محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب میں رہتا ہوں۔ہم سعودیہ میں رسالہ عبقری انتہائی شوق سے پڑھتے ہیں۔ ہمارے ساتھ ایک بزرگ بھائی اشتیاق رہتے ہیں جن کا تعلق انڈیا سے ہے‘ حکمت سے انہیں بہت لگاؤ ہے۔ انہوں نے ایک آزمودہ نسخہ کھانسی‘ گلے کے امراض اور الرجی کیلئے بتایا۔ ھوالشافی: کلونجی‘ سونٹھ دونوں چائے والا چوتھائی چمچ لے کر ایک کپ پانی میں ابال لیں او رپی لیں۔ دن میں دوسے تین مرتبہ ایسا کرنے سے انشاء اللہ آرام آجائے گا۔ گلے کیلئے ایک اور نسخہ:کاکڑسنگی جڑی بوٹی لیکر پیس کر آدھا چمچ ایک کپ پانی میں ابال لیں ‘ گلے کے امراض‘ نزلہ زکام کا فوری حل ہے۔
منہ کی بدبو سے نجات: کلونجی کے دانے چند عدد منہ میں رکھنے سے منہ کی بدبو غائب ہوجاتی ہے۔ (ش،ج)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں