میں نے کہا کہ ایک چانس مزید دے دو‘ کہنے لگا کہ ہم تو ایسے ایسے ڈرائیوروں کو بھی فیل کردیتے ہیں جو پچھلے دس بارہ سال سے ڈرائیورنگ کررہے ہیں اگر لائسنس لینا ہے تو پیسے دینے پڑیں گے۔ میں نے کہا کہ میں ایسے ہی لیکر جاؤں گا۔
میں نے اپنا لائسنس بنوانا تھا‘ میرے والد صاحب نے کہا کہ اس کیلئے تمہیں لازمی رشوت دینی پڑے گی‘ میں نے کہا کہ میں نے انشاء اللہ رشوت دیئے بغیرہی بنوانا ہے‘ اگر نہ بنا تو بغیر لائسنس کے ہی گاڑی چلاتا رہوں گا۔ بہرحال جس دن لائسنس بنوانے جانا تھا اس رات میں نے کثرت سے انمول خزانہ نمبر دو پڑھا اور ساتھ ٹریفک کے تھوڑے بہت سگنل بھی یاد کرلیے اگلے دن انٹرویو کیلئے گیا تو اس نے ٹریفک کے مختلف سگنل پوچھے۔ میں نے اس کے تمام سوالات کا جواب دیدیا۔ اس کے بعدگاڑی کی ڈرائیونگ کا ٹیسٹ ہوا۔ میں ٹھیک طرح سے ڈرائیونگ کرتا رہا لیکن آخری بار گاڑی بیک کرتے وقت ایک کون کے ساتھ لگ گئی۔
وہ کہنے لگا: بیٹھ جاؤ ‘ تمہاری سلیکشن ہونا مشکل ہے‘ میں بیٹھ کر مسلسل انمول خزانہ نمبر2 پڑھتا رہا۔ آخر اس نے آکر کہا کہ تم واپس چلے جاؤ اور 42 دن کے بعد پھر آنا۔ میں نے کہا کہ ایک چانس مزید دے دو‘ کہنے لگا کہ ہم تو ایسے ایسے ڈرائیوروں کو بھی فیل کردیتے ہیں جو پچھلے دس بارہ سال سے ڈرائیورنگ کررہے ہیں اگر لائسنس لینا ہے تو پیسے دینے پڑیں گے۔ میں نے کہا کہ میں ایسے ہی لیکر جاؤں گا۔ میں مسلسل تین گھنٹے بیٹھا رہا اور دو انمول خزانہ نمبر2 پڑھتا رہا اور آخرکار مجھے لائسنس دے دیا گیا۔ میرے ساتھ ایک لڑکا تھا اس نے ہزار روپے دیکرلائسنس بنوایا جبکہ میں نے بالکل فری میں انمول خزانہ کی برکت سے بنوالیا۔ (فیض رسول)
وضو کے تین گھونٹ پانی سے ایڑی کا درد ختم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے پاؤں کی ایڑی میں بہت زیادہ درد ہوتا تھا جب میں نے امریکہ کے ڈاکٹر سے چیک اپ کروایا تو انہوں نے ایکسرے کرکے بتایا کہ آپ کی ہڈی کےجوڑ کے درمیان ایک کریک ہے جس کی وجہ سے آپ کو ہر بار موومنٹ کرنے سے ایڑی میں تکلیف رہتی ہے۔ میں نے پوچھا اس کا حل کیا ہے‘ کہنے لگے کہ آپ کو ایک جوتا 24 گھنٹے مسلسل پہننا پڑے گا۔ صرف نہانے کے وقت اتار سکتے ہیں۔ میں نے وہ جوتا کافی دن استعمال کیا جو میرے گھٹنے تک آتا تھا۔ لیکن کوئی فرق نہ پڑا۔ میں نے پھر ڈاکٹر سے شکایت کی تو وہ بولا کہ آپ کی سرجری کرنی پڑے گی اور آپ کی ایڑی میں ایک سکریو لگادیا جائے گا لیکن اسکے بعد بھی آپ کودرد ختم ہوجانے کی کوئی گارنٹی نہیں دے سکتے۔ میں سرجری کے چکروں میں نہ پڑا اور میں نے کامل یقین کے ساتھ وضو کے بعد تین گھونٹ پانی اس نیت سے پینا شروع کردیا اور چوتھا گھونٹ ایڑی پر مل لیتا۔ اللہ پاک کا اتنا فضل و کرم ہوا کہ میرا درد ختم ہونا شروع ہوگیا اور اب مجھے ایڑی میں کوئی تکلیف نہیں ہے۔ اس کے علاوہ مجھے ذیابیطس کی شکایت تھی جس کیلئے میں گولیاں کھاتا تھا۔ پھر میں نے تسبیح خانہ سے دم والا پانی لیکر پینا شروع کردیا اور میری گولیاں چھوٹ گئیں۔ الحمدللہ! ابھی تک وہ پانی پیتا ہوں اور میری شوگر بالکل نارمل ہے۔ (سلیم مرزا‘ شکاگو امریکہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں