اس دعا میں اتنا اثر ہے کہ خواہ کتنا ہی کم کھانا ہو اور اچانک بن بلائے مہمان عین کھانے کے وقت آدھمکیں کہ مزید کھانا بنانے کی مہلت بھی نہ ملے تو آپ یہ دعا پڑھ کر دم کرکے مہمانوں کےسامنے پیش کردیں ‘ تو اللہ کے فضل سے مہمان سیر ہوکر دسترخوان سے اٹھیں گے اور کھانا پھر بھی بچا رہے گا۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کا فرمودہ ہے کہ ’’آپ کیلئے قیمتی موتی چن چن کر لاتا ہوں اورچھپاتا نہیں‘ آپ بھی سخی بنیں اورضرور لکھیں‘‘ تو اسی فرمودہ کے زیراثر ہم بھی ’’سخی‘‘ بنتے ہوئے کچھ اپنے مشاہدات آپ کی نذر کررہے ہیں۔ایک دعا ہے جو بے حد پراثر اور بابرکت ہے جو ہمیں اپنی پھوپھی جان کے وسیلے سے عطا ہوئی اُنہیں کہاں سے حاصل ہوئی یہ خود انہیں بھی یاد نہیں۔ بہرحال اس دعا کی برکت سے ہم بارہا مستفید ہوئے اور متوقع شرمندگی سے بال بال بچے۔ اس دعا میں اتنا اثر ہے کہ خواہ کتنا ہی کم کھانا ہو اور اچانک بن بلائے مہمان عین کھانے کے وقت آدھمکیں کہ مزید کھانا بنانے کی مہلت بھی نہ ملے تو آپ یہ دعا پڑھ کر دم کرکے مہمانوں کےسامنے پیش کردیں تو اللہ کے فضل سے مہمان سیر ہوکر دسترخوان سے اٹھیں گے اور کھانا پھر بھی بچا رہے گا۔ اسی طرح اکثر تقریبات میں دھڑکا لگا رہتا ہے کہ کھانا کم نہ ہوجائے لیکن جب سے یہ دعا ہمارے علم میں آئی ہے ایسا کچھ نہیں ہوتا۔ میری بیٹی کی تکمیل حفظ پر ہم نے آمین کی تقریب منعقد کروائی تو مہمان اندازے سے زیادہ آئے یعنی میں نے ہر گھر سے دو افراد بلائے تھے مگر ہر گھر سے تقریباً پانچ سے چھ افراد آئے ہوئے تھے تو میں بہت زیادہ پریشان کہ ایسا نہ ہو کھانا کم پڑجائے اور خواہ مخواہ کی شرمندگی اٹھانا پڑے۔ بہرحال کھانا کھلایا گیا تو الحمدللہ خدشے کے برعکس کھانے میں خوب برکت ہوئی اور سب نے کھانے کی تعریف کی اور بعد میں معلوم ہوا کہ میرے بڑے بیٹے نے ہر دیگ میں یہ دعا پڑھ کر دم کی تھی۔یہ انتہائی قیمتی ہے اسے معمولی ہرگز نہ سمجھیے گا۔ وہ پرتاثیر دعا یہ ہے:۔
(زاہدہ یوسفی، لاہور کینٹ
دعا سے ہر قسم کی حفاظت
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کی زیرسرپرستی عبقری رسالہ بہت ہی اعلیٰ رسالہ ہے‘ اس میں آپ کی محنت اور خصوصی توجہ سے بہت چاشنی ہے۔ اللہ کریم آپ کے عملہ اور آپ کو خصوصی برکات سے مالامال فرمائے۔ آمین! رسالہ میں ایک عمل کی برکات لے کر حاضر خدمت ہوا ہوں۔ ایک دعاجو کہ نبی کریم ﷺ کا ارشاد گرامی ہے کہ ہر طرح کی حفاظت رہتی ہے۔ بِسْمِ اللہِ عَلٰی دِیْنِی وَ نَفْسِی وَ وَلَدِیْ وَ اَھْلِیْ وَ مَالِی۔واقعہ کچھ یوں ہے کہ ایک مرتبہ بندہ جہلم سے سرگودھا جارہا تھا میری عادت ہے کہ میں جب بھی گھر سے نکلوں تین دفعہ درج بالا دعا پڑھ لیتا ہوں۔ جہلم سے ویگن میں سوار ہوا تو موبائل میری دائیں جیب میں تھا۔ راستے میں سفر کرتے آنکھ لگ گئی۔ جب آنکھ کھولی تو موبائل جیب سے غائب تھا۔ بہت پریشان ہوا‘ دائیں بائیں دیکھا مگر ندارد۔ آخر کافی دیر کے بعد خیال آیا کہ کیاکروں‘ پیچھے مڑ کر دیکھا تو ایک بچہ کے ہاتھ میں میرا موبائل تھا جو کہ ماں کی گود میں بیٹھا تھا۔ میں نے کہا کہ بیٹا یہ موبائل میرا ہے‘ مجھے دے دو‘ اس کی ماں نے مجھے موبائل پکڑا دیا۔ جب بھی سفر میں یاگھر سے باہر نکلتا ہوں تو اس دعا کی وجہ سےالحمدللہ خیر و حفاظت رہتی ہے۔
دولت کبھی ختم نہ ہوگی:اللہ رب العزت کا اسم مبارک یَابَاقِیْ (اے ہمیشہ قائم رہنے والے) بعد نماز فجر جو شخص یاباقی ہزار مرتبہ پڑھےہر نقصان سے محفوظ رہے گا۔ اگر گیارہ سو مرتبہ پڑھیں تو دولت کبھی بھی ختم نہ ہو، اگر عمدہ ہے تو اقتدار تا دم آخر قائم رہے گا۔ (سید خالد حیات‘ سرگودھا)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں