رمضان المبارک میں گیس ٹربل کا آسان ٹوٹکہ
ھوالشافی: ریوند چینی‘ میٹھا سوڈا‘ سونٹھ ہم وزن لے کر کوٹ لیں۔ تینوں کو ملا کر صاف شیشی میں رکھ لیں۔ افطاری وسحری کرنے کے بعد ایک بڑا چمچ سفوف کا لے لیں انشاء اللہ پورا رمضان گیس ٹربل نہ ہوگی۔
جوڑوں کے درد کیلئے: میٹھا تیل‘ لونگ‘ جل وتری‘ جائفل‘ مچھلی ریگ ماہی‘ رتن جوت‘ میٹھا تیل میں ان سب کو ہم وزن لے کر خوب گرم کرکے ان کا جوہر نکال لیں۔ پھر ان کو چھان کر صاف شیشی میں ڈال دیں۔ (ٹھنڈا کرکے) صبح و شام درد والی جگہ پر آرام سے مالش کریں۔فوائد: پرانی درد‘ چوٹ‘ موچ‘ آدھا سردرد سے انشاء اللہ فوری آرام۔
مقام والدین:ماں باپ رحم و شفقت‘ کرم و عنایت اور مہرو محبت کا پیکر ہیں۔ ماں باپ کی بخشش ومغفرت کیلئے دعا کرنے کا اللہ تعالیٰ نے خصوصی حکم دیا ہے۔ ماں باپ اولاد کے حق میں مستجاب الدعا ہوتے ہیں اگرچہ وہ غیرمسلم ہی ہوں۔ ماں باپ کی دعاؤں کےآگے تقدیر بھی بے بس ہوجاتی ہے۔ ماں باپ کی رضا میں اللہ تعالیٰ کی رضا اور ناراضگی میں اللہ تعالیٰ کی ناراضگی ہے۔ ماں باپ کی خدمت و اطاعت رزق اور عمر میں برکت ہوتی ہے۔ ماں باپ کو ایک بار نظر شفقت کے ساتھ دیکھنے پر حج مقبول کا ثواب ملتا ہے۔ ماں باپ کا شکر ادا کرنا اتنا ہی ضروری ہے جتنا کہ خدا کا شکرا دا کرنا۔ ماں باپ کی نافرمانی پر اللہ تعالیٰ نے جنت حرام کردی ہے۔ ماں باپ کے قدموں کے پاس اللہ تعالیٰ کی بہترین نعمتوں اور اعلیٰ ترین نعمتوں کا مجموعہ جنت ہے۔ ماں کی آنکھوں کو سکون بخشنے کیلئے اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو فرعون کی قتل و غارت سے محفوظ رکھا۔ (محمد وارث‘ راولپنڈی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں