سورۂ اخلاص، سورۂ فلق و سورۂ ناس دس، دس بار پڑھ کر دم کریں اور تیل وغیرہ پر اور پانی پر دم کرکے اوپر لگائیں اور پانی مریضہ کو پلادیں۔ چند دن، چند ہفتے، چند مہینے یہ عمل کریں۔ آزمودہ ہے۔ اس کے علاوہ اگر جانوروں کو بھی یہی مسئلہ ہو تو ان کیلئے بھی یہی دم ہے۔
سورۂ اخلاص، سورۂ فلق و سورۂ ناس دس، دس بار پڑھ کر دم کریں اور تیل وغیرہ پر اور پانی پر دم کرکے اوپر لگائیں اور پانی مریضہ کو پلادیں۔ چند دن، چند ہفتے، چند مہینے یہ عمل کریں۔ آزمودہ ہے۔ اس کے علاوہ اگر جانوروں کو بھی یہی مسئلہ ہو تو ان کیلئے بھی یہی دم ہے۔
ناف کے درد کیلئے
لکھ کر ناف کے اوپر باندھ دیں۔ انتہائی مجرب ہے۔
مسان وغیرہ اور سوکھے پن کیلئے: فجر کی نماز کی سنت اور فرض کے درمیان اکتالیس مرتبہ سورۂ فاتحہ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کی میم الحمد ملا کر پڑھنا ہے۔ پڑھ کر پانی پر دم کرکے چالیس دن تک مریض کو پلائیں۔ مجرب ہے۔
آنکھوں کا دکھنا ، سرخی اور درد وغیرہ کیلئے ہر نماز کے بعد اول و آخر درود شریف سات بار پڑھ کر اپنے دونوں ہاتھوں پر دم کرکے ہاتھ آنکھوں پر پھیردیں۔ چند دن ، چند ہفتے، چند مہینے یہ عمل کریں اور پھر اس کا کمال خود اپنی آنکھوں سے دیکھیں۔ (محمد عبداللہ اعوان، مظفرآباد)
ہرمرض اور بَلا سے نجات کیلئے مجرب عمل
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! محرم الحرام کی آمد ہے۔ اس ماہ مبارک کے چند اعمال جو کہ انتہائی لاجواب ہیں میں قارئین عبقری کی نذر کررہا ہوں۔ ماہ محرم الحرام میں پہلی، دوسری اور تیسری تاریخ کورات میں تہجد کے وقت دو رکعت نماز اس طرح پڑھیں کہ پہلی رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ اخلاص ایک سو ایک بار‘ دوسری رکعت میں الحمد شریف کے بعد سورۂ اخلاص ننانوے بار پڑھے۔ سلام پھیرنے کے بعد ایک سجدہ کرے اور اس سجدہ میں اسم پاک ’’یااللہ‘‘ ایک ہزار مرتبہ پڑھے جس مریض پر بھی دم کرے گا انشاء اللہ تعالیٰ صحت عطا ہوگی مگر بچوں کی بیماریاں اور بلیات وغیرہ کیلئے اسم اعظم یااللہ کو زعفران سے گیارہ مرتبہ کاغذ پر لکھ کر بچے کے گلے میں ڈالیں اور چینی یا مٹی کے کورے برتن میں جس کو پانی نہ لگا ہو کاغذ کی گیارہ پرچیوں پر گیارہ گیارہ مرتبہ یااللہ لکھ کر گیارہ دن پلائیں اور مردوں کیلئے بعد نماز اشراق کے مندرجہ بالا عمل کریں۔ تمام امراض سے شفاء ہوگی۔نیز جو مرض اطباء، حکماء اور ڈاکٹروں کی سمجھ میں نہ آئے تو بعداز نمازمغرب اس مریض کے موافق (یعنی مریض کے نام کے اعداد کے مطابق) اسم مبارک یااللہ کو لکھ کر سرہانے کے نیچے رکھ کر سوجائیں۔ انشاء اللہ جل شانہٗ بیمار کی کیفیت سوتے وقت معلوم ہوجائے گی۔ بعدنماز اشراق ایک ہزار مرتبہ یااللہ پڑھ کر آنکھوں پر پھونکنے سے تا زندگی بصارت کم نہ ہوگی۔ انشاء اللہ عزوجل۔ (پ۔پ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں