Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گھریلو مسائل کا انسائیکلو پیڈیا

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2017ء

اگر کسی کے ہاں ہزار علاج کے بعد بھی اولاد نہ ہوتی ہو تو اس کو چاہیے کہ آدھا کلو آنبہ ہلدی ریت میں بھنوا لیں ‘ 100گرام پھٹکڑی کو بھی بھون لیں‘ ان دونوں کو ہاون دستہ میں ڈال کر کوٹیں‘ کوٹتے وقت 

پڑھتے رہیں‘ باوضو یہ دوا بنائیں پھر دو رکعت صلوٰۃ الحاجت پڑھیں اور مریضہ کو کہیں رات کوآدھا چھوٹا چمچ دوائی کھالے‘ پھر آدھا چمچ دوائی مسلسل مخصوص ایام کے نہانے کے بعد اسی رات سے برابر کھائے جب تک امید نہ ہوجائے کھاتے رہیں اللہ مراد پوری کرینگے۔
ایک ہفتے میں گلٹی ٹھیک
میری دائیں بغل میں گلٹی نکل آئی جس کو پنجابی میں کچھرالی کہتے ہیں مئی کے عبقری شمارے میں اس کے بارے میں ایک عمل میں نے پڑھا تھا اس عمل سے اللہ تعالیٰ کے فضل میں ٹھیک ہوگیا۔ وہ عمل یہ تھا کہ صبح نماز فجر کے بعد سورج نکلنے سے پہلے اور شام سورج غروب ہونے کے بعد سو بار یہ کلمات

پڑھنے ہیں۔ یہ عمل تقریباً میں نے ایک ہفتہ کیا اور اللہ کے فضل سے کچھرالی کا نام و نشان بھی نہ رہا۔
گرتے بالوں کیلئے نایاب ترین ٹوٹکہ
گری خشک آدھ پاؤ کوٹ کر باریک کرکے تین کلو پانی میں ابالیں۔ جب ڈیڑھ کلو رہ جائے تو اتار کر چھان لیں۔ نہانے کے آخر میں اسی پانی سے بالوں کو دھولیں اس کے بعد پھر سادہ پانی سے بال نہیں دھونے‘ گرتے بال ختم ہوجائیں گے۔ بخار یا کمزوری کی وجہ سے جو بال گرتے ہیں بحال ہوجائیں گے‘ بال ملائم و چمکدار ہوجائیں گے۔ اپنی بھابھی کو امریکہ میں استعمال کرایا وہ کہتی ہیں کہ ایسی لاجواب چیز ہے کہ اس کو بوتلوں میں بھر کر سٹور میں رکھنا چاہیے۔(عبقری جلد نمبر8)
گھر بیٹھے کتب اور ادویات منگوانے کیلئے صرف یہی نمبر
0332-7552382

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 061 reviews.