امتحان شروع ہونے سے دو تین دن پہلے یہ درود اس کو اکتالیس مرتبہ روزانہ عصر اور مغرب کی نماز کے درمیان پڑھنا ہے۔ بلاناغہ پڑھنا ہے۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ماہنامہ عبقری گزشتہ چند سالوں سے مسلسل پڑھ رہی ہوں۔ میں نے ماہنامہ عبقری سے بہت کچھ پایا ہے۔ ہمارے گھر میں کوئی بھی مسئلہ ہو سب سے پہلے عبقری کے گزشتہ شمارے کھول کر دیکھے جاتے ہیں‘ ہمیں اسی میں سے اپنے ہر طبی و روحانی مسئلے کا حل مل جاتا ہے۔اب تو میں دوسروں کو بھی بتاتی ہوں اور ان کو بھی بہت فائدہ ہوتا ہے اور خاص کر امتحان کی کامیابی کیلئے میں نے جو کچھ پایا ہے وہ میں آج بیان کررہی ہوں جو کہ مندرجہ ذیل ہے۔
امتحان شروع ہونے سے دو تین دن پہلے یہ درود اس کو اکتالیس مرتبہ روزانہ عصر اور مغرب کی نماز کے درمیان پڑھنا ہے۔ بلاناغہ پڑھنا ہے۔ امتحان کے دوران بھی پڑھنا ہے اور یہ وظیفہ چالیس دن تک پڑھنا ہے اور امتحان کی کامیابی کیلئے گڑگڑا کر دعا کرنی ہے جس دن امتحان ہوگا اس دن صبح بعد نماز فجر اول و آخر تین، تین مرتبہ درودشریف کے درمیان یہ
نو مرتبہ پڑھنی ہے اور ساتھ میں دعا بھی کرنی ہے۔ اس کے علاوہ یَارَافِعُ کو سو مرتبہ پڑھنا ہے پھر سورۂ یٰسین پڑھنی ہے۔ ایک مرتبہ سورۂ قلم پڑھنی ہے۔ ایک بار پڑھ کر سیاہی پر بھی دم کرنا ہے۔ تین مرتبہ سورۂ اعلیٰ بھی پڑھنی ہے۔ امتحان شروع ہونے سے پہلے صدقہ بھی ضرور دینا ہے۔ امتحان کیلئے جاتے ہوئے راستے میں درود شریف پڑھتے رہیں اور پھر کمرہ امتحان میں پہنچ کر آیۃ الکرسی پڑھیں اور پھر پرچہ شروع کرنے سے پہلے یہ آیت سات مرتبہ پڑھنی ہے۔ یہ پڑھ کر شروع کرنے سے تمام سوالات کے جوابات آسان ہوجاتے ہیں۔ پرچہ حل کرنے کے بعد یہ آیت
ایک بار پڑھ کر پرچہ پر دم کرنا ہے اور پھر آیۃ الکرسی پڑھ کر اللہ تعالیٰ کے سپرد کردینا ہے اور پھر پرچہ دے کر آکر دو شکرانے کے نوافل بھی ادا کرنے ہیں۔امتحان ختم ہونے کے بعد یَاحَسِیْبُ کا ورد کرنا ہے جو کہ تین دن تک کرنا ہے اور پہلے دن چار ہزار مرتبہ‘ دوسرے دن بھی چار ہزار مرتبہ اور تیسرے دن تین ہزار مرتبہ پڑھنا ہے۔ اس کے علاوہ 786 مرتبہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ فجر کی نماز کے بعد پڑھنی ہے۔ امتحان میں کامیابی کیلئے اس کے علاوہ انمول خزانہ نمبر ایک تو ہر نماز کے بعد پڑھنا ہے جبکہ انمول خزانہ نمبر دو فجر کی نماز کے بعد سو مرتبہ پڑھنا ہے اس کےعلاوہ سو مرتبہ پڑھنی ہے۔ اس کے علاوہ یہ آیت
کو ہر نماز کے بعد 33 مرتبہ پڑھنا ہے۔ امتحان میں کامیابی کیلئے جبکہ عشاء کی نماز کے بعد یعنی کہ عشاء کے وتر اور نوافل کے درمیان 333 مرتبہ پڑھنا ہے۔ اول و آخر تین مرتبہ درود شریف بھی پڑھنا ہے۔ اس کے علاوہ عشاء کی نماز کے بعد ہزار مرتبہ یہ آیت پڑھنی ہے۔ ایک ہی دن۔ اس کےعلاوہ سورۂ رحمٰن گیارہ دن گیارہ مرتبہ گیارہ بار درود شریف کے ساتھ پڑھنی ہے۔ اس کے علاوہ بارہ ہزار مرتبہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھنی ہے عشاء کی نماز کے بعد امتحان میں کامیابی کیلئے۔ اس کے علاوہ یہ آیت ہر نماز کے بعد سات سات مرتبہ پڑھنی ہے اول و آخر درود شریف کے ساتھ امتحان میں کامیابی کیلئے اس کے علاوہ محنت بھی بہت ضروری ہے۔ رزلٹ والے دن فجر کی نماز کے بعد سورۂ بقرہ کی آیت نمبر 31 اور 32 سات مرتبہ پڑھنی ہے۔ اول وآخر درود شریف گیارہ مرتبہ پڑھنی ہے۔ اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ امتحان میں کامیابی کیلئے گڑگڑا کر دعا کرنی ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں