پوشیدہ امراض‘کیکر کی کومل پھلیاں جن میں ابھی بیج نہ پڑا ہواتار کر سائے میں خشک کی جاتی ہیں پھر انہیں ہم وزن شکر میں سفوف بنا کر ملا دیا جاتا ہے اس دوا کو چھ گرام مقدار میں روزانہ صبح دودھ کے ساتھ لیا جائے تو چند دن میں مثبت نتائج برآمد ہوتے ہیں ۔
ببول(کیکر) کا درخت سولہ میٹر تک لمبا ہوتا ہے اس کی چھال سیاہی مائل خاکستری اور پھول زرد رنگ کے ہوتے ہیں شاخوں پر کانٹے پائے جاتے ہیں ‘ درخت کے تنے سے ایک لعاب دار مادہ رستا ہے جسے گوند کہتے ہیں ۔شفا بخش اجزاء :۔ کیکر کے پتے چھال ٗ پھلی اور گوند سبھی میں طبی افادیت پائی جاتی ہے پتے اور چھال رطوبتوں کو خشک کرنے اور رستے ہوئے خون کو روکنے میں مفید ہے پھلی سانس کی نالیوں سے بلغی مواد اور ریشہ خارج کرنے میں معاون ہے گوند جلد کی حدت اور سوزش دور کرنے میں سود مند ہے کیکر کی گوند کا لعاب دیگر ادویات کے ساتھ ملا کر سینے کے امراض ٗ نزلہ ٗ اسہال پیچش کے لئے اور سوزاک اور قرحہ کے علاج کے لئےاستعمال کیا جاتا ہے اس گوندکا گاڑھا لعاب تیز اور خارش پیدا کرنے والے زہروں کے لئے نہایت اعلیٰ ترقیات ہے یہ زہر کے ذرات کو سمیٹتا اور معدہ کی جھلی پر ایک تہہ چڑھا دیتا ہے جس سے وہ زہر کے اثر سے محفوظ رہتی ہے ۔اسہال: ببول کے مختلف حصے معمولی قسم کے اسہال کے علاج میں بہت زیادہ مفید ہیں نرم پتوں کے ساتھ سفید اور کالے زیرہ کو ملا کر تین بار روزانہ بارہ گرام مقدار میں دیا جاتا ہے چھال سے بنا جوشاندہ بھی اسی مقصد کے لئے اتنی بار لیا جا سکتا ہے ببول کی گوند بھی کاڑھے یا چاشنی کی صورت میں اسہال کے لئے موثر دوا ہے ۔ دانتوں کے امراض : ببول کی تازہ چھال کو روزانہ چبانا ہلتے ہوئے دانتوں کو مضبوط بنانے اور مسوڑھوں سے خون رسنے کے عمل کو روکتا ہے گندے دانت صاف کرنے کے لئے ببول کی لکڑی کا کوئلہ 60 گرام توے پر گرم کی ہوئی پھٹکڑی 24 گرام اور نمک12 گرام کا منجن موثر اور قدیم نسخہ ہے ۔
ایگزیما :۔ یہ جلد کا مرض ہے جس میں شدید خارش ہوتی ہے ایگزیما کے علاج کے لئےببول کی چھال بہت مؤثر ہے تقریباً پچیس گرام چھال ببول اور ہم وزن چھال آم کو ایک لٹر پانی میں ابالا جاتا ہے اور اس سے اٹھنے والی بھاپ کا سینک متاثرہ حصہ پرکیا جاتا ہے سینک کے بعد متاثرہ حصہ پر گھی مل دیا جاتا ہے ۔ٹانسلز : چھال کے جوشاندہ میں معدنی نمک ملا کر غرارے کرنے سے ٹانسلز میں افاقہ ہوتا ہے معمولی کھانسی اور حلق میں خراش کے لئے منہ میں ببول کی گوند رکھ کر اس کا لعاب چوسنے سے تھوڑی دیر میں تکلیف رفع ہو جاتی ہے ببول کی چھال کا جوشاندہ بنا کر اس میں املی بھگو دیں رات بھر پڑا رہنے دیں اس کے بعد صبح کو اچھی طرح مل چھان کر اس پانے سے غرارے کرنے سے منہ کے چھالے ختم ہو جاتے ہیں ۔آشوب چشم :۔ببول کے پتے آشوب چشم کے علاج کے لئے بہت کارگر ہیں ۔ پتوںکو پیس کر لیپ بنا لیا جائے اور متاثرہ آنکھوں پررات کو کپڑے کی پٹی میں رکھ کر باندھ دیا جائے اس پٹی کو صبح کے وقت کھولا جائے آنکھوں کی سرخی اور درد ختم ہو جائیں گے ۔
طوفان اشک : آنسو بہت زیادہ ہوں اور جاری رہیں تو 250 گرام ببول کے پتے لے کر چوتھائی لیٹر پانی میں یہاں تک ابالیں کہ پانی ایک چوتھائی رہ جائے اسے اچھی طرح چھان پن کر ڈھکن لگا کر رکھ دیں اس مائع کو صبح و شام آنکھوں کے پپوٹوں پر لگائیں عارضہ ختم ہو جائےگا ۔
دیگر استعمال :جریان : ببول کی تازہ پھلیاں جنسی امراض مثلاً جریان‘ احتلام‘ سر عت انزال اور مادہ منویہ رکیک ہو جانا میں بہت موثر ہے آیورویدک میں پھلیوں کا مندرجہ ذیل نسخہ مذکورہ امراض کے لئے شافی علاج تصور کیا جاتا ہے ایک سے ڈیڑھ میٹر لمبے کھدر کے کپڑے کو ہموار جگہ پر پھیلا دیتے ہیں ببول کی تازہ پھلیوں کو کچل کر ان کا رس نکال کر کھدر کے کپڑے پر پھیلا دیا جاتا ہے بیس دنوں تک روزانہ صبح و شامل پھلیوں کارس اس کپڑے پر پھیلاتے رہتے ہیں یہاں تک کہ پانچ سے چھ سینٹی میٹر موٹی تہہ کپڑے پر جم جاتی ہے اب اس کپڑے کا چھوٹا سا ٹکڑا کاٹ کر جس کا وزن پانچ سے نو گرام ہو گائے کے ایک لٹر دودھ میں ابالا جاتا ہے دو تین جوش دینے کے بعد ذائقہ بہتر بنانے کے لئے شکر ڈال کر پیا جاتا ہےکہا جاتا ہے کہ کچھ دنوں کے استعمال سے جنسی مسائل میں بے حد افاقہ ہو گا جریان کے لئے عمدہ ترین دوا ہے پھلیوں سے بنایا گیا ایک اور نسخہ بھی جریان کے لئے بہت موثر ہے۔ کیکر کی کومل پھلیاں جن میں ابھی بیج نہ پڑا ہواتار کر سائے میں خشک کی جاتی ہیں پھر انہیں ہم وزن شکر میں سفوف بنا کر ملا دیا جاتا ہے اس دوا کو چھ گرام مقدار میں روزانہ صبح دودھ کے ساتھ لیا جائے تو چند دن میں مثبت نتائج برآمد ہوتے ہیں ۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں