Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

حیوان بن چکی تھی درس نے انسان بنا دیا

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2016ء

قارئین! حضرت جی! کے درس‘ موبائل (میموری کارڈ)‘ نیٹ وغیرہ پر سننے سے لاکھوں کی زندگیاں بدل رہی ہیں‘ انوکھی بات یہ ہے چونکہ درس کےساتھ اسم اعظم پڑھا جاتا ہے جہاں درس چلتا ہے وہاں گھریلو الجھنیں حیرت انگیز طور پر ختم ہوجاتی ہیں‘ آپ بھی درس سنیں خواہ تھوڑا سنیں‘ روز سنیں ‘ آپ کے گھر‘ گاڑی میں ہروقت درس ہو۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! کیا بتاؤں؟ آپ کو کیا لکھوں؟ اپنے بارے میں کہ میں کیا تھی؟ میری زندگی گناہوں میں ڈوبی ہوئی تھی‘ میں نے اپنی زندگی میں اتنے گناہ کیے ہیں کہ شاید ہی مجھے ان گناہوں سے معافی مل سکے‘ میری ایسی حالت تھی کہ نہ میں زندہ لوگوں میں تھی نہ مردہ‘ میں اخلاق سے گری ہوئی ہر چیز دیکھتی تھی‘ میں نے کوئی بھی اچھا یا نیک کام نہیں کیا‘ ہروقت برے کاموں کے بارے میں سوچتی اورکرتی تھی۔ اس طرح میں ہر گناہ کے کام کرتی چلی گئی۔ مجھے خواب بھی انتہائی غلیظ آتے اور ایسا لگتا کہ کوئی میرے ساتھ کچھ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ پھر آہستہ آہستہ میری ذہنی حالت بد سے بدتر ہونا شروع ہوگئی کئی دفعہ اپنے آپ کو عجیب سی حالت میں بھی پایا‘ ہروقت موت کا غم سر پر سوار رہتا تھا کئی دفعہ ایسی حالت ہوتی تھی کہ دل چاہتا تھا خودکشی کرلوں کئی دفعہ چھری اپنی کلائی پر رکھ کر ایسا کرنے کی کوشش کی تھی۔ پھر میں نے آپ کا درس سنا۔ میرے والدین آپ کا درس سننے جاتے ہیں انہوں نے درس کی سی ڈیز اور میموری کارڈ گھر میں رکھے ہوئے ہیں۔ ایک مرتبہ میرے والدہ نے لگایا تو میں بھی سننے بیٹھ گئی اور سنتی ہی چلی گئی۔ درس میں آپ نے باتھ روم کی دعا کا اہتمام کرنے کو کہا۔ بس جب میں نے باتھ روم کی دعا پڑھنی شروع کی۔ مجھے لگا میں دوبارہ زندہ ہوگئی ہوں۔ مجھے برے برے خواب آنا ختم ہوگئے۔ میرے دل میں بھی سکون سا آگیا کہ اب میں بھی اچھے اور نیک کام کرسکتی ہوں۔ اللہ مجھ سے بھی راضی ہوسکتا ہے۔ اب ماشاء اللہ میں تہجد بھی پڑھتی ہوں‘ ذکر اذکار بھی کرتی ہوں‘ دل کو بڑا سکون ملتا ہے۔ باتھ کی دعا کے ساتھ کچھ وظائف جو آپ نے میرے والدین کو عطا کیے ہیں میں بھی وہ پڑھتی ہوں۔ رات سونے سے پہلے اول وآخر تین مرتبہ درود شریف، ایک مرتبہ سورۂ فاتحہ اور تین مرتبہ سورۂ اخلاص والا عمل کرتی ہوں۔ اس وظیفے کے اتنے کمالات ہیں کہ میں حیران ہوں۔ جب سے ہم نے یہ وظیفہ پڑھنا شروع کیا ہے اللہ نے ہم پر بہت کرم کیا ہے۔ میری آپی کا عدالت میں دو سال سے کیس چل رہا تھا۔ اتنے ریال لگادئیے تھے پھر بھی کیس ہمارے حق میں نہیں آرہا تھا۔ تاریخ پر تاریخ مل رہی تھی اور ریال لگ رہے تھے جبکہ ہم تھے بھی حق پر۔ پھر اللہ کی رحمت سے سورۂ فاتحہ اور سورۂ اخلاص والا وظیفہ شروع کیا ایک مہینے کے اندر کیس بھی ہم جیت گئے اور ہمارے پیسے بھی ہمیں واپس مل گئے جس کی ہمیں امید ہی نہ تھی۔ اللہ کا شکر اور آپ کا احسان ہے۔ آپ جو مخلوق خدا کیلئے کررہے ہیں اس کی تعریف کیلئے میرے پاس کوئی الفاظ نہیں ہیں۔ میں حیوان بن چکی تھی مگر آپ کے درس نے مجھے انسان بنا دیا ہے۔ اس کیلئے میں آپ کا احسان کبھی نہیں بھولوں گی۔ میری ہر دعا، ہر ذکر ، تسبیح میں آپ کا حصہ ہوتا ہے جو میں آپ کو ساری زندگی ہدیہ کرتی رہوں گی۔ آپ کا ہرجمعرات کو ہونے والا درس باقاعدگی سے سنتی ہوں اور اس پر عمل کرنے کی بھرپور کوشش کرتی ہوں دوسروں کو بھی وظائف بتاتی ہوں اور عبقری کی سائٹ کی طرف متوجہ کراتی ہوں۔ اللہ آپ کی ہر ضرورت کو غیب سے پورا کرے۔ تسبیح خانہ کو ہمیشہ شادو آباد رکھے۔ اللہ آپ کوجزائے خیر دے۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔ میری طرف سے آپ کیلئے چھوٹا سا ہدیہ ہے۔ ایک عمرہ‘ ایک تسبیح نماز‘ چوبیس ہزار درود شریف‘ چھ نفل‘ چودہ سپارے۔ میری آپی کی طرف سے ایک پورا قرآن پاک اور ایک عمرہ قبول فرمائیں۔ خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں شکریہ! اللہ ہمیں ہمیشہ عبقری سے جوڑے رکھے۔ مجھے اور تمام مسلمانوں کو اپنا اور اپنے حبیب حضور نبی کریم ﷺ کا سچا عاشق بنائے۔ آمین ثم آمین۔حضرت حکیم صاحب!میرا نام ہرگز شائع نہ کیجئے گا۔
میری زندگی کیسے بدلی؟
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ آپ کو زندگی کی تمام خوشیاں دے اور آپ کی آنے والی تمام نسلوں کو اسلام پر چلنے والی زندگیاں عطا کرے‘ میں حقیقت میں آپ کو خط لکھتے ہوئے احساس کمتری کا شکار ہورہا ہوں‘ کہاں میں گنہگار اور کہاں آپ۔اللہ پاک عبقری کے پورے سسٹم کو پوری دنیا میں پھیلا دے اور عبقری میں شامل ہر مسکین کو آپ کے اس نیک کام کے صدقے راہ ہدایت نصیب فرمائے۔ میں اب اپنی گناہوں سے بھری زندگی کی طرف روشنی ڈالتا ہوں اور کیسے مجھے عبقری کا سہارا ملا وہ بتاتا ہوں۔ لوگوں کی نظر میں آج بھی بہت شریف اور عزت دار انسان ہوں لیکن مجھے حقیقت میں خود سے نفرت ہے نہ ہی میں خود کو آپ سے بات کرنے کا قابل سمجھتا ہوں۔ میں ایک گاؤں میں رہتا تھا‘ مجھے سکول میں تیسری کلاس سے ہی ہم جنس پرستی کا نشہ پڑگیا تھا جو کہ ایم ایس سی تک میرے ساتھ رہا۔ میں ہر ماہ یہ گناہ کبیرہ کرتا اور نامعلوم کتنی بار کرتا۔ جب تک مجھ سے یہ غلیظ کام نہ ہوتا مجھے سکون نہ ملتا۔ میری صحت دن بدن گرتی جارہی تھی۔ مگر پچھلے سال سے میری زندگی میں بہت زیادہ مثبت تبدیلیاں آئیں ہیں۔ وہ بھی آپ کی ہی بدولت۔ ہمارے شہر میں آپ کا درس تھا‘ میرا دوست مجھے زبردستی درس میں لے گیا‘بس وہ درس سنا اور میری زندگی بدل گئی۔ میں پچھلے سال سےآپ کے درس روزانہ سن رہا ہوں۔درس سننے کے بعد دل کی کیفیت بہت اچھی ہوگئی ہے۔ آپ سے بیعت بھی ہوگیا ہوں، تمام برے کام چھوڑ چکا ہوں۔ اب صبح و شام کی مسنون دعائیں پڑھتا ہوں، سارا دن ذکرو اذکار، درود شریف پڑھتا رہا ہوں۔ انٹرنیٹ کی گندگی میں دھنسا ہوا تھا اب الحمدللہ باہر نکل آیا ہوں ۔صحت بھی دن بدن بہتر ہورہی ہے۔ اللہ پاک آپ کو اجر عظیم عطا فرمائے۔(پوشیدہ)

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 146 reviews.