Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

آپ کا خواب اور روشن تعبیر

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2016ء

پتھر پر موبائل: میں اپنے والد کے ساتھ موٹرسائیکل پر جارہی ہوں، رات کا وقت ہے تو نوید (جس سے میرا نکاح ہوا ہے) کا فون آتا ہے کہ آکر اپنا موبائل فون لے جائو۔ میں اکیلی گاڑی میں مارکیٹ جاتی ہوں، وہاں پتھر پر بہت سے موبائل فون پڑے ہوئے ہیں، میں صرف اپنا اور اپنی پھوپھو کا موبائل فون اٹھاتی ہوں اور گاڑی کی طرف آتے ہوئے سوچتی ہوں کہ جس نے بلایا تھا وہ تو آیا ہی نہیں۔ اتنے میں آواز آتی ہے مجھ سے ملے بغیر واپس جارہی ہوں۔ میں مڑ کر دیکھتی ہوں تو پوچھتی ہوں آپ کون ہیں؟ میں نے آپ کو پہچانا نہیں۔ وہ کہتا ہے میں نوید ہوں۔ میں بہت خوش ہوتی ہوں کہ نوید کتنا خوبصورت اور ماڈرن ہے وہ مجھے اپنے ساتھ ایک زیر تعمیر بلڈنگ کے سامنے لے جاتا ہے اور کہتا ہے کہ میں یہاں انٹرویو دینے آیا تھا اور میں سلیکٹ بھی ہوگیا ہوں۔ وہاں ایک لڑکی بھی ہوتی ہے جو مجھ سے ہنس ہنس کر باتیں کرتی ہے۔ پھر ہم واپس آتے ہیں، پتا نہیں گاڑی کون چلارہا ہے گاڑی سے مجھے ایک اور موبائل فون ملتا ہے جو حقیقت میں گم ہوگیا ہے۔ (ک۔ش: لیہ)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق جو استخارہ آپ چاہتی ہیں، وہ بالکل واضح ہے کہ نوید نامی لڑکے کے ساتھ آپ کی ازدواجی زندگی بہت اچھی گزرے گی اور وہ آپ کا بہترین شریک زندگی ثابت ہوگا۔ انشاء اللہ بعد نماز عشاء یَالَطِیْفُ 129 مرتبہ پڑھ کر دعا کرلیا کریں۔
اللہ کا شکر ادا کریں: میں نے دیکھا کہ میں اورمیرے خاندان والے سب پکنک پر گئے ہیں میں اور میرے دو کزن اور میرے ماموں ساتھ گھر والوں سے کچھ دور بیٹھے ہیں۔ ہم چاروں پانی کے قریب بیٹھ کر باتیں کررہے ہیں اتنے میں اپنا ہاتھ ریت میں ڈالتا ہوں اورریت کو ٹٹولتا ہوں۔ ریت میں سے مجھے ایک سونے کی انگوٹھی ملتی ہے میرے کزن اور ماموں دیکھ لیتے ہیں اس کے بعد سب ریت میں کچھ اور ڈھونڈنے کیلئے ہاتھ مارتے ہیں مجھے بہت سے کڑے اور انگوٹھیاں اور مل جاتی ہیں، تو سب مجھ کو برا بھلا کہنا شروع کردیتے ہیں میں وہ سب کچھ جیب میں ڈال کر وہاں سے بھاگ کر گھر آجاتا ہوں۔ پھر اس میں سے ایک انگوٹھی جس پر حرف ’’ن‘‘ واضح طور پر لکھا ہوتا ہے مجھے پسند آتی ہے۔ (محمد اقبال‘ شاہدرہ)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ کو خوشخبری دی گئی ہے کہ آپ کو ایسی نعمت عطا کی جائے گی جس سے آپ کا پورا خاندان مستفید ہوگا۔ یہی مراد حرف ’’ن‘‘ سے ہے۔ آپ ہر وقت اللہ کا شکر ادا کیاکریں، بالخصوص بعد نماز فجر ایک تسبیح تیسرے کلمہ کی ضرور پڑھا لیا کریں۔
مرحوم والد کو دیکھا: میں نے اپنے والد مرحوم کو دیکھا کہ وہ ٹیبل پر رکھا ہوا پانی جودم کیا ہوا ہوتا ہے اٹھاکر چھڑک رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ میرے بچوں کو اب ختم کیا جارہا ہے، پہلے میرے پیچھے لگے ہوئے تھے۔ تھوڑی دیر بعد وہ میرے بڑے بھائی کے بستر کے پاس آکر پانی چھڑکتے ہیں۔ اتنی دیر میں سب سے چھوٹا بھائی اٹھ کر اپنے بستر پر خوبصورت چادر بچھا کر انہیں بٹھادیتا ہے، وہ خوش ہوکر کہتے ہیں دیکھا میرے بیٹے نے مجھے بادشاہوں کی طرح بٹھا دیا ہے۔ پھر میری جانب دیکھ کر بتاتے ہیں، مجھے بھائی نے دولت کی خاطر مارڈالا، اب وہ میرے بچوں کو ختم کرنا چاہتا ہے۔ انہیں دیکھنے کیلئے کچھ برقع پوش عورتیں اور چھوٹے بچے موجود ہوتے ہیں، جو کہتے ہیں ان کے کپڑے کتنے چمکدار ہیں، ان کے چہرے پر کتنا نور ہے۔ میرے والد میری بے چینی دیکھ کرکہتے ہیں، ٹھہرو! ابھی فجر میں کچھ وقت باقی ہے، تھوڑی دیر بعد کہنےلگے اب جائو اذان فجر شروع ہورہی ہے، پھر میری آنکھ کھل گئی۔ (سویرا‘ لاہور)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ کے والد صاحب انتقال کے بعد اچھی حالت میں ہیں اور آپ سے اب اس بات کی توقع رکھتے ہیں کہ انہیں نفلی عبادات و صدقات کرکے ثواب پہنچایا جائے۔
اچھا رشتہ: میں نے اپنی پسند کی شادی کیلئے استخارہ کیا تو دیکھا کہ میں اپنے سونے کے کمرے میں بیٹھی باریک باریک پیاز کاٹ رہی ہوں، میری خالہ میرے پاس صوفے پر بیٹھی ہیں اور میری بہن چارپائی پر بیٹھی ہوئی ہے کمرے میں زیرو کا بلب روشن ہے، میرے ذہن میں ہے کہ میرے اسی کزن نے اپنی پسند سے میرا رشتہ لینے بھیجا ہے ورنہ اس کی امی کو نہیں آنا تھا۔ میں کمرے میں جس جگہ بیٹھ کر پیاز کاٹ رہی ہوں وہاں سے ہمارے گھر کے برآمدے اور صحن کا تھوڑا تھوڑا حصہ نظر آتا ہے، وہاں پر بہت زیادہ اندھیرا ہے لیکن اس میں تھوڑی روشنی بھی ہے، میری خالہ اور میری بہن میرے ہی بارے میں بات کررہی ہیں، میں ان کو کہتی ہوں کہ آہستہ بولو کوئی سن لے گا۔ اس کے بعد میں دیکھتی ہوں کہ میں اپنے بھائی کی سفید رنگ کی گاڑی میں بیٹھی ہوں اور اپنی پسند کی کتاب ڈھونڈتی ہوں۔ مجھے اپنی پسند کی کتاب مل جاتی ہے پھر منظر بدلتا ہے میں کچن میں اپنے لئے روٹی پکارہی ہوں، روٹی پکی گول تھی پھر چوکور ہوگئی۔ کچن میں بہت زیادہ اجالا ہے، ساتھ والے چولہے پر میری بہن روٹیاں پکارہی ہے، میری بہن کہتی ہے کہ سالن گرم کرلو۔ میرا سالن گرم کرنے کو دل نہیں چاہتا لیکن میں پھر بھی کرلیتی ہوں۔ (ق۔ن،فیصل آباد)
تعبیر: آپ نے جو استخارہ کیا ہے ، اس میں اس بات کا اشارہ ہے کہ اگر مناسب طریقے سے رشتہ کی بات آگے بڑھائی جائے تو اس جگہ رشتہ بہت بہتر ثابت ہوگا۔ آپ یَالَطِیْفُ یَامُجِیْبُ بعد نماز عشاء 100 بار پڑھ کر دعا کرلیا کریں۔
روشن صبح: میں نے دیکھا کہ ہم سب اہل خانہ سمندر پر جارہے ہیں جب ہم وہاں پر پہنچتے ہیں تو شام ہوچکی ہوتی ہے میں کہتی ہوں کہ یہ شام کا وقت ہے جب ہم یہاں سے جاتے ہیں آج ہم اس وقت یہاں آئے ہیں پھر ہم ایک ہٹ میں چلے جاتے ہیں، ہٹ کے ایک کمرے میں سمندر کا پانی آرہا ہوتا ہے پھر میں اور میری چھوٹی بہن اس کمرے کے پانی میں کھڑے ہوجاتے ہیں۔ مجھے ہٹ میں ایک سوراخ بہت بڑا نظر آتا ہے، میں اس میں جھانکتی ہوں تو اس میں ترتیب سے صفیں بچھی ہوتی ہیں اور مجھے محسوس ہوتا ہے کہ ان صفوں کے پیچھے ایک بزرگ کی قبر ہے، میں دیکھتی بھی ہوں مگر قبر مجھےنظر نہیں آتی۔ پھر سلسلہ ختم ہوگیا۔ (غ،ش)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ کو انشاء اللہ گناہوں سے توبہ کی توفیق نصیب ہوگی اور نیک اعمال میں دلچسپی ہوگی، تاہم آپ اپنے اوقات کو ضائع ہونے سے بچائیں اور اکثر اوقات میں استغفار اور درود شریف کثرت سے پڑھا کریں۔
خوشخبری
خواب: میری بہن نے دیکھا کہ میرا کمسن بیٹا میری گود میں ہے اور میرا دودھ ٹپک رہا ہے، وہ ایک دم اٹھتی ہے کہتی ہے باجی تیرا دودھ۔ (نغمہ ظفر احمد)
تعبیر: آپ کے خواب کا مطلب ہے کہ آپ کو ایک اور بچہ کی خوشخبری دی گئی ہے آپ بعد نماز عشاء سورہ مریم پڑھ کر دعا کرلیا کریں۔
قربِ الٰہی
خواب: میں نے دیکھا کہ میں دلہن بنی ہوئی ہوں اور میں نے آف وہائٹ کلر کا سوٹ اور ڈھیر سارے زیور پہنے ہوتے ہیں اور دولہا نے بھی آف وہائٹ کلر کا سوٹ پہنا ہوتا ہے، ہم دونوں سٹیج پر بٹھے ہوئے ہیں اور بہت خوش نظر آرہے ہیں، ہماری شادی کی پوری ذمہ داریاں ہماری نانی کی دوست نے اٹھائی ہوئی ہوتی ہیں اور اتنے سارے لوگوں میں میری فیملی کا کوئی فرد مجھے نظر نہیں آتا۔ (ک۔۔۔لاڑکانہ)
تعبیر: آپ کے خواب کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو اپنے رب کا قرب حاصل ہوگا۔ بہتر ہوگا کہ زیادہ وقت عبادت الٰہی اور اللہ کو راضی کرنے کے اعمال میں صرف کریں۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 178 reviews.