محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ایک مرتبہ میرے کچھ حاسدین نے میرے خلاف جھوٹا پرچہ کٹوا دیا اور یہ کہ ایک عورت نے مجھ پرجھوٹا الزام لگایا کہ اس نے مجھے گالیاں دی ہیں‘ ہم نے صلح نے لاکھ کوشش کی مگر وہ نہ مانے۔ مجھے کسی نے درج ذیل عمل بتایا کہ نماز فجر کے بعد سورۂ قریش چالیس مرتبہ پڑھیں اور دعائے انس ؓ ہر نماز کے بعدسات مرتبہ پڑھیں اور عشاء کی نماز کے بعد دعائے انسؓ ایک سو ایک مرتبہ پڑھیں۔ ٹھیک پندرہ دن کے بعد جس نے جھوٹا مقدمہ کروایا تھا اس کا ایکسیڈنٹ ہوگیا‘ تیس دن کےبعد جس عورت نے گالیاں نکالنے کا جھوٹا الزام لگایا تھا اس کے گھر میں ڈکیتی ہوگئی اور ٹھیک اکتالیس دن کے بعد اس عورت اور اس شخص کے درمیان جھگڑا ہوگیا اور انہوں نے خود تھانہ جاکر مقدمہ ختم کروادیا۔ اگر آپ کے ساتھ واقعی ناجائز کررہا ہے تو یہ عمل لاجواب ہے۔
20 ہزار ڈبیاں بنا کر بیچ چکا ہوں: میرے پاس ہاضمے ‘ گیس‘ بادی‘ دردوں کیلئے ایک لاجواب نسخہ ہے جو میں قارئین عبقری کی نذر کرتا ہوں‘ حالانکہ میں بیس ہزار ڈبیاں بنا کر اس دوائی کی بیچ چکا ہوں۔ ھوالشافی: کالی مرچ، کالانمک، کلونجی اور میتھرے ہم وزن لے کر پیس لیں اور آدھا چمچ چائے والا کھانا کھانے کے بعد کھالیں۔ (ا۔ ز۔س)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں