جس کو ناف اتر جائے یا چڑھ جائے وہ صبح نہار منہ اکڑو بیٹھے یعنی پاؤں کے بل دونوں پاؤں ملا کر اگر پاؤں نہ ملاسکے تو کوئی حرج نہیں۔ سامنے کوئی نرم غذا حلوہ بسکٹ وغیرہ رکھ لے۔ دو یا اڑھائی فٹ لمبا ڈنڈا یا پائپ اپنے گھٹنوں میں دبا کر بیٹھ جائے۔ دو یا تین منٹ اس کے بعد وہ غذا استعمال کرے اور کھانے کے بعد ڈنڈا نکال دے۔ ناف صحیح ہوجائے گی۔ناف چیک کرنے کا طریقہ: کوئی دھاگہ یا فیتہ لے کر ناف پر رکھے اور دونوں مرد یا عورت پستان چیک کرے اگر برابر ہے تو صحیح اگر دھاگہ چھوٹا بڑا ہوجائے تو ناف گری یا اتر ہوئی ہے۔(ابوسندس‘ نیو ملتان)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں