Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

یاقہار پڑھا‘ بے اولاد کو جڑواں بیٹیاں عطا

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2016ء

میں نے یہ عمل موتی مسجد شاہی قلعہ لاہور میں جاکر بھی کیا اور موتی مسجد کا تصور کرکے گھر میں بھی کیا۔ سب گھر والے عرصہ آٹھ ماہ سے یہ عمل ادا کررہے ہیں۔ اس دوران ہمیں بہت سی چیز نظر آئیں اور انہیں ہم نے اپنی آنکھوں سےقابو ہوتے ہوئے دیکھا

چیزوں کو قابو ہوتے خود اپنی آنکھوں سےدیکھا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں رسالہ عبقری بہت شوق سے پڑھتاہوں۔ مجھے بہت سے مسائل تھے‘ گھر میں جادو جنات کا مسئلہ تھا۔ میں علامہ لاہوتی صاحب کے مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ سے خوب رہنمائی حاصل کرتا ہوں اور اس میں موجود وظائف کرتا رہتا ہوں۔ مجھے بہت سے مسائل تھے ان مسائل کے حل کیلئے میں نے ’’جنات کے پیدائشی دوست‘‘ دیا گیا وظیفہ جو کہ موتی مسجد میں جاکر نوافل اداکرنے ہیں اور ہر نفل میں سورۂ فاتحہ پڑھتے ہوئے جب پر پہنچیں تو بہت زیادہ دیر تک اسی ورد کو پڑھتے رہنا ہے پھر رکعت مکمل کرکے دوسری رکعت میں بھی اسی طرح بہت دیر تک پڑھنا ہے۔ اسی طرح دو نفل مکمل کرکے اللہ سےخوب گڑ گڑا کر دعا کرنی ہے۔ ہم نے یہ عمل موتی مسجد شاہی قلعہ لاہور میں جاکر بھی کیا اور موتی مسجد کا تصور کرکے گھر میں بھی کیا۔ سب گھر والے عرصہ آٹھ ماہ سے یہ عمل ادا کررہے ہیں۔ اس دوران ہمیں بہت سی چیز نظر آئیں اور انہیں ہم نے اپنی آنکھوں سےقابو ہوتے ہوئے دیکھا اور ہمارے بہت سے مسائل حل ہوگئے۔ الحمدللہ! (نثار احمد)
یاقہار پڑھا بے اولاد کو جڑواں بیٹیاں عطا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تبارک و تعالیٰ آپ کو خیروبرکت عطا فرمائے۔ محترم حکیم صاحب! میں تقریباً ایک سال سے عبقری سے وابستہ ہوں اور ماہنامہ عبقری لے کر پڑھتا ہوں اور ہر جمعرات کو درس انٹرنیٹ کے ذریعے سنتا ہوں۔ ہمارا مسئلہ یہ تھا کہ ہماری شادی ہوئی تو تین سال تک اولاد نہیں ہورہی تھی تین سال کے عرصہ تک ہم نے بہت سے مشہور ڈاکٹرز سے علاج کروایا‘ جس ڈاکٹرز کے پاس بھی جاتے تو وہ بتاتے کہ آپ دونوں کا طبی لحاظ سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ بہت پریشان تھے‘ ہرکوئی ہم پر بندش بتاتا‘ جس نے جہاں بتایا وہاں گئے‘ مگر کوئی فرق نہ پڑا۔ ایک دن ایک آفس میں دوست کے پاس عبقری رسالہ دیکھا تو بہت اچھا لگا‘ اس دن سے باقاعدگی سے عبقری گھر پر لگوایا اور الحمدللہ آج تک عبقری ہمارے گھر ہر ماہ آتا ہے اور سب گھر والے بہت شوق سے پڑھتے ہیں خاص کر اس میں موجود ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ سب سے پہلے پڑھتے ہیں۔ اسی مضمون میں علامہ لاہوتی پراسراری صاحب نے ایک وظیفہ دیا جو میں نے اور میری بیوی نے پڑھنا شروع کردیا۔ چند ماہ ہی یہ عمل پڑھا تھا کہ الحمدللہ میری بیوی امید سے ہوگئی۔ ہم نے یاقہار کے ساتھ دو انمول خزانہ کا ورد جاری رکھا اور اللہ نے ہمیں جڑواں بیٹیاں نارمل ڈیلیوری کے ساتھ عطا کیں۔ اس دن سے ہم اللہ تعالیٰ کا بے شمارشکر ادا کرتے ہیں اور عبقری کے ادارہ کیلئے بے شمار دعائیں کرتے ہیں۔ حضرت حکیم صاحب اورعلامہ لاہوتی پراسراری صاحب آپ کو اور آپ کے ساتھیوں کو تاقیامت تک ایمان والی زندگی عطا کرے کہ آپ نے ہم جیسے دکھیاروں کو اللہ تعالیٰ سے مانگنے کا سلیقہ سکھا دیا۔ نماز، روزہ کے پابند تو پہلے بھی تھے مگر اللہ تعالیٰ سے صحیح معنوں میں مانگنا اب آیا ہے۔ میرے بھائی کا بیٹا اب ماشاء اللہ چھ سال کا ہونے والا ہے وہ نیند میں بہت زیادہ ڈرتا تھا اور رات کو چیخ مار کر اٹھ جاتا تھا ہم نے اس کو پڑھ کر سونے کا کہا اب ماشاؑء اللہ وہ نہیں ڈرتا۔ صبح سکول جاتے وقت یَا پڑھ کر دم کرکے بھیجتے ہیں خود بھی عمل کرتے ہیں اور اپنے گھر والوں، رشتہ داروں کو بھی وظائف بتاتے ہیں۔ الحمدللہ! سب کو بہت فائدہ حاصل ہورہا ہے۔ میرا اپنا ایک مشاہدہ اور بھی ہے کہ میں نے عبقری میں سے دیکھ کر سورۂ کوثر پڑھنا شروع کی‘ اس کے مجھے بہت سے فیوض و برکات ملیں۔ پہلے تنخواہ میں پندرہ دن بھی گزارہ مشکل سے ہوتا تھا مگر اب اللہ تعالیٰ کا بے شمار شکر ہے کہ بہت بہت برکتیں کی ہیں اس ذات پاک نے۔ ہم نے جس جس کو بھی دو انمول خزانہ‘ برکت والی تھیلی ہدیہ کی ہے انہوں نے بہت ہی زیادہ فائدے بیان کیے ہیں۔ سب نے بہت دعائیں دی ہیں اور جس طرح ہم سب لوگوں کے مسائل حل ہورہے ہیں اتنا ہی اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا آگیا ہے۔ میری بہن کی شادی چند ماہ بعد ہوگی۔ اس پر بھی کسی نے کالا جادو کروا دیا تھا۔ ماشاء اللہ صوم وصلوٰۃ کی پابند ہے‘ مگر نماز کے دوران وہ بھول جاتی ہے کہ اس نے کتنی رکعات پڑھی ہیں اس کو بھی میں نے ہروقت کھلا پڑھنے اور دو انمول خزانہ نمبر ایک ہر نماز کے بعد پڑھنے کو کہا۔ اس سے پہلے اس کا جو رشتہ آتالڑکے والے آتے دیکھ کر جاتے مگر کوئی بھی رابطہ نہ کرتا۔ وہ خود بتاتی ہے کہ اس نے جب سے دو انمول خزانہ اور کو کھلا پڑھنا شروع کیا ہے اس کو بہت بہت فائدے ہوئے ہیں اور انتہائی اچھے خاندان میں اس کی شادی ہورہی ہے۔ محترم حضرت حکیم صاحب اس ایک سال میں ہمیں وہ فائدے عبقری کے ساتھ جڑنےسے اللہ تعالیٰ نے عطا کیے ہیں کہ ہم جتنا بھی رب کریم کا شکرادا کریں بہت کم ہے۔ اگر ہم فائدے لکھنا بیٹھ جائیں تو پوری کتاب لکھ لیں مگر فائدے ختم نہ ہوں۔ حکیم صاحب اللہ تعالیٰ آپ کو لمبی زندگی صحت ایمان کے ساتھ عطا کرے۔ آپ کی نسلوں میں برکات اور بھی ہوں کہ ہم جیسے گنہگاروں کو اللہ تعالیٰ کا شکرادا کرنا سکھایا۔ اللہ آپ کے عبقری ادارے کو اس کی خدمت کرنے والوں کو اللہ تعالیٰ دن دگنی رات چگنی برکتیں عطا کرے۔ آمین! اور عبقری کو تاقیامت اللہ سلامت رکھے۔ مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ میں اللہ کی نعمتوں کاشکر کس طرح ادا کروں۔ (ایاز خان)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 207 reviews.