اب تک آنے والی میری جتنی بھی تالیفات ہیں ان کے حوالہ جات حقیقت‘ سببِ تالیف یہ سب قارئین تک پہنچانے کی ایک کوشش ہے میں ہر کتاب کا حوالہ دوں گا کہ کتاب کن حوالہ جات سے مل کر ایک کتاب بنی ہے۔اگر میری کسی کتاب میں غلطی ہو‘ اطلاع دیں‘ شکرگزار ہوں گا۔
کتاب نمبر 22:پھلوں سے صحت وخوبصورتی:کون چاہتا ہے کہ میری صحت لازوال رہے‘ میرا چہرہ پھولوں کی طرح شاداب رہے‘ میرا جسم سڈول اور تندرست رہے میں ہمیشہ مسکراتا اور فرحان رہوں‘ میرا دل صحت و تندرستی کے ساتھ دھڑکتا رہے اور مجھے کبھی مایوسی نہ ہوں۔یہ خواہشیں ہر شخص کے دل میں جنم لیتی ہیں۔درج بالاسوالات کے جوابات قارئین کے گھروں تک پہنچانے کیلئے میں نے یہ کتاب تالیف کی تاکہ لوگ گھر بیٹھےاپنے اردگرد بکھرے موسمی پھلوں سے صحت بھی حاصل کریں اور خوبصورتی بھی۔اس کتاب کی تالیف میں میں نے جن محترم شخصیات کی تحریروں سے استفادہ کیا ان کے نام درج ہیں:۔ پروفیسر حکیم ادریس۔ حکیم ملک محمد عبداللہ۔ حکیم حامد محمود۔ سفیان اکرم شیروانی۔ حکیم عبدالحنان۔ حکیم نعیم علی شمسی۔ حکیم ریاض احمد قرشی۔ حافظ افروغ حسن۔ محمد احمد نجمی۔ فرحت افزا۔ حکیم سید تجمل حسین شاہ۔ حکیم سید عطاء الرحمٰن۔ حکیم عبدالحفیظ طاہر چوہان۔ صغیرہ بانو شیریں۔ حکیم آفتاب احمد قرشی۔ ماجد یزدانی۔ حکیم محمد ابراہیم۔ خدیجہ آفاق۔ حکیم محمد احمد سلیمی۔ افشین نجم۔مسز اسماء حسن۔ آفتاب احمد عظیم۔ عبداللطیف ٹیپو چوہان۔ صباحت فرید۔ ڈاکٹر وزیر حسین شاہ۔ احمد خان خلیل۔ محمد سیلم بیگ۔ جن رسالہ جات سے استفادہ کیا ان کے نام درج ہیں:۔اردو ڈائجسٹ۔ اسرار حکمت۔ قومی صحت۔ ہمدرد صحت۔ ضیاء الحکمت۔ صالح حکایت۔نوٹ: اگر کوئی حوالہ غلطی سے رہ جائے تو ضرور اطلاع دیں‘ میں ہر پل اصلاح کا محتاج ہوں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں