Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

قارئین کے طبی اور روحانی سوال‘صرف قارئین کے جواب

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2016ء

ڈر خوف کا شکار: محترم قارئین! میں عبقری رسالہ کا پرانا قاری ہوں‘ ہر مہینے کا ماہنامہ بہت شوق سے پڑھتا ہوں۔ میری عمر تقریباً 50 سال ہے لیکن ابھی تک ایک خوف اورگھبراہٹ میرے دل اور دماغ میں بیٹھی ہوئی ہے‘ میں بہت حساس ہوں اورمعمولی سی معمولی بات میرے لیے پہاڑ بن جاتی ہے‘ خوف اور گھبراہٹ اتنی ہوتی ہے کہ پورا جسم کانپنا شروع ہوجاتا ہے اور جوڑوں سے دم نکلتا ہے‘ تمام دوست مجھے بزدل کہتے ہیں‘ اگر خاندان میں معمولی سا کوئی واقعہ ہوجائے تو سب سے زیادہ خوفزدہ میں ہوتا ہوں۔قارئین! اس مسئلے کے حل کیلئے مجھے کچھ بتائیں۔ شکریہ! (عجب خان‘کوہاٹ)
جواب:عجب خان! آپ اور آپ کے تمام گھر والے ہر وقت کھلا حٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ پڑھیں۔ یہ وظیفہ جتنا زیادہ پڑھیں گے اتنا زیادہ اللہ کا کرم ہوگا۔اس کے علاوہ دفتر ماہنامہ عبقری سے سکون افزاء سیرپ‘ ٹھنڈی مراد اور جوہرشفاء مدینہ منگوا کر لکھی گئی ترکیب کے مطابق استعمال کریں۔لاجواب عمل ہے ضرور آزمائیں۔ (شاہد علی‘ لاہور)
نماز میں دل نہیں لگتا: محترم قارئین! میرے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ میرا نماز میں بالکل بھی دل نہیں لگتا‘ بڑی مشکل سے خود کو گھسیٹ کر مسجد تک لے جاتا ہوں‘ بعض اوقات نماز ہی چھوٹ جاتی ہے‘ کبھی کبھی ایک نماز دو سے تین مرتبہ پڑھتا ہوں۔ نامعلوم نماز میں دھیان کدھر سے کدھر نکل جاتا ہے‘ میں اس وجہ سےبہت پریشان ہوں۔ براہ مہربانی مجھے اس کا حل بتائیں۔ (خالد‘ پشاور)
جواب: بھائی! آپ کو چاہیے کہ ہروقت اٹھتے بیٹھتے چلتے پھرتےلَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِپڑھا کریں‘ وضو کی کوئی قید نہیں‘ پورے یقین کے ساتھ پڑھیں۔ انشاء اللہ آپ کا دل نماز میں لگ جائیگا اور بُرے خیالات بھی نہ آئیں گے۔ اس کے علاوہ صبح وشام اَسْتَغْفِرُاللہَ کی ایک تسبیح کرلیا کریں۔ (ستارہ‘ گجرات کوٹلہ)
کوئی اچھی سی بیوی مل جائے: محترم قارئین السلام علیکم! میرا مسئلہ یہ ہے کہ میری شادی نہیں ہورہی‘ میں بہت پریشان ہوں‘ مجھے کوئی ورد، وظیفہ، ذکر بتائیں کہ مجھے اچھی سی بیوی مل جائے‘ شادی تو سنت رسول ہے‘ اور میں یہ سنت جلد ازجلد ادا کرنا چاہتا ہوں۔شکریہ! (مسعود الرحمٰن‘ ہری پور ہزارہ)
جواب: مسعود بھائی!عبقری میں ایک وظیفہ چھوٹا سا چھپا تھا یَااَحَدُ یَا حَفِیْظُ یَاوَدُوْدُ جس کی شادی نہیں ہورہی وہ ہزاروں کی تعدادمیں پڑھیں‘ جمعہ کی نماز کی آخری دوسنتوں کے بعد جائے نماز پر بیٹھ کر پڑھے‘ اول و آخر درود شریف اور پھر دو نفل پڑھے اور اٹھ جائے اوریہ وظیفہ صرف جمعہ کے جمعہ کرنا ہے۔ دس منٹ دعا کرنی ہے۔ یہ چھوٹا سا وظیفہ ہے۔ انشاء اللہ گارنٹی سے شادی ہوتی ہے۔ (شائستہ حفیظ‘ راولپنڈی)
ٹانسلز اور الرجی: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں گزشتہ دس ماہ سے عبقری سے فیض یاب ہورہی ہوں‘ دن رات آپ لوگوں کیلئے اور جس انسان نے مجھے عبقری سے متعارف کروایا دعائیں کرتی ہوں‘ میں اس قدر عبقری کی دلدادہ ہوں کہ بار بار مطالعہ کرنے کے باوجود پیاس نہیں بجھتی ہے۔ اللہ آپ سب کو اجر عظیم عطا فرمائے۔ عبقری نے مجھے حوصلہ دیا کہ آج میں اپنا مسئلہ لے کر آپ سے التجا کررہی ہوں کہ خدارا میرا یہ مسئلہ عبقری کے تمام پڑھنے والوں کے سامنے رکھیں اور جس قاری کے پاس بھی اس کا علاج ہو وہ میری مدد کرے‘ اللہ پاک اُسے اجرعظیم عطا فرمائے۔ میری بڑی بیٹی جس کی عمر تقریباً پندرہ سال ہے‘ گزشتہ تین سالوں سے سخت تکلیف کا شکار ہے‘ مختلف ڈاکٹرز کو دکھایا مگر صرف روپیہ کا ضیاع اور وقتی آرام کے علاوہ کچھ افاقہ نہ ہوا‘ بچی کو بار بار تیز بخار‘ گلے میں شدید درد‘ شدید متلی‘ سانس صحیح طریقے سے نہیں لے سکتی رات بھر منہ کھول کر سوتی ہے‘ سر کے بال جڑچکے ہیں‘نظر انتہائی کمزور ہوچکی ہے‘ ڈاکٹر کہتےہیں شدید الرجی ہے‘ آپریشن کروانا پڑے گا‘ میں ایک غریب عورت ہوں‘قارئین سے التجا ہے کہ وہ ٹانسلز اور الرجی کیلئے اپنے مفید ٹوٹکہ جات اور نسخہ جات سے نوازیں‘ جس طرح آپ عبقری میں لکھتے ہیں اسی طرح میرے لیے بھی نسخہ جات لکھیں شکریہ! (ایک مجبور پریشان ماں)
جواب:اے مجبور ماں! آپ یہ سادہ سا اور آسان سا ٹوٹکہ استعمال کریں انشاء اللہ آپ کی ساری مجبوریاں ختم ہوجائیں گی۔ آپ صرف بازار سےخشک پودینہ لیں اور پیس کر اس کا چوتھائی چمچ دو کپ پانی میں ابالیں جب ایک کپ رہ جائیں تو استعمال کریں۔ اسی طرح دن میں تین مرتبہ استعمال کریں۔ انشاء اللہ بچی صحت یاب ہوگی۔ (محمد شہریار خان‘ کوئٹہ)
عجب بیماری: قارئین! میری بیماری تقریباً تین سوا تین سال پہلے شروع ہوئی‘ اس بیماری میں سب سے پہلے دائیں بازو پھر بائیں بازو‘ پھر ٹانگیں اور آہستہ آہستہ زبان پر اثرپڑا۔ اس بیماری کے دوران میں نے پورے پاکستان میں ڈاکٹرز‘ ہومیوپیتھک ڈاکٹرز‘ حکماء اور مختلف علماء کرام سے علاج کروایا لیکن بیماری کم ہونے کے بجائے بڑھتی ہی چلی جارہی ہے اور اب میں اٹھنے بیٹھنے ‘ نہانے‘ دھونے حتیٰ کہ باتھ روم جانے سے بھی قاصر ہوں۔میں پانچ بیٹیوں کی ماں ہوں‘ میں نے دو سال پہلے حضرت حکیم صاحب کے دواخانہ سے دوائی اور وظیفہ لیا‘ کچھ فرق پڑامگر ہماری سب سے بڑی بدقسمتی یہ تھی کہ ہم نے تسبیح خانہ میں جانا چھوڑ دیا۔ میرے گھر والے میری اس بیماری سے بہت زیادہ پریشان ہیں‘ خدا کیلئے قارئین مجھے کچھ بتائیں۔ (آسیہ پروین)
جواب:بہن! آپ دفتر ماہنامہ عبقری سے معجون شفایابی اور کراماتی تیل منگوائیں اور دی گئی ترکیب کے مطابق معجون شفاء یابی استعمال کریں اور کراماتی تیل کی خوب گھنٹوں مالش کروائیں۔ یہ میری خالہ کا آزمودہ ہے۔ میری خالہ کی ٹانگیں کام چھوڑ چکی تھیں ہم نے انہیں یہی دونوں چیزیں استعمال کروائیں اب الحمدللہ وہ ستر فیصد ٹھیک ہوچکی ہیں۔ یہ نسخہ استعمال کرتے ہوئے ہمیں آٹھ ماہ ہوچکے ہیں۔ (میمونہ سید‘حویلیاں)
میںبہت پریشان ہوں! قارئین! میں بہت پریشان ہوں‘ میری تین بیٹیاں ہیں‘ بڑی بیٹی سات سال کی ہے وہ نہ بول سکتی ہے اور نہ سن سکتی ہے‘ دوسری بیٹی الحمدللہ ٹھیک ہے اب تیسری بیٹی نو ماہ کی ہے‘ وہ بھی مجھے لگتا ہے بول اور سن نہیں سکتی‘ حکیم صاحب میں بہت پریشان ہوں۔ قرآن پاک میں ہر بیماری کا علاج ہے‘ براہ مہربانی مجھے کوئی روحانی علاج بتائیں اور میری بیٹیوں کیلئے دعا بھی کریں۔(دکھی باپ)
جواب:محترم بھائی! مجھے آپ کا مسئلہ پڑھ کر بہت دکھ ہوا‘ میری بیٹی بھی بچپن میں بالکل نہیں سن سکتی تھی ہم نے دن میں تین سے سات مرتبہ اس کے کان میں سورۂ مؤمنون کی آخری چار آیات سات مرتبہ اور اذان سات مرتبہ پڑھ پڑھ کر دونوں کانوں میں دم کیا۔ اب الحمدللہ وہ بالکل ٹھیک ہے۔ آپ بھی یہی درج بالا عمل آزمائیں انتہائی طاقتور عمل ہے۔انشاء اللہ مجھے سوفیصد سے بھی زیادہ یقین ہے کہ آپ کو یہ عمل مایوس نہیں کرے گا۔(علی اکرم‘ ملتان)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 144 reviews.