درس سے فیض پانے والے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کا سایہ ہمارے سروں پر سلامت رکھے۔ ہمیں رسالہ عبقری پڑھتے ہوئے تو تین سے چار سال ہوچکے ہیں لیکن جب سے میں نے آپ کے درس سننے شروع کیے ہیں تو روح کی دنیا بدلنا شروع ہوگئی ہے۔ مایوس زندگی میں آس کی امید لگ گئی ہے‘ امید ہوگئی ہے کہ دنیا اور آخرت ضرور سنورے گی۔ میں انتہائی پریشان زندگی گزار رہی تھی۔ ہر طرف سے مایوس ہوچکی تھی مگر درس سننے کی برکت سے جینے کی نئی امنگ پیدا ہوئی ہے۔ پریشانیوں نے چاروںطرف سے گھیرا ہوا تھا ہر طرف اندھیرا ہی اندھیرا تھا مگر درس کی برکت سے اب امید کی روشنی نظر آئی ہے۔ گھر میں سکون آتاجارہا ہے‘ دماغ پرسکون ہوتا جارہا ہے‘ معاشی حالت بہتر ہوتی جارہی ہے‘ جھگڑے ختم ہورہے ہیں۔ اب تو میری سب چاہتوں پر اللہ کی
محبت چھاگئی ہے۔ اب میں صبح اٹھ کر گیارہ مرتبہ پڑھ کر وہ تسبیحات جو آپ درس میں بتاتے رہتے ہیں وہ صبح و شام پڑھتی ہوں۔ شکر کی تسبیح اور مسنون دعاؤں کی تسبیح ضرور پڑھتی ہوں۔ سارا دن کھلا پڑھتی رہتی ہوں‘ وضو کی دعا اور وضو کے بعد پانی کے تین گھونٹ پیتی ہوں۔ کوشش کرتی ہوں ہر وقت باوضو رہوں۔ (بندی خدا)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں