جب انسان ہر طرح سے بے بس ہوجاتا ہے اور ہمت جواب دے جاتی ہے۔ اس موقع پر ہمت نہیں ہارنا چاہیے اور اللہ تعالیٰ سے لو لگانا اور اسے راضی کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ وہ ہر مشکل حل کرنے والا‘ کام بنانے والا‘ رحیم و کریم رب ہے۔
ہرمشکل حل ہونا‘ بے بسی دور ہونا:انسان کی زندگی میں بعض مرتبہ ایسے مواقع بھی آتے ہیں جب انسان ہر طرح سے بے بس ہوجاتا ہے اور ہمت جواب دے جاتی ہے۔ اس موقع پر ہمت نہیں ہارنا چاہیے اور اللہ تعالیٰ سے لَو لگانا اور اسے راضی کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ وہ ہر مشکل حل کرنے والا کام بنانے والا‘ رحیم و کریم رب ہے وہ ہر ایک کی دعا سنتا اور قبول کرتا ہے۔ ایسے موقع پر سب سے پہلے اگر نماز کی پابندی نہیں ہے تو پابندی کرے اور باجماعت نماز ادا کرے۔ دوسرا استغفار کی کثرت کرے۔ کلمہ طیبہ ہرنماز کے بعد ایک سو بار پڑھا کرے۔ بعد نماز عشاء یا بعد نماز فجر اسم الٰہی کو پانچ سو مرتبہ روزانہ پڑھا کرے جب تک پریشانی قائم رہے‘ مشکل حل نہ ہو برابر عمل کرتا رہے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ جلد ہی مشکل حل ہوجائے گی۔ بے بسی اورپریشانی ختم ہوجائے گی اور ہمت بندھ جائے گی اور زندگی میں انقلاب پیدا ہوجائے گا۔ عمل کرنے میں پابندی کرے کسی صورت میں بھی سستی‘ کاہلی سے عمل کی پابندی کو نہ چھوڑے۔
جانی و مالی نقصان سے حفاظت:جو شخص دشمنوں اور حاسدوں کےماحول میں زندگی گزار رہا ہو اس کو ہروقت ہوشیار اور چوکنا رہنے کی ضرورت ہے نہ معلوم کسی وقت حاسدلوگ کوئی نقصان پہنچادیں اور دشمن اپنا وار کردے۔ اس کیلئے ضروری ہے کہ انسان اپنا بچاؤ کرے اور ہروقت ہوشیار اورچوکنا رہے۔ ورنہ خطرہ ہے کہ کسی بڑے نقصان سے دو چار ہوجائے۔ اس کیلئے روزانہ ہر نماز کے بعد اسم الٰہی یَاحَیُّ ایک سو ایک بار پڑھا کرے یا بعد نمازفجر یا بعد نماز عشاء پانچ سو ایک بار ایک ساتھ پڑھ لیا کرے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ حاسد اور دشمن کا ہروار خالی جائے گا اور ان کو قدم قدم پر ناکامی ہوگی۔
شادی کیلئے:اگر کوئی شخص کنوارہ ہو یا کوئی لڑکی کنواری ہو اور رشتہ نہ آتا ہو اور یہ چاہتا ہو کہ جلدازجلد رشتہ آجائے تو اس کیلئے یہ عمل تیربہدف ہے بہت جلد شادی ہوجاتی ہے۔ عمل یہ ہے:۔تین روزےمسلسل رکھے اور نماز کی پابندی کرے۔ رات کو سوتے وقت اکیس بار یہ آیات باوضو پاک مصلّے پر بیٹھ کر پڑھے اور اللہ تعالیٰ سے رشتہ کسی شریف اور نیک خاتون /مردسے ہونے کی خوب گڑگڑا کر دعا کرے۔ ایک ماہ میں کام ہوجائے تو بہت اچھا ورنہ یہ عمل ہر ماہ کرے۔ ان شاء اللہ جلدازجلد رشتہ ہوجائے گا۔
ہرقسم کا ڈر خوف دور کرنا:اگر کسی شخص کو ہروقت ڈر خوف لگا رہتا ہو‘رات کے اندھیرے میں اکیلے کمرے میں‘ سنسان راستے میں جنگل بیابان میں یا ویران راستے پر ڈر خوف لگتا ہو تو اس کیلئے یہ کلمات باوضو ایک کاغذ پر لکھے اور موم جامہ کرکے مرد ہے تو سیدھے بازو پر باندھے یا گلے میں ڈال لے اور اگر عورت ہے تو بائیں بازو پر باندھے یا گلے میں ڈال لے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ ہر قسم کا ڈر خوف دل سے نکل جائے گا اور زندگی آرام سے گزرے گی۔ وہ کلمات یہ ہیں:۔
حاسد کا مصیبت میں مبتلا ہونا:اگر کوئی حاسد اپنی شرارتوں سے باز نہ آتا ہو تو اس کیلئے شر سے حفاظت اور دشمن کے مصیبت میں مبتلا ہونے کے لیے نماز مغرب کے بعد سورۂ فیل اور سورۂ قریش بغیر بسم اللہ کے اکتالیس بار پڑھا کرے جب تک دشمن کا شر باقی رہے برابر پڑھتا رہے ان شاء اللہ تعالیٰ جلد ہی دشمن کسی مصیبت میں مبتلا ہوجائے گا۔ تنبیہ: بلاوجہ کسی کو نقصان پہنچانا یا مصیبت میں مبتلا کرنا بہت بڑا گناہ اور اپنی بربادی کا انتظام کرنا ہے۔ لہٰذا اس عمل کو کرنے سے پہلے کسی نیک متقی عالم دین سے مشورہ کرکے کرے۔ ورنہ خود نقصان اٹھائے گا۔
لڑکی یا لڑکے کے رشتہ کیلئے:اگر لڑکی جوان ہو یا لڑکا جوان ہو لیکن رشتہ نہیں آتا‘ اگر رشتہ آتا ہے تو مناسب نہیں ہوتا اس کیلئے روزانہ یہ عمل کریں‘ ان شاء اللہ جلد ہی رشتہ کا انتظام ہوجائے گا۔ عمل یہ ہے:دو رکعت نمازنفل بعد نمازعشاء پڑھے اور اس کے بعد گیارہ سو بار اسم الٰہی یَالَطِیْفُ پڑھے۔ اس کے بعد دعا کرے کہ اے رب میرے لیے اچھے سے اچھے رشتے کا انتظام فرمادے۔ عمل کرنے سے پہلے گیارہ مرتبہ درود شریف اور عمل کے بعد گیارہ مرتبہ درود شریف ضرور پڑھے۔ یہ عمل چالیس دن مسلسل کرے‘ ناغہ نہ کرے۔ تنبیہ: بعض مرتبہ بندش کی وجہ سے رشتہ نہیں ہوتا تو اس کیلئے روزانہ سورۂ یٰسین شریف تین مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے وہ پانی پی لے۔ یہ عمل بھی چالیس دن مسلسل بلاناغہ کرے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ بندش کھل جائے گی اور اچھی جگہ رشتہ ہوجائے گا۔
ہرقسم کی محتاجی ختم‘ رزق میں ترقی:اگر کسی شخص کی آمدنی قلیل اور اخراجات بہت زیادہ ہوں ہروقت رقم کیلئے ہاتھ پھیلاتا رہتا ہو اور طرح طرح سے ذلت اٹھاتا ہو اور قرضہ پر قرضہ چڑھتا جاتا ہے لیکن ادا نہیں ہوتا‘ ہروقت ہاتھ تنگ رہتا ہے روزی میں زیادتی اور آمدنی میں برکت کیلئے روزانہ بعدنمازفجر باوضو پاک مصلے پر بیٹھ کر ہر روز بلاناغہ اول گیارہ بار درود شریف پڑھے اس کے بعد ایک سو اکیس بار اسم الٰہی پڑھے۔ آخر میں گیارہ بار درودشریف پڑھ کر رزق میں برکت آمدنی میں ترقی اور قرض سے جان چھوٹنے کی دعا کرے۔ ان شاء اللہ جلد ہی آمدنی میں اضافہ شروع ہوجائے گا۔ یہ عمل روزانہ بلاناغہ کرے اگر ایک دن ناغہ ہوجائے تو دوسرے دن دو مرتبہ پڑھ لے۔ بعض مرتبہ کسی خاص گناہ یا اللہ تعالیٰ اور اس کے پیارے رسول ﷺ کی مسلسل نافرمانی کے سبب بھی رزق بند ہوجاتا ہے لہٰذا گناہوں سے توبہ کرے‘ نماز کی پابندی کرے صدقہ خیرات جو توفیق ہو کرتا رہے۔ اللہ تعالیٰ کی مخلوق انسان اور جانور سب کے ساتھ رحم و شفقت کا معاملہ کرے کسی پر ظلم نہ کرے کسی کا مال ناجائز نہ کھائے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ جلد ہی برکت کے آثار ظاہر ہوں گے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں