اگرکوئی شخص فقرو فاقہ میں مبتلا ہو اور گزارہ مشکل سے ہوتا ہو اور قرض پرقرض چڑھتا جاتا ہو تو اس کیلئے یہ کلمات روزانہ صبح بعد نماز فجر اور رات کے بعد نماز عشاءایک ایک سو بار پڑھا کرے۔ ناغہ نہ کرے۔ مستقل مزاجی کے ساتھ پڑھتا رہے۔
شوگر،کینسر، بلڈپریشر، دل کے والو بند ہونے کا علاج
اگر کسی شخص کو جان لیوا مرض چمٹ جائیں مثلاً شوگر ہوجائے‘ بلڈپریشر بڑھ جائے یا کم ہوجائے یا دل کا والو بند ہوجائے یا اور کوئی موذی مرض لپٹ جائے تو اس کے ختم کرنے اور صحت یاب ہونے کیلئے یہ عمل بہت مجرب ہے۔ ایک چھوٹا کورا مٹکا پانی کا لیں اور اس کو دھوکر پانی بھرلیں۔ اس مٹکے کو ہاتھ لگانے سے پہلے وضو ضرور کریں۔ بغیر وضو کے مٹکے کو ہاتھ نہ لگائیں۔ مطلب یہ ہے کہ جب مٹکا خریدنے جائیں تو پہلے وضو کرلیں۔ بغیر وضو مٹکے کو نہ چھوئیں اور نہ اس میں پانی پئیں ورنہ اثر نہ ہوگا۔ صحیح اور تجوید کی رعایت کے ساتھ پڑھنے والا، نیچی نگاہ رکھنے والا، حلال روزی کھانے والا یہ عمل کرے اگر خود میں یہ صلاحیت ہے تو خود کرلے ورنہ کسی نیک صالح متقی حافظ و قاری سے یہ کام کرائے۔ باوضو پانی کا مٹکا سامنے رکھیں اور پاک مصلے پر قبلہ کی طرف منہ کرکے بیٹھ جائیں کپڑوں پر عطر لگائیں گلاب کا عطر ہو تو بہتر ہے اور یہ درود شریف تین سو مرتبہ پڑھیں
اس کے بعد سورۂ انشقاق (پارہ نمبر30) کو اکیس مرتبہ پڑھیں جب بھی سجدے والی آیت آئے فوراً سجدہ کریں پھر سجدہ سے اٹھ کر سورۂ کو پورا کریں۔ اس طرح اکیس بار سورۂ پڑھنی ہے اور اکیس سجدے کرنے ہیں۔ جب بھی سورۂ مکمل ہو مٹکے کاڈھکن کھول کر پانی پردم کریں۔ اکیس مرتبہ پانی پر دم کرنا ہے یہ عمل ایک ہی بیٹھک میں ایک ہی دن کرنا ہے۔ سات دن تک اس مٹکے کا پانی استعمال کرنا ہے۔ مریض کو یہ پانی دن بھر پلائیں۔ جب بھی پانی کی ضرورت ہو یہی پانی پلائیں۔ سات دن میں پانی ختم ہوجائے تو آٹھویں دن پھر پانی اسی طرح پڑھ کر تیار کریں سات دن تک پلائیں۔ یہ عمل پانچ مرتبہ کرنا ہے جب بھی عمل شروع کریں اس سے قبل صدقہ دیں۔ صدقہ اپنی حیثیت کے مطابق دیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ جلد ہی مریض تندرست ہوجائے گا۔
اطمینان قلبی کیلئے
اگر کسی کا دل اُڑا اُڑا اور طبیعت پریشان رہتی ہو اور دل میں سکون کی کمی ہو تو رات بعد نماز عشاء باوضو اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف پڑھے درمیان میں ایک سو بار یہ دعا پڑھے۔
اللہ تعالیٰ سے رحم ومغفرت طلب کرنا
اگر کسی کو فسادات قلبی اور گناہوں کے سبب اپنی مغفرت اور بخشش اور اللہ تعالیٰ کا اس کے ساتھ رحم کا معاملہ پر شک ہو اور اس سبب سے ہر وقت بے چین رہتا ہو تو اپنی مغفرت اور بخشش اور اللہ تعالیٰ کا رحم و شفقت کے ساتھ معاملہ کایقین بڑھانے کیلئے بعد نماز عشاء باوضو اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف پڑھے اور درمیان میں ایک سو بار یہ آیت پڑھے۔ انشاء تعالیٰ حق تعالیٰ شانہ سے سچی امید بخشش و رحم کی قائم ہوجائے گی۔ وہ آیت یہ ہے
اولاد کے نیک اور صالح بننے کیلئے
اگر کوئی شخص چاہتا ہے کہ اس کی اولاد کی اٹھان نیکی اور اچھائی پر ہو۔ ان میں شرارت اور گناہوں سے نفرت پیدا ہوجائے اور نماز کی پابندی، دینی رجحان میں اضافہ اور شرافت اور بھلائی کے جذبات پیدا ہوں تو اس کیلئے روزانہ ایک سو ایک باریہ آیت باوضو پڑھ کرپانی پر دم کرکے بچوں کو وہ پانی کسی وقت پلادیا کریں۔ اگر بچے دور ہوں اور ان کو پانی پلانا ممکن نہ ہو تو روزانہ اکتالیس مرتبہ اس آیت کو پڑھ لیا کریں۔ انشاء اللہ تعالیٰ اولاد نیکی اور صلاح پرپروان چڑھے گی اور والدین کی نیک نامی میں اضافہ ہوگا۔ وہ آیت یہ ہے
چیونٹیاں بھگانا
اگر کسی جگہ چیونٹیوں کی کثرت ہو اور وہ نقصان پہنچاتی ہوں تو ان کوبھگانے کیلئے یہ آیت باوضو تین بار پڑھ کر ریت (مٹی) پر دم کریں اور ان کے بلوں کے نزدیک پھیلادیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ س جگہ سے چیونٹیاں چلی جائیں گی۔ وہ آیت یہ ہے
مرگی کا دورہ
اگر کسی بچے یا بڑے کو خدانخواستہ مرگی کا دورہ پڑجائے تو اس کو ہوش میں لانے کیلئے تین مرتبہ مندرجہ ذیل کلمات باوضو مریض کے کان میں بلند آواز سے پڑھیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ مریض فوراً ہوش میں آجائے گا۔ وہ کلمات یہ ہیں
روزی میں اضافہ
اگرکوئی شخص فقرو فاقہ میں مبتلا ہو اور گزارہ مشکل سے ہوتا ہو اور قرض پرقرض چڑھتا جاتا ہو تو اس کیلئے یہ کلمات روزانہ صبح بعد نماز فجر اور رات کے بعد نماز عشاءایک ایک سو بار پڑھا کرے۔ ناغہ نہ کرے۔ مستقل مزاجی کے ساتھ پڑھتا رہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ جلد ہی غربت سے نجات اور رزق میں فراخی اور وسعت پیدا ہوگی کسی طرح بھی کسی کا محتاج نہ رہے گا۔ عمل شرط ہے۔ وہ کلمات یہ ہیں ۔
گمشدہ کی واپسی
اگر کوئی لڑکا یا لڑکی یا مرد یا عورت گھر سے بھاگ گئے ہوں یا گم ہوگئے ہوں تو گمشدہ کی واپسی کیلئے یہ آیت باوضو ایک پاک کاغذ پرلکھ کر لپیٹ کر چرخہ میں باندھ کر چرخہ کوفجر کی نماز کے بعد ایک سو بار الٹا چکر دیں۔ (الٹا گھمائیں) اگر چرخہ نہ ہو تو سائیکل کےپہیے میں باندھ کر الٹا گھمائیں اگر سائیکل بھی نہ ہو تو کسی بجلی کے پنکھے میں باندھ کر پنکھا چلادیں یا پنکھا بجلی نہیں ہے تو اس کو کسی اونچی جگہ اس طرح باندھیں کہ ہوا سےتعویذ ہلتا رہے۔ اس آیت کے نیچے بھاگنے یا گم ہونے والے کا نام معہ اس کی والدہ کے لکھیں۔
کھول کر رکھ لیں ورنہ پھر بھاگ جائے گا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں