Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

قارئین کے طبی اور روحانی سوال‘صرف قارئین کے جواب

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2015ء

معدے کے امراض: محترم قارئین السلام علیکم! میں معدے کے بے شمار امراض کا شکار ہوں‘ کھانا کھاتے ہی پیٹ میں مروڑ اٹھنا شروع ہوجاتے ہیں‘ کھایا پیا بالکل نہیں لگتا‘ ہروقت کھٹی ڈکاریں‘ گیس رہتی ہے۔ اس کے علاوہ میرا گلا ہروقت خراب رہتا ہے۔ مجھے ان مسائل سے نجات کیلئے کوئی اچھا سا نسخہ بتائیے تاعمر شکرگزار رہوں گا۔ (محمد عابد‘ مانوالہ)
جواب: جناب محترم بھائی! نسخہ حاضر ہے۔ ھوالشافی: دیسی اجوائن آدھ پاؤ لے کر کسی کھلے برتن میں ڈال کر اس پر لیموں کا رس نچوڑتے جائیں تاکہ اجوائن ڈوب جائے اور رس پھر بھی ایک انچ اوپر رہے دن میں چار مرتبہ ہلاتے بھی رہیں حتیٰ کہ رس مکمل طور پر اجوائن میں جذب ہوکر خشک ہوجائے اس کام میں ہفتہ لگ جائے گا اب یہ اجوائن معدے کے جملہ امراض کیلئے اکسیر اعظم ہے‘ نصف چھوٹی چمچ بطور پھکی استعمال کریں‘ کھانے کےدوران اور بعد میں پانی ہرگز نہ پئیں‘ شروع میں زیادہ پانی استعمال کرلیں۔ گلے کیلئے پسی ہوئی کلونجی کا قہوہ بنا کر نصف میںتازہ پانی اور نمک ملا کر غرغرے کریں اورباقی میں چینی ملا کر بطور قہوہ پی لیں۔ انشاء اللہ ضرور فائدہ ہوگا۔ نسخے کی قدر کریں معمولی نہ سمجھیں قہوے میں صحیح کلونجی پسی ہوئی استعمال کریں۔
مسئلہ حفظ قرآن: محترم قارئین! میرے ساتھ ایک مسئلہ ہے۔ مجھے بچپن میں قرآن پاک حفظ کرنے کا بہت شوق تھا میں نے تقریباً سترہ پارے حفظ کرلیے تو ساتھ دنیاوی تعلیم کا بوجھ بھی بڑھ گیا جس کی وجہ سے میں نے حفظ کرنا چھوڑ دیا۔ اب جبکہ میں کالج میں پڑھتی ہوں اور ہروقت مجھے یہ خیال کھائے جاتا ہے کہ مجھے قرآن پاک ضرور حفظ کرنا چاہیے تھا کیا میں اب قرآن حفظ کرسکتی ہوں؟ مجھے کوئی مشورہ دیجئے۔ شکریہ! (عاتکہ امتیاز‘ میرپورآزادکشمیر)
جواب:بہن! قرآن پاک حفظ کرکے اس پر عمل کرنے والی روز قیامت اپنے قریبی دس گنہگار واجب جہنم رشتہ داروں کی سفارش کرے گی اور اس کے والدین کو ایک ایسا تاج پہنایا جائے گا جس کی روشنی سورج کی روشنی سے زیادہ ہوگی۔ آپ نےدنیاوی تعلیم ضرور حاصل کی اس کی دنیاوی اہمیت سے بھی انکار نہیں مگر جو مقام و مرتبہ اللہ رب العزت کے ہاں حافظ قرآن کا ہے وہ دنیاوی علم کا نہیں۔ آپ تھوڑی سی ہمت کریں تو آپ آسانی سے دونوں علم حاصل کرسکتی ہیں۔ اللہ پاک سے حفظ کی توفیق مانگیں یکسوئی سےدوبارہ حفظ مکمل کرنے کا پکا عہد کریں کہ ضرور ضرور حفظ کرنا ہے۔ انشاء اللہ بہت آسانی ہوجائے گی اس کی برکت سے دونوں جہاں کی نعمتیں اسان ہوں گی۔ (م۔ع)
کالے یرقان کا نسخہ:محترم قارئین السلام علیکم! میرا بیٹا عمر 22 سال کاہے۔ دو ماہ پہلے روزی کیلئے دبئی گیا ہے۔ اس کو دو ہفتے پہلے ہی ٹیسٹ سے ہیپاٹائٹس سی (کالے یرقان) کا پتہ چلا ہے۔ آپ مجھے کوئی آسان سا نسخہ اس بیماری کا بتائیں۔(مسز بٹ‘ راولپنڈی)
جواب:آپ دس روپے کی الائچی‘ دس روپے کی مگھاں اور دس روپے کی کول ڈوڈہ (کول ڈوڈہ میں سے سبز رنگ کی پتی نکال دینی ہے) تمام ادویہ کو پیس کر مکس کرکے ایک لیٹر پانی میں بھگودیں اور آگ پر چڑھا کر حسب ذائقہ چینی ڈال دیں اور قوام تیار کرلیں۔ صبح و شام ایک گلاس پانی میں ایک چمچ کھانے والا مکس کرکے پئیں اور کمال دیکھیں۔(طاہرسلیم‘ فیصل آباد)
دوران سفر الٹی:محترم قارئین! میرے ساتھ ایک بہت ہی بھیانک مسئلہ ہے وہ یہ کہ جب بھی میں سفرکرتا ہوں تو میرا دل خراب ہونا شروع ہوجاتا ہے‘ سارا سفر الٹیاں کرکرکے بُرا حال ہوجاتا ہے۔اس بیماری کی وجہ سے میںنے اب سفر کرنا چھوڑ دیا ہے۔ اگر کسی قاری کے پاس اس بیماری کا علاج ہے تو براہ مہربانی ضرور بتائیے ۔ (محمد صدیق‘گوجرانوالہ)
جواب: میرے بھائی ہومیوپیتھک کی ایک دوا ہے ’’پٹرولیم30‘‘ یہ آپ جرمنی کی لے لیں جب بھی سفر کا ارادہ ہو سفر شروع کرنے سے آدھ گھنٹے پہلے پانچ قطرے زبان پر ٹپکالیں‘ سفر کے دوران اپنے پاس رکھیں جیسے ہی طبیعت خراب ہونے لگے پھر پانچ قطرے زبان پر ٹپکالیں‘ انشاء اللہ بہت جلد بہتری محسوس کریں گے۔(ڈاکٹر ظفر حمید ملک‘ اٹک سٹی)
مسئلہ حل نہیں ہورہا: محترم قارئین! میں کافی سالوں سے ایک مسئلہ میں الجھا ہوا ہوں جو کہ حل ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا‘ بہت حل تلاش کیے‘ کافی پیسہ برباد کیا مگر پریشانی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ۔ براہ مہربانی مجھے اس کے حل کیلئے کوئی وظیفہ عنایت فرمائیں۔ (عاطف بھٹی‘ شاہدرہ)
جواب: محمد عاطف صاحب کیلئے میرا آزمودہ عمل جو کہ میں نے ’’مجھے شفاء کیسے ملی‘‘ کتاب سے پڑھا اوراب میرا آزمودہ عمل بن گیا وہ ہے استغفار کی کثرت۔ آپ کا رکا ہوا کام ایسے ہوگا جیسے پہلے سے ہی ہوا ہوا تھا۔ اَسْتَغْفِرُ اللہَ رَبِّ مِنْ کُلِّ ذَنْبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَیْہِ۔(ظ۔ح۔م، اٹک)
بالچر سے نجات: محترم قارئین! مجھے کافی عرصہ سے بالچر کی بیماری ہے‘ میں اس بیماری کی وجہ سے بہت پریشان اور نفسیاتی مریض بن چکی ہوں براہ مہربانی اس کےلئے کوئی نسخہ تجویز فرمائیں۔ (ج،ش۔پشاور)
جواب: اس کا ایک بہترین نسخہ آپ کو ارسال کررہا ہوں الحمدللہ! کافی مرتبہ مریضوں کو دیا ہے اللہ نے فضل ہی فرمایا ہے۔ نسخہ یہ ہے ھوالشافی: جونک خشک بڑے سائز کے دس دانے‘ کاغذی بادام چھلے ہوئے دس دانے‘ تِل کا تیل آدھ پاؤ۔ بادام جونک ہلکی کوٹ کر تیل میں شامل کردیں اور تیل کو ہلکی آنچ پر آگ پر رکھ دیں جب ان دونوں چیزوں کا رنگ سرمئی ہوجائے تو اتار لیں۔ دوائی اللہ تعالیٰ کے فضل سے تیار ہے۔ روزانہ رات کو سر پر لگائیں۔ صبح کو کسی اچھے ہربل شیمپو یا صابن سے سر دھولیں۔ انشاء اللہ بال پھر سے آجائیں گے۔ (باز منور‘ سکھر)
حرمین شریف کی زیارت کیلئے: محترم قارئین السلام علیکم! حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم نے اپنے ایک آرٹیکل میں حرمین شریف کی زیارت کیلئے ایک عمل تین بار تلبیہ پھر اذان کی دعا اور پھر دوبارہ تین بار تلبیہ پڑھنا بتایا تھا۔ مسئلہ یہ ہے کہ اذان باقاعدگی سے سنی نہیں جاتی‘ کبھی سفر میں ہوتے ہیں۔ میرے بچے دفتر میں بیٹھے ہوتے ہیں وہاں سے مسجد دور ہے‘ اذان کی آواز دفتر میں نہیں پہنچتی یا بعض اوقات بجلی بند ہوتی ہے اورمسجد میں جنریٹر یا یوپی ایس کی سہولت نہیں ہوتی۔ ان اعذار کی وجہ سے وظیفے میں بے قاعدگی آتی ہے‘ اس کیلئے کیا کیا جائے؟ (مقصود احمد‘ فیصل آباد)
جواب: مقصود صاحب! آپ نے بہت اچھا سوال اٹھایا‘ خوشی ہوئی اللہ رب العزت آپ کو اور ساری امت محمدیہ ﷺ کو حرمین شریفین کی زیارت کی توفیق عطا فرمائے۔ (آمین)۔ جس وقت اذان کی آواز نہ آئے تو اس وقت آپ کو چاہیے کہ ظہر کا وقت خیال کرکے کہ اس وقت ظہر کی اذان کا وقت ہے تلبیہ پڑھ لیا کریں۔اللہ قبول فرمائے۔ (م۔ق‘لاہور)

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 264 reviews.