محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتا ہوں‘ اس رسالے سے مجھے بہت کچھ ملا ہے‘ میری بہت سی پریشانیاں اس میں موجود وظائف سے دور ہوئی ہیں۔درج ذیل عمل میں قارئین عبقری کی نذر کرتا ہوں۔ تہجد کے وقت اٹھیں‘ دو رکعت نفل نماز تہجد پڑھیں‘ پہلی رکعت میں اکتالیس مرتبہ سورۂ فاتحہ اور ایک مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھیں۔ دوسری رکعت میں ایک مرتبہ سورۂ فاتحہ اور اکتالیس مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھیں۔ سلام پھیرنے کے بعد اللہ سے خوب گڑگڑا کر دعا مانگیں۔ میں نے اس طرح تہجد پڑھنے سے بہت پایا ہے۔ نفلی نماز کسی بھی عبادت والی رات کیلئے: سو رکعت نفل صلوٰۃ الخیر، اس نمازکو کسی بھی عبادت والی رات میں پڑھا جاسکتا ہے۔ میں نے رمضان میں پڑھی شپ قدر کو پایا تھا۔ عشاء کی نماز سے پہلے سورۂ یٰسین پڑھنی ہے پھر نماز عشاء کے بعد ان سو نوافل کو شروع کریں۔ ہر دو نفل میں ایک مرتبہ سورۂ فاتحہ اور گیارہ مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھ کر سلام پھیریں۔ اس طرح سونفل پورے کریں اور آخر میں سجدہ میں جاکر دعا مانگیں۔ انشاء اللہ آپ کی تمام مرادیں پوری ہوں گی۔ (ساجدہ زاہد‘ راجن پور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں