Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

پاک وطن کیلئے جان کا نذرانہ دینے والے کا مقام و رتبہ

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2016ء

اس وقت ہم سب رشتہ دار گاؤں پہنچ چکے تھے اور ان کو شہید ہوئے تین ماہ ہوچکے تھے لیکن اللہ کی قدرت اور پاک فوج پر اللہ کا کرم دیکھئے کہ شہید کے تابوت سے ابھی تک تازہ خون کے قطرے ٹپک رہے تھے یہ میرا چشم دید واقعہ ہے

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری کاجنوری 2013ء سے قاری ہوں اور بلکہ یہ کہا جائے کہ میرا پورا گھرانہ ہی اس کا شیدائی ہے اور مہینہ ابھی پورا نہیں ہوتا کہ اگلے ماہ کے عبقری کا انتظار شروع ہوجاتا ہے۔ جناب عالی! آپ نےعبقری رسالہ میں شہدا کے واقعات کا سلسلہ شروع کیا ہے ان واقعات کو پڑھ کر ایمان تازہ ہوجاتا ہے اور اسلام پر ایمان کی پختگی بڑھ جاتی ہے کہ بے شک قرآن کی ایک ایک آیت حق اور سچ ہے اور پھر اس کی حقیقت بھی ظاہر کردی جاتی ہے۔ میں خود بھی پاکستان نیوی سے ریٹائرڈ ہوں الحمدللہ پانچ وقت کا نمازی ہوں۔ اسی سلسلے کا ایک واقعہ ہمارے ساتھ ہوا وہ عرض کرتا ہوں‘ کہتے ہیں کہ کچھ لوگ ہماری زندگی میں ایسے آتے ہیں کہ مرنے کے بعد بھی امر ہوجاتے ہیں۔ یہ واقعہ 1971ء کی جنگ کا ہے کہ میرے ماموں سسر حوالدار محمد جمیل خان لودھی جن کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے کیونکہ ان کی عادت تھی کہ جب وہ بزرگوں میں بیٹھتے تو بزرگوں والی باتیں ہوتی تھیں اور جب بچوں کے ساتھ ہوتے تو وہ بچے بن جاتے اور جب وہ چھٹی آتے تو پورے گاؤں کے بچے ان کے استقبال کیلئے بڑے روڈ پر پہنچ جاتے اور ایک بارات کی طرح ان کو گھر لے کر آتے تھے۔ جب پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہوئی تو ان کی پوسٹنگ سیالکوٹ بارڈر پر تھی لیکن اچانک ان کا تبادلہ ہیڈسلیمانکی ہوگیا اور اس بارے انہوں نے گھر پر کوئی اطلاع نہیں دی تھی۔ اپنی پوسٹ پر پہنچنے کے بعد ہیڈسلیمانکی بارڈر پر دشمن سے بڑی بہادری سے لڑے اور ان کی یونٹ ایک رات اور ایک دن مسلسل دشمن سے مقابلہ کرتی رہی اور دشمن کے ہر حملے کا منہ توڑ جواب دیا اور میرے ماموں اسی طرح جانفشانی سے لڑتے ہوئے اپنی پاک سرزمین کی حفاظت کرتے ہوئے سینے پر گولی کھا کر جام شہادت نوش کرگئے چونکہ اس وقت جنگ زوروں پر تھی اس لیے انہیں اس وقت حویلیاں لکھاں کے قبرستان میں بطور امانت سپرد خاک کردیا گیا۔ جنگ کے اختتام پر ہمارے گاؤں کے ایک فوجی اپنی والدہ صاحبہ کی وفات پر آیا تو انہوں نے بتایا کہ حوالدار محمدجمیل خان لودھی شہید کا تبادلہ تو سیالکوٹ سے ہیڈسلیمانکی ہوگیا تھا اور ہمیں بتایا گیا تھا کہ وہ شہید ہوگئے ہیں۔ لہٰذا ان کی تلاش میں ہیڈسلیمانکی روانہ ہوئے اور پھر وہاں سے معلوم ہوا کہ حوالدار جمیل صاحب تو شہید ہوگئے ہیں اور ان کا جسدخاکی حویلیاں لکھاں کے قبرستان میں بطور امانت دفن ہے۔ لہٰذا یونٹ کے افسران کی موجودگی میں ان کی قبرکشائی ہوئی اور پھر ان کے تابوت کو گاؤں یعنی چک نمبر107 پندرہ میل ونجاری ضلع خانیوال لائے تو اس وقت ہم سب رشتہ دار گاؤں پہنچ چکے تھے اور ان کو شہید ہوئے تین ماہ ہوچکے تھے لیکن اللہ کی قدرت اور پاک فوج پر اللہ کا کرم دیکھئے کہ شہید کے تابوت سے ابھی تک تازہ خون کے قطرے ٹپک رہے تھے‘ یہ میرا چشم دید واقعہ ہے کہ واقعی شہید زندہ ہے‘ ورنہ مردےکے وجود سے دوسرے یا تیسرے دن بدبو آنا شروع ہوجاتی ہے اور تین ماہ تک تو وہ ویسے ہی ہڈیوں کا ڈھانچہ رہ جاتا ہے۔ ہم سب کی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاک فوج کی حفاظت فرمائے اور اس کو مزید ترقیاں عطاکرے اور پاک فوج کے تمام شہدا کے درجات بلند فرمائے۔ آمین ثم آمین

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 193 reviews.