Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سورۂ والضحیٰ‘ یاقہار اور محمدرسول اللہ کے تیربہدف فوائد

ماہنامہ عبقری - جون 2015

قارئین! آپ علامہ لاہوتی پراسراری دامت برکاتہم کا مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ پڑھتے ہیں اور اس میں موجود وظائف کرتے ہیں توان وظائف سے آپ کو جو فائدہ ہو وہ ضرور لکھا کریں۔۔۔آپ کے لکھنے سے لاکھوں لوگوں کی اصلاح ہوگی اور آپ کیلئے قیامت تک صدقہ جاریہ ہوگا۔

سورۂ والضحیٰ کی ایک آیت اور برکت ہی برکت
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کے علم میں اضافہ فرمائے اور آپ کو صحت و تندرستی عطا فرمائے۔ آپ اللہ کی مخلوق کی فکر کرتے ہیں اللہ آپ کو اس کا اجر اس دنیا میں بھی عطا فرمائے اور آخرت میں بھی اجر عظیم عطا فرمائے۔محترم حضرت حکیم صاحب! میں بہت پریشان تھا‘ میرا کاروبار دن بدن زوال کی جانب گامزن تھا‘ میری کچھ مشینیں باوجود لاکھ کوشش کے سیل نہیں ہورہی تھیں۔مجھے کسی نے آپ کے رسالے میں ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ کالم میں سےا یک وظیفہ وَلَسَوْفَ یُعْطِیْکَ رَبُّکَ فَتَرْضٰی ﴿والضحیٰ۵﴾ بتایا اور سارا دن کھلا پڑھنے کو کہا میں نے اس آیت کا ورد شروع کردیا جس کا مجھے تئیس دن کے بعد رزلٹ یہ ملا کہ میری دو مشینیں جو کہ عرصہ ایک سال سے سیل نہیں ہورہی تھیں وہ دونوں مشینیں سیل ہوگئیں اور میری رزق کی تنگی کافی حد تک ختم ہوگئی۔ عمل ابھی جاری ہے۔ (شیخ محمد اصغر‘ لاہور)
رمضان میں محمدرسول اللہ کا فیض
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کی زندگی میں‘ وقت میں ‘ مال میں‘ برکت دے۔ آپ جس طرح سے مخلوق خدا کی خدمت کررہے ہیں اس پر اللہ تعالیٰ آپ کو اجر عظیم عطا فرمائے۔خاص طور پر موتی مسجد کو آباد کروانے پر اللہ تعالیٰ آپ کی اور علامہ لاہوتی صاحب کی مغفرت فرمائے۔ آمین!۔ محترم حضرت حکیم صاحب! میں ماہنامہ عبقری بڑے شوق سے پڑھتی ہوں اور خاص طور پر علامہ صاحب کا کالم ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ تو میری جان ہے لیکن جلدی ختم ہوجاتا ہے‘ روح کی پیاس نہیں بجھتی۔
اس میں سے موتی مسجد کے فضائل پڑھ کر میں دو دفعہ موتی مسجد میں گئی اور وہاں نوافل ادا کیے‘ میں جب بھی موتی مسجد گئی وہاں مجھ پانی کے قطرے گرتے ہیں یعنی روحانی پھوار پڑتی ہے‘ میں آج بھی موتی مسجد میں بیٹھی خط لکھ رہی ہوںاور ابھی بھی پھوار پڑرہی ہے۔
میں پچھلے رمضان میں ماہنامہ عبقری میں ’جنات کا پیدائشی دوست‘ میں سے محمدرسول اللہ کا فیض پڑھا کہ یہ عمل اگر خاص رمضان المبارک دس لاکھ کیا جائے تو اس کی بے بہا برکتیں اور فضائل ہیں۔ میں نے پچھلے رمضان کا شروع کیا ہوا ہے‘ رمضان میں میں نے سات لاکھ مرتبہ پڑھا تھا۔ ہمارے گھر میں تیرہ نصاب مکمل کلمے کے ہوگئے ہیں‘ یہ سارے گھر والے مل کر کرتے ہیں یعنی 36 لاکھ کے قریب اور ایک بیٹی نے تو اٹھارہ لاکھ مرتبہ محمدرسول اللہ پڑھ لیا ہے۔ ابھی عمل جاری ہے۔ الحمدللہ! اس کے جو ہمیں فوائد ملے اگر میں لکھنا شروع کردوں تو آپ کا پورا رسالہ مکمل ہوجائے گا۔ ہمیں تو سارے گھر والوں کو اب محمدرسول اللہ سے عشق ہوگیا ہے۔ الحمدللہ اس رمضان بھی ہم نے پہلےسے ہی تیاری کررکھی ہے کہ سارا رمضان زیادہ سے زیادہ محمدرسول اللہ پڑھنا ہے۔ میری ایک بیٹی نے تو اب تک بارہ لاکھ مرتبہ پڑھ لیا ہے ۔
اللہ نے میری زبان کی گرہ کو بھی کھول دیااب تو میں گھر میں عورتوں کو ترجمہ و تفسیر بھی پڑھانا شروع ہوگئی ہوں اور یہ اعزاز مجھے عبقری سے تعلق کے بعد ملا اور حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی دعاؤں سے ملا اور ہاں حٰمْ لَایُنْصَرُوْن بھی خوب پڑھتی ہوں اس سے دنیا بھی ملتی ہے اور آخرت بھی‘ کوئی بھی مسئلہ ہو حل ہوجاتا ہے ۔(ر۔م۔ا)
یاقہار پڑھا‘جادوگروں کی شکلیں نظر آگئیں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہمارے والد صاحب انتقال فرماچکے ہیں‘ ہماری والدہ نے ہماری پرورش بہت محنت کرکے کی ہے‘ میری دو بہنوں کی شادی تو وقت پر ہوگئی‘ بڑے بھائی کی شادی کے ساتھ ایک اور بہن کی شادی کاارادہ کیا مگر نہ ہوسکی۔ اب بھائی کی شادی کو بھی چار سال ہوگئے مگر کچھ نہ ہوا۔ بھائی کی شادی کے کچھ دنوں بعد سے بہن کی طبیعت زیادہ خراب رہنے کی وجہ سے جب کسی روحانی عامل کو دکھایا تو انہوں نے صاف لفظوں میں بتایا کہ تم دونوں بہنوں پر بہت زبردست سفلی کالاجادو کروایا گیا ہے تاکہ ساری زندگی تم دونوں بہنوں کی شادی نہ ہوسکے‘ ہم نے پچھلے چار سالوں میں تقریباً آٹھ سے دس جگہوں سے علاج کروایا‘ یہ بات تو کنفرم ہوگئی کہ کالاسفلی جادو کروایا گیا ہے مگر بتانے والےعلاج نہ کرسکے‘ صرف تسلیاں دیتے رہے اور پیسہ لوٹتے رہے۔ بالآخر ہم تمام علاج کرنے والوں سے مایوس ہوگئے اور نہ ہی علاج کروانے کے ہمارے پاس پیسے بچے۔ بھائی نے بھی شادی کے کچھ عرصہ بعد ہم سے تعلق ختم کرلیا مگر اصل مسئلہ یہ تھا کہ ہماری والدہ بہت بیمار رہنا شروع ہوگئیں اور ان کو دن رات صرف یہ فکر اور دعا ہے کہ جلدازجلد ہم دونوں بہنوں کے فرض سے سبکدوش ہوجائیں مگر کوئی راستہ نظر نہیں آتا سوائے پروردگار کے وہ کرم کردے۔ تقریباً پچھلے چھ سات ماہ سے آپ کا رسالہ ماہنامہ عبقری کا مطالعہ کررہے ہیں‘ مایوسی میں امید کی کرن نظر آئی۔ تقریباً پچھلے چار مہینے سے ہم دونوں بہنیں اور ہماری والدہ یَاقَھَّارُ کا وظیفہ کررہے ہیں۔ جب سے وظیفہ شروع کیا ہے اس سے چند دن بعد ہی ہمیں خواب میں ایک ایک جادو کرنے والی کی شکل بھی نظر آرہی ہے اور بہت پریشان نظر آرہے ہیں کہ کوئی جادو نہیں چل رہا۔ اس وظیفے کی برکت سے میری والدہ اور میری بہن کی طبیعت اب پہلے سے کافی بہتر ہے اور دن بدن بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ (ص،ا۔چ)

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 808 reviews.