سیب کے چھلکے جنہیں ہم ضائع کر دیتے ہیں۔ ان میں بھی قدرت نے غذائیت، لذت اور بے شمار فوائد رکھے ہیں۔ سیب کے چھلکوں کو دیگچی میں ڈال کر پانی میں ابال آنے کے بعد ہلکی آنچ پر آدھا گھنٹہ یا کچھ زیادہ وقت تک پکائیںجب رنگ نرنجی نکل آئے تو دودھ ملا لیں تو کشمیری سبز چائے کی طرح رنگ ہوجائے گا۔ نمک یا مٹھاس حسب ضرورت ملا کر نوش کریں یاپھر بغیردودھ کے قہوہ بنا کر شہد ملا کر پی لیں اگر لیموں نچوڑ لیں تو اور زیادہ فائدہ مند‘ روز استعمال کریں ۔ خوشبو کیلئےالائچی اور دارچینی حسب ضرورت ثابت ڈال دیں۔دل کے امراض‘ معدہ کے امراض‘ پیچش اور ٹائیفائیڈ کی کمزوری دور کرنے کے لیے اوولٹین سے بڑھ کر ہے۔ جوڑوں کا درد رفع کرنے کے لیے اس کا مسلسل استعمال نہایت مفید ہے۔(غوری برادرز‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں