محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے اپنے پیرو مرشد رحمۃ اللہ علیہ نے خواب میں آکر ایک وظیفہ بتایا جو الحمدللہ میں کئی سالوں سے کررہی ہوں اور زندگی بہت آسان گزر رہی ہے۔مسئلہ یہ تھا کہ میرے شوہر پر لاکھوں کا قرض آیا‘ جس کی وجہ سے میں اور تمام گھر والے بے حد پریشان رہتے تھے ‘ رو رو کر تھک چکے تھے‘ ہر طرح سے کوشش کرلی مگر قرض ختم ہونےکا نام نہ لیتا تھا۔ ایسے میں میرے پیرو مرشد رحمۃ اللہ علیہ خواب میںآکر ایک وظیفہ بتایا کہ بیٹی! روزانہ ایک ہزار مرتبہ درود شریف پڑھو اور سورۂ بقرہ کی آخری دو آیات چالیس مرتبہ پڑھو۔ درودشریف جو آپ نے بتایا وہ یہ ہے صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم۔ یہ ایک راز تھا مگر جب سے عبقری پڑھا تو پتا چلا کہ بخل نہیں کرنا۔ مخلوق خدا کو فائدہ دینا ایک مسلمان کا فرض اولین ہے اور جو بھی کرسکنے کی استطاعت ہو۔ یعنی جس کو جتنی توفیق ہو۔ یاالٰہی یہ وظیفہ جو بھی بندہ اپنی مشکلات، بندشوں، آفات و امراض وغیرہ کیلئے کرے اس وظیفہ کی برکتیں ان پر نازل فرما۔ ان پر اپنا خصوصی فضل و کرم نازل فرما اور جملہ تمام امت کی تکالیف کو رب کریم فرمادے اور محترم حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کو اللہ عزوجل آباد و شاد و خوشحال و اپنی نظر کرم تلے رکھے۔ آمین۔ (زینب عبدالجبار)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں