Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی محفل سے فیض پانے والے

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2016ء

اس ماہ کی روحانی محفل9 اکتوبر بروزاتوار عصر تا مغرب‘ 19 اکتوبر بروزبدھ شام5 سے6 بجکر12 منٹ تک، 31اکتوبر بروزپیر دوپہر 2 بجکر15 منٹ سے3 بجکر 27 منٹ تکسَلَامٌ قَوْلاً مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍپڑھیں۔یہ ذکر، بھکاری بن کر ، خلوص دل ، درددل ، توجہ اور اس یقین کے ساتھ کہ میرارب میری فریا د سن رہا ہے اور سو فی صد قبول کر رہا ہے۔ پانی کا گلاس سامنے رکھیں ا و ر اس تصو ر کیساتھ پڑھیں کہ آسمان سے ہلکی پیلی روشنی آپکے دل پر ہلکی بارش کی طر ح برس رہی ہے اور دل کو سکون چین نصیب ہورہا ہے اور مشکلات فوری حل ہورہی ہیں۔ وقت پورا ہونے کے بعد دل و جان سے پوری امت، عالم اسلام اور غیرمسلموں کے ایمان کیلئے پوری دنیا میں امن کی دعا‘ اپنے لیے اور اپنے عزیز و اقارب کیلئے دعا کریں۔ پورے یقین کے ساتھ دعا کریں۔ ہر جائز دعا قبول کرنا اللہ تعالیٰ کے ذمے ہے۔ دعا کے بعد پانی پر تین بار دم کر کے پانی خود پئیں۔ گھروالوں کو بھی پلا سکتے ہیں۔ انشاء اللہ آپکی تمام جائز مرادیں ضرور پوری ہونگی۔
ہر محفل کے بعد 11روپے صدقہ ضرور کریں
( نوٹ :)1-روحانی محفل کے درمیان اگر نماز کا وقت آجائے تو پہلے نماز ادا کی جائے اور بقیہ وقت نماز کے بعد پورا کیا جائے۔ اگر اسی وقت یہ وظیفہ روزانہ کرلیں تو اجازت ہے مستقل بھی کرنا چاہیں تو معمول بناسکتے ہیں۔ ہر مہینے کا ورد مختلف ہوتا ہے اور خاص وقت کے تعین کے ساتھ ہوتا ہے۔ بے شمار لوگوں کی مرادیں پوری ہوئیں۔ ناممکن ،ممکن ہوئیں۔ پھر لوگوں نے اپنی مرادیں پوری ہونے پر خطوط لکھے آپ بھی مراد پوری ہونے پرخط ضرور لکھیں۔ ( ایڈیٹر : ۔حکیم محمد طارق محمود عفااللہ عنہ)
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ گزشتہ چار سال سے مسلسل پڑھ رہاہوں۔ مجھے بہت سے مسائل تھے مگر عبقری میں دی گئی روحانی محفل میں ہر ماہ گھر پر کرتا ہوں جس سے بے انتہاء فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ محترم حکیم صاحب! میں ایک لمبا عرصہ من چاہی اور گناہوں والی زندگی گزارنے کے بعد روحانی محفل کی وجہ سے راہ راست پر آنے کی جدوجہد کررہا ہوں اور الحمدللہ اس عمل کی وجہ سے اپنی بہت سی خامیوں پرقابو پاچکا ہوں اگر کہیں بھول چوک ہوجائے تو ہر ماہ عبقری میں آنے والی روحانی محفل کرنے سے میں پھر راہ راست پر آجاتا ہوں۔ اس عمل کی وجہ سے مجھے اپنی قوت ارادی بہت مضبوط دکھائی دیتی ہے۔ روحانی محفل کا عمل ملنے 
سے پہلے میں زندگی سے بیزار تھا‘ حالانکہ مالک دو جہاں نے مجھے بہت سی صلاحیتوں سے نوازا ہے‘ چھوٹی سی عمر میں کئی سپارے حفظ کرچکا تھا‘ اس کے علاوہ بہت سے ہنر میرے ہاتھ میں ہیں۔ جب بڑا ہوا تو بری سوسائٹی اور غلط دوستوں کی وجہ سے ان گنت مسائل میں دب کر رہ گیا۔ ساتھ دن بدن صحت بھی جواب دیتی جارہی تھی انتہائی کوشش کے باوجود صبح نماز کیلئے اٹھ نہیں پاتا تھا۔ پھر مجھے ایک بک سٹال سے عبقری ملا، عبقری سے مجھے روحانی محفل کا عمل ملا۔ اس عمل نے مجھے نئی زندگی سے نواز دیا۔ میں ہر ماہ کی روحانی محفل اپنے گھر پرکرتا ہوں۔ الحمدللہ! اللہ نے تمام پریشانیوں سے نکال دیا ہے‘ رزق کی پریشانیاں‘ گھریلو الجھنیں‘ صحت کے مسائل سب ختم ہوتے جارہے ہیں۔ اب رات کو پرسکون سوتا ہوں اور صبح کو پرسکون نماز کیلئے اٹھتا ہوں۔ میری دینی اور دنیاوی مشکلات اس محفل سے دور ہوئیں۔ (مرتضیٰ‘ چکوال)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 138 reviews.