قارئین! عبقری شمارہ جون 2015ء میں درج ذیل نسخہ چھپا تھا جس میں غلطی سے کشتہ قلعی پانچ گرام کی بجائے ’’پانچ سو گرام‘‘ لکھا گیا تھا۔ اصل نسخہ درج ذیل ہے۔اصلاح فرمالیں! ھوالشافی: لاجونتی‘ تالمکھانہ، سمندر سوکھ، ریحان، بیج سفید، ثعلب مصری، موصلی انڈین سفید، سنگھاڑا خشک، بہمن سفید، تودری یہ تمام اڑھائی اڑھائی تولہ۔ تخم املی کلاں پانچ تولہ، چھلکا اسپغول پانچ تولہ، کوزہ مصری دس تولہ، کشتہ قلعی پانچ گرام، کشتہ نقرہ تین گرام، مروارید ایک گرام۔ تمام کوٹ لیں ۔ ایک چمچ دیسی گھی نیم گرم دودھ میں ڈال دیں اور اس کے ہمراہ یہ دوا ایک تولہ صبح ‘ ایک تولہ شام کو استعمال کریں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں