ہر مسئلے کا حل:محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں پہلی دفعہ آپ کو خط لکھ رہی ہوں۔ جون 2013 کا عبقری رسالہ لے کر پڑھا تھا تعارف تو آپ کا پہلے بھی دو انمول خزانہ کے توسط سے تھا۔ پانچ چھ سال پہلے دو انمول خزانہ مجھے کہیں سے پڑھنے کو ملا‘ بہت فائدہ ہوا۔ عبقری پڑھا ہے تو خط لکھنے پر مجبور ہوگئی ہوں۔ بہت فائدہ مند رسالہ ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اسی طرح خدمت خلق کی توفیق دیتا رہے۔ اس رسالے نے میرے بہت مسائل حل کیے ہیں۔(ق،ش)
عبقری کے ذریعے سب کچھ ملا: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! سب سے پہلے تو میں آپ کیلئے دعاگو ہوں جس طرح آپ عبقری کے ذریعے دکھی انسانیت کی خدمت کررہے ہیں اور ہم جیسے بہت سے لوگ اس سے فیض یاب ہورہے ہیں۔ میں ایک سال سے عبقری پڑھ رہی ہوں۔ عبقری کے توسط سے اللہ رب العزت نے مجھے بہت کچھ عطا کیا ہے جس کا میں تصور بھی نہیں کرسکتی تھی۔ اس میں چھپے وظائف پڑھ کر اللہ نے ہمیں بہت عزت بخشی اور منافقوں کے شر سے بچایا۔ (عظیمہ فرحت کمال‘ نواب شاہ)
عبقری شفاء کا خزانہ: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ 2012ء سے مسلسل پڑھ رہا ہوں‘ کیونکہ ہم لوگ عرصہ دراز سے بہت سی پریشانیوں اوربیماریوں میں گھرے ہوئے تھے عبقری سے بہت سکون ملا۔ اللہ کالاکھ لاکھ شکر ہے۔ مجھے کافی عرصہ سے لیکوریا اور معدے میں گیس کا مسئلہ تھا گیس کی وجہ سے سر چکراتا تھا‘ چکر آتے‘ پریشان کن خیالات آتے‘ بائیں سائیڈ سر بھاری رہتا ‘ مجھے معدے نہ جلن تھی نہ ہی درد ہاں پیٹ میں اکثر درد رہتا۔ دوسری مرتبہ ٹوائلٹ جانے پر طبیعت خراب ہوجاتی‘ زور زور سے دل دھڑکتا‘ ہاتھ پاؤں ٹھنڈے ہوجاتے‘ پھر میں نے عبقری سے دیکھ کراسپغول‘ کلونجی، شہد والی دوائی بنا کر تقریباً چار ماہ کھائی اس سے مجھے یہ افاقہ ہوا کہ نہ پیٹ میں درد ہوتا ہے نہ دوسری مرتبہ ٹوائلٹ جانا پڑتا ہے۔ ہم نے عبقری دواخانہ سے شفائے حیرت، بنفشی قہوہ، ستر شفائیں استعمال کیں ان کے استعمال سے بہت فرق پڑا ہے۔ بہت لاجواب ادویات ہیں۔اللہ آپ کو جزائے خیر عطا کرے۔ عبقری کی وجہ سے ہمارے مسائل حل ہوئے۔ ہم لوگ آپ کا درس بھی سنتے ہیں ۔ ہر نماز میں روحانی منزل‘ دارالتوبہ‘ تسبیح خانہ‘ درود محل کیلئے دعا ضرورکرتے ہیں۔ اللہ مزید ترقی عطا کرے۔(حوریہ ایمن‘ نوشہرو فیروز)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں