محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ پچھلے تین سال سے مسلسل پڑھ رہی ہوں۔ عبقری رسالہ سے پڑھ کر مجھے مراقبہ کا شوق پیدا ہوا۔ میں پچھلے تقریباً ڈیڑھ سال سے مراقبہ کررہی ہوں۔ پہلے چھ ماہ تک تو میری توجہ ہی نہیں بن پاتی تھی مگر اب الحمدللہ اللہ نے مجھ پر مراقبہ کھول دیا ہے اور مراقبہ کے ذریعے مجھے اپنے مسائل کا حل مل رہا ہے۔ ابھی آخری دفعہ جو میں نے مراقبہ کیا اس کی کیفیت درج ذیل ہے۔ اتوار کا دن تھا عشاء کی نماز ادا کرکے میں مراقبہ کرنے بیٹھ گئی اور عبقری میںدیا گیا ذکر کرنا شروع کردیا۔ مجھے ایسا محسوس ہوا کہ میرے اندر کوئی کانٹوں بھری چیز پھر رہی ہے اور میرے اندر کی صفائی ہورہی ہے آپ یقین کریں حکیم صاحب مجھے خود محسوس ہوا اور میری بیماری ساری باہر نکل گئی میرے حلق سے کچھ آوازیں بھی نکلیں اور مجھے ایسا لگا کہ کسی نے میرے منہ پر ہاتھ رکھا اور خاموش کرایا اور اس کے بعد میں نے اپنے آپ کو ہلکا پھلکا محسوس کیا۔ مراقبہ کے ذریعے اللہ تعالیٰ نے مجھے شرک سے بچالیا۔ میری بہت
سی ایسی بیماریاں تھیں جن کی وجہ سے میں بہت پریشان تھیں‘ مگر مراقبہ کرنے کے بعد اللہ نے مجھ پر خاص کرم کیا اور میری تمام ادویات چھوٹ چکی ہیں۔ گھر میں کوئی بھی چھوٹا یا بڑا مسئلہ ہو ہم مراقبہ سے ہی اس کا حل تلاش کرتےہیں۔ بعض دفعہ مراقبہ کے دوران مجھے اس کا حل تفصیل سے دکھا دیا جاتا ہے۔ ایک دو ماہ میں کچھ مصروفیات کی وجہ سے مراقبہ نہ کرسکی تو ایک رات عشاء کی نماز پڑھ کر سوئی تو مجھے ایک بزرگ نے آکر مراقبہ کرنے کی تلقین کی اس دن کے بعد سے آج تک میں مراقبہ کیے بنا نہیں سوئی۔ (پوشیدہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں