حاملہ کو جب درد زہ شروع ہونے لگے تو حاملہ کی بائیں ران پر گھٹنہ کے نزدیک باندھ دیں کپڑے میں باندھا ہوا تعویذ ٹانگ کے اندر کی طرف اور گانٹھ باہر کی طرف ہو۔ انشاء اللہ 20-15 منٹ کے اندر بچہ جنے گی ۔
میں ایک دفعہ سرگودھا مولابخش ہسپتال گیا جو کہ صرف بچہ زچہ کا ہے۔ میں گیا تو ایک غریب عورت کا صبح سے عصر تک بچہ پیدا نہ ہوا۔ ڈاکٹر اور لیڈی ڈاکٹر نے بڑا آپریشن کرنے کو کہا جس کی فیس پانچ ہزار روپے تھی اس عورت کے وارث سخت پریشان تھے ان کو میرا کسی نے بتایا۔ میرے پاس آئے حال پوچھ کر میں نے کہا کہ 15 منٹ کا ڈاکٹر سے وقفہ لو۔ اور یہ تعویذ میں نے لکھ دیا اور کہا کہ بائیں ران پر باندھ دیں یقین جانیے۔ اللہ تعالیٰ نے ایسی لاج رکھی کہ 15 منٹ کے بعد لڑکا بآسانی پیدا ہوا اور ماں بھی ٹھیک ٹھاک تھی۔ پھر تو سارے ہسپتال کی عورتیں میرے گرد جمع ہوگئیں بلامبالغہ میں نے 23 تعویذ لکھ کر دیئے۔نوٹ: بچہ باہر آنے کے فوراً بعد تعویذ اتارنا ضرری ہے ورنہ خون نہیں رکے گا۔
شوگرکیلئے نایاب نسخہ:اکثر ڈاکٹر اور اطبا سے سنا ہے کہ میرے پاس شوگر کا مایہ ناز نسخہ ہے نتائج کے لحاظ سے جتنے فوائد اس نسخہ (جو کہ میرے استاد محترم کا مجوزہ ہے اللہ تعالیٰ ان پر اپنی رحمت کرے اور ہمارے سر پرحضرت حکیم صاحب کا سایہ قائم رکھے) میں پائے جاتے ہیں کسی اور نسخہ میں کم ہونگے۔ مریضوںکو نہیں حکیموں کو بھی استعمال کرا چکا ہوں۔ کبھی ناکامی نہیں ہوئی بارہا کاآزمودہ ہے۔ ھوالشافی: کلونجی ، تخم سرس، گوند کیکر، تمہ خشک، ہموزن لیکر سفوف بنائیں اور فل سائز کیپسول بھر کر دو صبح، دو دوپہر اور د و کیپسول رات ہمراہ پانی کھائیں۔ بعض اوقات بھیانک حد تک شوگر آئوٹ آف کنٹرول ہو جائے تو ان تمام حالات کیلئے بہت ہی مفید ہے۔ اس کے استعمال سے لبلبہ بھی دوبارہ کام کرنے لگتا ہے یہ نسخہ ایک اکسیری اور لاجواب تحفہ ہے۔
بحوالہ ’’مجھے شفاء کیسے ملی‘‘ لاعلاج روحانی اور جسمانی بیماریوںمیں مبتلا اس کتاب کا مطالعہ کریں۔(جو عمل یا ٹوٹکہ آزمائیں ضرور لکھیں‘لاکھوں کا نفع آپ کا صدقہ جاریہ )
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں