محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہمارے کچھ گھریلو ٹوٹکے میں قارئین عبقری کی نذر کررہی ہوں:۔1۔نوعمری میں خاص طور پر جب چہرے پر دانے نکل آتے ہیں جن کو نانی یا دادی اماں جوانی کے دانے کہتے ہیں تو اس وقت چہرے پر کسی بھی قسم کی کریم یا کسی بھی ٹوٹکے سے پرہیز کریں اور اپنے چہرے پر (بیسن میں تھوڑا سا پانی ملا کر پیسٹ بنالیں) لیپ کرلیں تقریباً ایک سے دو گھنٹے تک ایک ہفتے میں ہی انشاء اللہ رزلٹ سامنے آجائے گا اور آپ کا چہرہ دانوں سے صاف ہوجائے گا۔ آزمودہ ہے۔ 2۔ دانتوں میں سفیدی اور چمک لانے کیلئے برش پر کوئی بھی ٹوتھ پیسٹ لگالیں اور اس پر ایک چٹکی نمک اور ایک چٹکی میٹھا سوڈا چھڑک کر اپنے دانتوں پر دو منٹ تک لگا رہنے دیں‘ انشاء اللہ آپ مایوس نہیں ہوں گے۔ یہ بھی آزمودہ ہے اور بہترین نتائج کیلئے صبح و شام استعمال کریں۔ (نیلم‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں