محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! الحمدللہ ثم الحمدللہ! میرا دل بہت خوش ہوتا ہے جب اللہ تعالیٰ کی ایک بہت بڑی نعمت کی شکل میں ماہنامہ عبقری میرے ہاتھوں میںپہنچتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ہمارے پیارے ملک پاکستان پر خوب خوب خوب رحم و کرم فرمایا ہے کہ اس عظیم ملک کو آپ جیسی ہستیوں سے نوازا ہے۔ کافی عرصہ سے دل میں لکھنے کی خواہش تھی لیکن رب کریم نے توفیق آج ہی نصیب فرمایا۔ جناب! مجھے تین ماہ سے پیٹ کی پریشان کن بیماری لاحق تھی‘ میرے والدصاحب خود طب نبوی ﷺ سے منسلک ہیں‘ بہت نسخے آزمائے‘ بہت حکیموں سے علاج کروایا‘ بہت ڈاکٹری علاج کیا لیکن صحت اور میں دور کی بات۔ بالآخر ایک پنساری جو ہمارا عزیز ہے نے مجھے ایک نسخہ دیا جو کہ ایک سینے کا راز تھا اور کہا کہ دوائی ختم ہونے کے بعد کاغذ اپنے ساتھ لانا اور تمہارے والد اس نسخہ سے بہت زیادہ کمائی کرسکتے ہیں اور کہا کہ کسی اور کو نہ دینا اور اپنے ساتھ لکھوا دینا اور رکھ دینا۔لیکن میں نے ایسا نہ کیاعبقری کی بخل شکنی دیکھتے ہوئے میں اسے قارئین کی نذر کررہا ہوں:۔پیٹ کے امراض خصوصاً دست، معدہ‘ آنتوں کی کمزوری میں نہایت اکسیر ہے۔ ھوالشافی: رال سفید دو تولہ‘ قنوچہ چار تولہ‘ اسپغول چار تولہ‘ میتھی چری چار تولہ‘ گوند کتیرا دو تولہ‘ بیہدانہ دو تولہ‘ الائچی ایک تولہ‘ بادیان دو تولہ‘ سوڈا بائیکارب ایک تولہ۔ تمام چیزوں کو اکٹھا کر پھکی تیار کرلیں۔ طریقہ استعمال: صبح و شام دو بڑے چمچ پانی کے ساتھ استعمال کریں۔میرا مرض نہ ختم ہونے والا تھا‘ کچھ کھاتا تو ہضم نہیں ہوتا‘ دن میں چار پانچ مرتبہ دستوں کی شکایت ہوتی‘ انگریزی علاج سے فرق صرف یہ ہوتا تھا کہ دستوں کی جگہ کچا پاخانہ آتا‘ چہرہ مرجھایا ہوا تھا‘ چلنے پھرنے کے قابل نہیں تھا‘ اپنے آپ سے تنگ تھا مگر اب اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ٹھیک ٹھاک ہوں۔ الحمدللہ اپنی کلاس میں پوزیشن بھی لے لی ہے۔ یہ سب تو عبقری کا ہی کمال ہے۔ (عبداللہ جان‘ بنوں)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں