موسم گرما کا راحت بخش، خوشبو اور ذائقے سے بھر پور پھل گرما کھانے کے بے شمار طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ ماہرین غذائیت کے مطابق گرمیوں کے لحاظ سے گرما ایک صحت بخش غذا ہے، گرما کھانے سے حاصل ہونے والے متعدد فوائد مندرجہ ذیل ہیں۔پانی کی کمی سے بچاتا ہے:گرما 90 فیصد پانی پر مشتمل پھل ہے، اس کے استعمال سے گرمیوں میں ہائیڈریٹڈ رہنے میں مدد ملتی ہے، گرما منرلز اور وٹامنز حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔بلڈ پریشر متوازن رہتا ہے:گرما میں پوٹاشیم کی بھاری مقدار پائے جانے کے سبب اس کے استعمال سے پٹھوں کو مضبوطی ملتی ہے، متاثرہ پٹھوں کو بننے میں مدد ملتی ہے اور بلڈ پریشر بھی متوازن رہتا ہے ۔بینائی کے لیے مفید:گرما میں وٹامن اے اور بیٹا کیروٹن کی موجودگی کے سبب بینائی تیز ہوتی ہے، بینائی کے کمزور ہونے کی شکایت میں آرام ملتا ہے، جن افراد کی بینائی کمزور ہے انہیں گرمیوں میں اس پھل سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔وزن میں کمی لاتا ہے:گرما میں فیٹ اور کاربوہائیڈریٹس نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں اسی لیے یہ وزن میں کمی لانے کا سبب بنتا ہے، اگر آپ ڈائیٹ پلان کے ذریعے وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو گرمیوں میں دوسری غذاؤں اور پھلوں کی بنسبت اس کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں ۔شوگر کنٹرول کرتا ہے:گرما کے استعمال سے بلڈ شوگر لیول کنٹرول ہوتا ہے، اس کے استعمال سے شوگر کے مریضوں میں شوگر لیول متوازن رہتا ہے۔قوت مدافعت بڑھاتا ہے:گرما میں وٹامن سی پائے جانے کے سبب اس کے استعمال سے قوت مدافعت مضبوط ہوتی ہے اور موسمی بیماریوں، وائرل، موسمی انفیکشن سے لڑنے میں مدد ملتی ہے ۔قبض کی شکایت دور ہوتی ہے:گرما ایک فرحت بخش غذا ہے، گرمیوں میں اس کے استعمال سے گرمی کا احساس کم ہوتا ہے پیٹ کی متعدد بیماریوں سمیت قبض کی شکایت دور ہوتی ہے ۔گردوں میں پتھری کی شکایت میں کمی:گرما میں ’ آکسیکن ‘ اجزا پائے جاتے ہیں جو گردوں میں پتھری بننے کے عمل کو روکتے ہیں ۔گرما میں پانی کی وافر مقدار اور اس کے گودے کے سبب گردوں کی صفائی ہوتی ہے اور گردے کی کارکردگی میں مثبت تبدیلیاں آتی ہے۔
حاملہ خواتین کے لئے بہترین پھل:ماہرین غذائیت کے مطابق خواتین کی صحت کے لیے یہ پھل آئیڈیل ہے خصوصاً حاملہ خواتین کو اس پھل کا استعمال لازمی کرنا چاہیئے، گرما میں فولک ایسڈ پائے جانے کے نتیجے میں انسانی جسم میں موجود اضافی سوڈیم کو زائل ہونے میں مدد ملتی ہے ۔دل کی بیماریوں میں مفید:گرما میں فیٹ اور کاربوہائیڈریٹس بہت کم مقدار میں پائے جاتے ہیں، اس میں موجود فائبر سے کولیسٹرول لیول کو متوزان رہنے میں مدد ملتی ہے، گرما میں خون کو پتلا کرنے کی خصوصیات پائے جانے کے سبب دل کی صحت برقرار رہتی ہے ۔ذہنی دباؤ اور اعصابی تناؤ میں مدد گار ثابت :گرما کھانے کے سبب خون میں آکسیجن کی صحیح مقدار میں ترسیل ہوتی ہے، آکسیجن متوازن مقدار میں دماغ تک پہنچتی ہے جس سے انسان خود کو ہلکا محسوس کرتا ہے اور ذہنی دباؤ اور اعصابی تناؤ میں آرام ملتا ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں