محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں قارئین عبقری کیلئے اپنا آزمودہ عمل بھیج رہی ہوں۔ قارئین نوٹ فرمالیں! یہ نفل مجھے ایک بزرگ نے عطا فرمائے تھے‘ جب بھی کوئی مشکل پیش آئے‘ دو، دو کرکے کل دس رکعات نماز نفل صلوٰۃ الحاجت پڑھیں۔ ہر دو نوافل کے بعد واللہ المستعان کی ایک تسبیح پوری پڑھیں۔ جب اس ترتیب سے دس رکعات نماز نفل پورے کرلیں تو پھر عاجزی سے دعا مانگیں‘ ان شاء اللہ ایک بار میں ہی مراد بَر آتی ہے۔ میرا تو بارہاکا آزمودہ ہے۔کوئی حاجت ہو‘ کوئی مشکل آن پڑے‘ بس یہ عمل مکمل کیا اور مسئلہ حل۔ (عالیہ ظہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں