Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

رزق بقدر مقدر ملتا ہے (داعی اسلام حضرت مولانا محمد کلیم صدیقی مدظلہ ‘ پھلت)

ماہنامہ عبقری - مارچ 2012

 

اب ہمیں کارخانے کیلئے ایک ایماندار منیجر کی ضرورت ہے کئی لوگوں نے آپ کی تعریف کی ہم ابھی آپ کو دس ہزار روپے ماہانہ دیں گے اور بعد میں آپ کو کارخانہ میں شریک کرلیں گے اگر آپ تیار ہوں تو یہ دس ہزار روپے پہلے مہینہ کی تنخواہ پیشگی لے لیجئے‘ یہ کہہ کر دس ہزار روپے یونس بھائی کی طرف بڑھائے

گائوں میں بڑا مکان فروخت کرکے دہلی میں پچاس گز کا مکان خریدا مگر پھر بھی پانچ سال کی تین ہزار روپے ماہانہ کی قسطیں طے کرنا پڑیں‘ گزشتہ ماہ بیمار بوڑھی ماں کے علاج میں کافی خرچ ہوگیا‘ اس لیے پراپرٹی ڈیلر کو قسط نہ دی جاسکی‘ اگلے ماہ بھی اسی طرح گزرا پہلی تاریخ کو تنخواہ ملی تو اچانک پراپرٹی ڈیلر مل گیاا ور سخت سست سنایا‘ مجبوراً اس بیچارے نے چھ کے چھ ہزار روپے جو مکمل تنخواہ تھی اس کی قسط جمع کرادی‘ آج کی تنخواہ دے کر مالک نے معذرت بھی کرلی کہ ہمارے یہاں کام نہیں رہا اب کسی دوسری جگہ کام دیکھ لینا مگر گھر والدہ کھانے پینے کے سامان کا انتظار کررہی ہوگی اس لیے وہ گھر جانے کے بجائے مسجد پہنچے دو رکعت صلوٰة الحاجت پڑھی‘ بہت دعا مانگی‘ بارالٰہی میں آپ پر ایمان لایا ہوںاور جب میں آپ کے علاوہ در در کی پوجا کرتا تھا اس وقت میں کسی سے سوال نہیں کرتا تھا آپ خوب جانتے ہیں مجھے اپنے والد سے سوال کرتے ہوئے شرم آتی تھی اب میں آپ کے علاوہ کسی سے اپنی فریاد کیسے کرسکتا ہوں بہت دیر تک دعا مانگ کر گھر کی طرف واپس جانے کیلئے جوتے پہنے تودیکھا کہ جوتوں کے برابر میں پانچ سو روپوں کا نوٹ پڑا ہے‘ جوتے سے اٹھایا اور خیال آیا کہ میرے اللہ نے میری سن لی‘ دل مطمئن ہوا کہ دو چار روز کے کھانے کا نظم ہوجائے گا‘ مسجد سے نکل کر کچھ دور دکان تھی خیال کیا کہ کچھ آٹا وغیرہ خرید لوں مگر اچانک خیال آیا کہ یہ پانچ سو روپے کسی کے گرے ہیں ان کا لینا میرے لیے جائز بھی ہے کہ نہیں واپس مسجد پہنچ کر امام صاحب سے جو ایک مفتی تھے معلوم کیا‘ مفتی صاحب نے کہا کہ یہ کسی کی کھوئی ہوئی رقم ہے آپ کو مسجد میں اعلان کرنا چاہیے آپ کیلئے یہ جائز نہیں۔ پانچ سو کا نوٹ مفتی صاحب کو دیا کہ براہ کرم آپ اس کا اعلان فرمادیں اور جس کا ہو اسے دیدیں۔ گھر واپس آکر اندر کمرے میں جاکر لیٹ گئے‘ والدہ معلوم کرتی رہیں بیٹا آج تنخواہ نہیں ملی۔ جواب دیا ہاں ماں ملی ہے ابھی سامان لاتا ہوں‘ چپکے سے بلک بلک کر روتا رہا‘ ساڑھے دس بجے رات کو دروازے پر کسی نے آواز دی‘ دروازہ کھولا ایک حاجی صاحب محلہ کے ایک صاحب کے ساتھ تھے بولے آپ ہی یونس صاحب ہیں؟ انہوں نے کہا ہاں‘ حاجی صاحب نے کہا؟ میں آپ کو ایک ہفتہ سے تلاش کررہا ہوں اصل میں بات یہ ہے کہ میرے بیٹے نے ایک کڑھائی کا کارخانہ لگایا تھا وہ دبئی چلا گیا اوروہاںالیکٹرک کمپیوٹرائزڈ مشین لگالی ہے اب ہمیں کارخانے کیلئے ایک ایماندار منیجر کی ضرورت ہے کئی لوگوں نے آپ کی تعریف کی ہم ابھی آپ کو دس ہزار روپے ماہانہ دیں گے اور بعد میں آپ کو کارخانہ میں شریک کرلیں گے اگر آپ تیار ہوں تو یہ دس ہزار روپے پہلے مہینہ کی تنخواہ پیشگی لے لیجئے‘ یہ کہہ کر دس ہزار روپے یونس بھائی کی طرف بڑھائے ابتدا میں یونس بھائی نے تکلف میں منع بھی کیا مگر وہ انہوں نے یونس کی جیب میں ڈال دئیے۔

حاجی صاحب چلے گئے‘ یونس بھائی خوش خوش ہوٹل سے کھانا لائے اور اپنے اللہ کا شکر ادا کیا۔ میرے اللہ آپ کی رحمت کے قربان کہ پانچ سو شریعت کا حکم جان کر واپس کیے بیس گنا گھر پہنچ گئے۔ الحمدللہ اب یونس بھائی اس فیکٹری کے مالک ہیں اوراب ان کے پاس اللہ کا دیا ہوابڑا مکان ہے۔ کتنی سچی بات ہے کہ رزق بقدر مقدر ملتا ہے آدمی اپنی ایمان داری پر جمارہے اور حرام سے بچا رہے تو اللہ تعالیٰ حلال اور طیب کے دروازے کھول دیتے ہیں۔ قرآن کریم نے کیسی سچی بات فرمائی ہے: ”یعنی تمہارا رزق آسمانوں میں ہے‘ یعنی تمہاری دسترس سے باہر ہے صرف تمہیں اتنا اختیار ہے کہ اسے حلال کرلو یا حرام‘ ملتا اتنا ہی ہے جتنا آسمان سے آئے گا۔ کاش ہم سمجھ سکتے!!!

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 825 reviews.