محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری کی چھ یا سات ماہ سے قاری ہوں‘ عبقری ہر ماہ ہمارے گھر باقاعدگی سے آتا ہے۔ دو انمول خزانے اور عبقری لوگوں کو ہدیہ بھی کرتی ہوں اورعبقری کا اور آپ کا بتاتی ہوں۔ ہر جمعرات کو ہم سب بچے انٹرنیٹ پر آپ کا درس سنتے ہیں اور خوب فیض پاتے ہیں۔ ہم بہت سے مسائل کا شکار تھے‘ میرے شوہر‘ شوہر کی چھوٹی بہن‘ میں اور ہم بہنیں سب ڈیپریشن میں مبتلا تھے۔ ہمارا عبقری سے تعارف ایک بزرگ نے کروایا اور انہوں نے ہمیں ڈیپریشن سے نجات کیلئے ایک عمل بتایا۔ بعد نماز عشاء پانچ سو بار معوذتین شوہر پڑھے اور پانچ سومرتبہ فجر کے بعد میں پڑھوں اور یہ وظیفہ چالیس دن کرنا ہے۔ ہم دونوں نے یہ وظیفہ پندرہ دن ہی کیا تھا کہ میرے شوہر بالکل ٹھیک ہوگئے اور ان کی ڈیپریشن کی گولیاں چھوٹ گئیں۔ اللہ نے مجھے بھی صحت دی اور میں الحمدللہ امید سے ہوگئی۔ (اہلیہ محمداحمد‘ راولپنڈی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں