محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ گزشتہ چند سال سے مسلسل پڑھ ر ہا ہوں۔ لوگوں کے مشاہدات و تجربات سے مزین یہ ماہنامہ اب تو میری ضرورت بن چکا ہے۔ آج میں اپنے دو مشاہدات قارئین کی نظر کرتا ہوں۔ میں ہیڈ منگلا میں ملازم تھا‘ بلڈپریشرکافی ڈاؤن تھا‘ مقامی ڈاکٹر سے دوائی لی‘ چھٹی لی اور اپنے کوارٹر میں آکر لیٹ گیا‘ ایک کتاب ’’طب اکبر‘‘ پڑھنا شروع کی‘ وہاں لکھا ہوا پایا ہمیشہ حسب برداشت گرم پانی سے استنجا کریں‘ اس طرح پانچ وقت استنجا کیا‘ بلڈپریشر بالکل نارمل ہوگیا۔ قبض کا نسخہ: میرے رشتہ دار حکیم حافظ غلام رسول صاحب عموماً ہمارے ہاں آتے جاتے رہتے تھے انہوں نے بتایا میرے ایک دوست کو قبض تھی کافی ادویات دیں‘ بڑے بڑے حکماء سے بھی ادویات لے کر دیں مگر افاقہ صرف دوائی کھانے کے دوران ہی رہتا جیسے ہی دوائی کھانا چھوڑی حالت پھر ویسی ہی ہوجاتی۔ ایک مرتبہ انہوں نے اپنے مرض کو لے کر استخارہ کیا۔ اسی رات دیکھا کہ ایک بڑا مکان ہے چند لوگ کھڑے ہیں جو دروازہ میں کھڑا تھا اس سے پوچھا قبض کا نسخہ؟ اس نے کہا جو مکان کے اندر بیٹھے ہیں ان سے پوچھو! میں ان کے پاس گیا اور اندر جاکر السلام علیکم کہا اور پوچھا قبض کا نسخہ ملے گا؟ انہوں نے فرمایا: ’’دیسی مونگ ایک چھٹانک‘ دیسی گھی ایک چھٹانک اس کی دال بنائیں‘ مرچ نہ ڈالیں‘ رات کو روٹی نہیں کھانی چمچ سے دال ہی کھائیں‘ تین دن کریں۔‘‘ پھر اس کی آنکھ کھل گئی‘ اگلے ہی دن اس نسخہ پر عمل شروع کردیا‘ واقعی صرف تین دن میں اس کی قبض ٹھیک ہوگئی‘ خواب میں اس کو اشارہ ملا کہ جو کھڑے تھے وہ بقراط اور سقراط تھے اور بیٹھے تھے‘ وہ حکیم لقمانؒ تھے۔ (غلام محی الدین فاروقی‘ گجرات)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں