حلال کمائی کاخاص طور پر بہت خیال رکھنا شروع ہوگیا ہوں۔ پچھلے سے الحمدللہ! ڈاڑھی مبارک بھی رکھ لی ہے۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں بہت زیادہ مسائل کا شکار تھا‘ ایک دوست نے عبقری ہدیہ کیا۔ پڑھا بہت اچھا لگا‘ تب سے گھر میں لگوایا ہوا ہے۔ ہر جمعرات کو آپ کا درس انٹرنیٹ پر لائیو سنتا ہوں۔ اس کے علاوہ بھی گھر میں ہروقت درس چلتا رہتا ہے۔ میں اور میری بیوی نے انٹرنیٹ کے ذریعے آپ سے بیعت کی۔ آپ کے سلسلے میں آنے کے بعد میرے دن رات ہی بدل گئے ہیں۔ ہمارے معمولات درج ذیل ہیں:۔
فجر کی نماز کے بعد تین تسبیحات صبح و شام پڑھتے ہیں۔ انٹرنیٹ سے درس سنتے رہتے ہیں۔ گھر سے نکلنے کی دعا پڑھتے ہیں۔ کی گیارہ تسبیحات صبح اور گیارہ تسبیحات رات کو پڑھتے ہیں۔ سورۂ کوثر صبح و شام 129 مرتبہ برکت والی تھیلی پر پڑھ کر دم کرتے ہیں۔ وضو کی مسنون دعا پڑھتےہیں۔ قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہیں۔ رات کو سوتے وقت سورۂ فاتحہ تین مرتبہ‘ تین مرتبہ سورۂ اخلاص تین مرتبہ سورۂ فلق تین مرتبہ سورۂ ناس‘ تین مرتبہ آیۃ الکرسی اول و آخر درود شریف پڑھ کر دم کرتے ہیں۔ صبح دفتر جاتے ہوئے درودشریف کی تسبیح پڑھتے ہوئے جاتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پانچ وقت کی نماز ادا کرنا معمول بن چکا ہے۔ حلال کمائی کاخاص طور پر بہت خیال رکھنا شروع ہوگیا ہوں۔ پچھلے ماہ سے الحمدللہ! ڈاڑھی مبارک بھی رکھ لی ہے۔
محترم حضرت حکیم صاحب! مجھ میںیہ تمام تبدیلیاں اور اعمال صرف عبقری سے جڑنے کے بعد پیدا ہوئی ہیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں