دی‘ مگر روزگار‘ کاروبار نہ ہونے کے سبب آہستہ آہستہ وہ رقم ختم ہوگئی اب بہت پریشان ہوا‘ دفتر ماہنامہ عبقری میں خط لکھا‘ آپ نے دو انمول خزانے وظیفہ بھیجا‘میں نے یہ وظیفہ دن رات پڑھا‘ اللہ کریم کا فضل و کرم ہورہا ہے‘ دست غیب عطا ہوا ہے‘ رقم ختم ہونے سے پہلے ہی رقم کا بندوبست ہوجاتا ہے‘ معلوم نہیں کہاں کہاں سے رقم آرہی ہے‘ سوچ بھی نہیں سکتا‘ الحمدللہ! گھر کا نظام پہلے سے بہت بہتر چل رہا ہے۔ نماز اور ذکر میں دھیان ملا ہے۔ روحانی امراض ختم ہورہے ہیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں