عبدالرحمٰن بن ازرق سے کہ علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا کہ رسول اللہﷺ میرے پاس (گھر) تشریف لائے جبکہ میں سونے کی جگہ سورہا تھا ۔ حسن یاحسین (رضی اللہ عنہم) نے پانی مانگا تو نبی علیہ الصلوٰۃ والسلام ہماری ایک کم دودھ دینے والی بکری کی طرف اٹھے اور اس کو دھویا‘ دودھ خوب آیا تو آپ ﷺ کے پاس حسن آگئے تو آپ ﷺ نے اس کو پَرے ہٹایا تو حضرت فاطمۃ الزہرا رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے کہا یارسول اللہ ﷺ گویا دوسرا آپ ﷺ کو زیادہ محبوب ہے۔ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا ایسے نہیں بلکہ اُس نے اس سے پہلے پانی مانگا پھر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’میں تُو اور یہ دونوں اور یہ آرام کرنے والا قیامت کے دن ایک جگہ میں ہوں گے۔ (مسند احمد)
طیالسی نے بھی اسکو روایت کیا ہے اور البزار میںاس طرح ہے کہ حسن اور حسین رضی اللہ عنہم ایک ہی لحاف یا گرم چادر میں سوئے ہوئے تھے تو حسن رضی اللہ عنہٗ نے پانی مانگا تو آپ ﷺ نے ایک برتن کی طرف آئے اور پیالے میں پانی لیا اور آئے تو حسین رضی اللہ عنہٗ لپکے تو آپ ﷺ نے اس کو ہاتھ سے پیچھے ہٹایا تو فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے کہا گویا وہ دوسرا آپ ﷺ کوزیادہ محبوب ہے تو آپ ﷺ نے فرمایا: اُس نے اس سے پہلے پانی مانگا تھا اور یہ کہ میں، تو اور یہ دونوں اور یہ آرام کرنے والا قیامت کے دن ایک ہی جگہ میں ہوں گے۔(طبرانی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں