Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

بندش و شدید کالاجادو!نجات صرف دو انمول خزانہ

ماہنامہ عبقری - جون 2015

جب وہ فوت ہوئےتو ان کی جیب سے صرف ایک سو سترہ روپے نکلے۔ آپ سوچئے میری والدہ نے کتنی مشکل سے وہ وقت کاٹا۔ پھر میں نے انہیں ’’دوانمول خزانہ‘‘ پڑھنے کیلئے دیا‘ میری امی اور بہن نے کثرت سے پڑھنا شروع کردئیے تو آہستہ آہستہ حالات بہتر ہونے لگے

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کا رسالہ عبقری میں نے مئی2012ء سے پڑھنا شروع کیا۔ میری امی کے ہاں شروع سے ہی کچھ شریر جنات ہیں جس کی وجہ سے ہم دن بدن زوال کا شکار ہوتے رہے۔ سسرال آکر بھی کسی نے میری کوئی عزت نہیں کی‘ ہر کوئی مجھے شک کی نگاہ سے دیکھتا‘ حالانکہ میں سب کی عزت خدمت کرتی ہوں پھر بھی میرے ساتھ ہی ایسا ہوتا رہا‘ اُدھر میری ماں کے گھر عجیب عجیب واقعات رونما ہورہے تھے۔ میرا بڑا بھائی دن بدن بدتمیزی کی حدود کو پھلانگ رہا تھا‘ ماں کی بہت بے عزتی کرتا‘ بہت اونچی آواز میں بولتا اور والدہ کو مہینے مہینے کا خرچ بہت تھوڑا دیتا‘ چھوٹے بہن بھائیوں کا بالکل بھی خیال نہ رکھتا‘ خود لاہور مال روڈ کی بہت مشہور اور اعلیٰ برانڈ کی دکان سے اپنے سردی گرمی کا لباس‘ پینٹ شرٹ‘ اور ضرورت کی ہر چیز مہنگی سے مہنگی لیتا‘ دوستوں کے ساتھ عیش کرتا‘ باہر رحم دل اور غریبوں پر پیسہ نچھاور کرنے والا مگر گھر آتے ہی ہر چیز ادھر اُدھر گراتا ہے‘ منہ پڑتا ہے‘ امی اور چھوٹے بہن بھائی سہم جاتے جبکہ چھوٹے بھائی نے تین سال کا ڈپلومہ کیا ہے اس کے سارے دوستوں کو نوکریاں مل گئیں مگر یہ چار سال سے نوکری کی تلاش میں ہے اسے نوکری نہیں ملتی۔
اب میں آتی ہوں درج بالا سب مسائل کی اصل وجہ کی طرف‘ ہمارے گھر میں کچھ شریر جنات وغیرہ رہتے تھے امی کے گھر میں ہم سب بہن بھائی بہت ڈرتے تھے‘ جس سے بھی حساب کرایا اسی نے بتایا کہ آپ پر کسی حاسد نے سخت کالا جادو کرایا ہے تاکہ میرے والد اور والدہ ہروقت بیمار رہیں اور فوت ہوجائیں اور بچے پڑھائی میں یاکسی بھی میدان میں کامیاب نہ ہوں۔ ہروقت رزق کی تنگی‘ بیماری‘ پریشانی‘ لڑائی جھگڑا ان کے گھر میں ہو۔ جس کے پاس میرے والد صاحب گئے تو سب نے کہا بہت سخت عمل کرایا گیا ہے توڑ مشکل ہے۔ میرے والد صاحب کی ایک اعلیٰ محکمے میں اچھی پوسٹ پر ریٹائرڈ منٹ کے بعد بھی نوکری لگی‘ وہاں انہیں دل کا مرض لاحق ہوگیا بس!!! وہاں سے ہماری بربادی شروع ہوئی۔ نوکری چھوڑ کر ملک واپس آگئے پھر کوئی کاروبار نہ چھوڑا۔ مگر ہر کسی میں نقصان ہوا۔ آخر میں کپڑے کی دکان بنائی جس میں ایک لاکھ ایک دوست جو بھائی بنا ہوا تھا لے کر بھاگ گیا۔ وہ بندہ اب بھی پیسے واپس نہیں کرتا کئی دفعہ امی نے فون کیا۔ گھر میں اکثر فرش پر خون آجاتا ہے جب میں کنواری تھی تو میرے پاؤں سے خون بغیر کسی زخم کے بہتا تھا‘ کبھی گوشت کے ٹکڑے گھر میں وقفہ وقفہ سے پڑے ملتے‘ کبھی بکرے کی سری ہم کو ملتی۔ ہم بہن بھائی اور امی ابو اکثر بیمار رہنے لگے‘ ڈاکٹر ٹیسٹ رپورٹیں چیک کرتے تو کوئی بیماری نہیں مگر جب حالت دیکھتے تو ڈر جاتے‘ کچھ سمجھ نہ آتا۔ میرے والد ہروقت قرآن کریم کی تلاوت کرتے رہتے تھے‘ انہیں شوق تھا‘ بعض عامل حضرات کہتے کہ آپ جو قرآن پاک کی تلاوت کثرت سے تلاوت کرتے ہیں اسی وجہ سے آپ کے گھر والے بچے ہوئے ہیں نہیں تو اب تک سب مرچکےہوتے۔ پھر میرے والد صاحب کو دل کا دورہ پڑا اور وہ وفات پاگئے۔ جب وہ فوت ہوئےتو ان کی جیب سے صرف ایک سو سترہ روپے نکلے۔ آپ سوچیے میری والدہ نے کتنی مشکل سے وہ وقت کاٹا۔ پھر میں نے انہیں ’’دوانمول خزانہ‘‘ پڑھنے کیلئے دیا‘ میری امی اور بہن نے کثرت سے پڑھنا شروع کردئیے تو آہستہ آہستہ حالات بہتر ہونے لگے‘جو چیزیں میری امی اور بہن کو بیمار کرتی اور ڈراتی تھیں وہ آہستہ آہستہ کم ہوگئیں‘ پہلے تو وہ چیزیں باقاعدہ نظر آتی تھیں مگر اب مستقل پڑھنے کی وجہ سے وہ نظر آنا بھی بند ہوگئی ہیں۔ ہمارے گھر میں وقتاً فوقتاً خون‘ گوشت اور بکرےکی سری ملتی تھی وہ بھی کافی عرصہ سے آنا بند ہوگئی ہیں۔ گھر میں عجب سا سکون آتا جارہا ہے‘ بھائی کا رویہ بھی بہتر ہورہا ہے۔ الحمدللہ دوانمول خزانہ کا ورد ابھی جاری ہے۔محترم حضرت حکیم صاحب میرا نام شائع ہرگز نہ کیجئے گا۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 797 reviews.