محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری ڈیڑھ سال کی بیٹی کو ٹھوڑی پر ایک پانی سے بھرا چھالا نکلا اور پھیلنے لگا اور پھیلتے پھیلتے ہونٹوں تک آگیا۔ ڈاکٹر کودکھایا‘ تو انہوں نے ایک ٹیوب اور کچھ میڈیسن کھانے کو دیں لیکن اس سے ذرا برابر بھی فرق نہ پڑا۔ کچھ دنوں بعد ایسا ہی ایک دانہ ہاتھ پر بھی نکل آیا ایک دن میں جمعرات کا درس سننے اپنی بیٹی کے ساتھ تسبیح خانہ حاضر ہوا۔ درس ختم ہونے کے بعد ایک بہت پرنور چہرہ والے بزرگ نے میری بیٹی کو دیکھا اور بڑے پیار سے اپنے پاس بلایا اور مجھے فرمایا کہ گھر جاکر ایک چمچ سرسوں کے تیل میں اتنا ہی پانی ملا کر انگلی سے خوب مکس کرو اور یہاں تک کہ مرہم جیسی شکل اختیار کرلے۔ یہی مرہم صبح و شام دو دن لگاؤ، پھر کمال دیکھو۔ قارئین! میں نے یہ مرہم صرف دو دن ہی لگائی اور میں حیران رہ گیا کہ زخم کا نام ونشان تک نہ رہا۔ الحمدللہ! میری بیٹی جہاں مہنگی مہنگی کریموں اور ادویات سے ٹھیک نہیں ہورہی تھی ایک درویش کے بتائے چھوٹے سے ٹوٹکے سے بالکل ٹھیک ہوگئی۔ (نبیل رضا‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں