محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کا سکھرمیں درس تھا‘ تو میں نے سوچا کہ چلو عبقری والے آئے ہیںایک دفعہ سن تولیں‘ آپ کا درس سنا تو دل میں تڑپ اٹھی اور میں اُسی محفل میں آپ سے بیعت ہوگیا۔میرا ایک دوست تھا‘ وہ سود پر پیسے لے کر آگے قرض دیتا تھا‘ اسی کرتے بہت عرصہ گزر گیا‘ پھر سود نے اپنا رنگ دکھانا شروع کیا اور وہ بہت زیادہ قرض دار ہوگیا۔ دو پلاٹ تھے وہ بھی قرض میں چلے گئے۔ جس مکان میں رہ رہے تھے وہ بھی بیچ ڈالا مگر قرض نہ اترا۔ ایک دن بہت زیادہ پریشانی کی حالت میں میرے پاس آیا اور اپنا مسئلہ بیان کیا۔میرے پاس ایک کتاب تھی ‘ اس میں ایک عمل لکھا تھا کہ جو شخص مقروض ہو وہ یَافَتَّاحُ یَارَزَّاقُ روزانہ نماز عشاء کے بعد اسی جگہ بیٹھ کر گیارہ ہزار مرتبہ پڑھے۔ یہ عمل چالیس دن تک مسلسل کرنا ہے۔ اس نے پہلے پچھلے تمام گناہوں سے سچے دل سےتوبہ کی اور پھر یہ عمل شروع کردیا۔ اللہ کے فضل سے ایک مہینے کے اندر اندر اللہ پاک نے ایسا نظام چلایا کہ اس کا سارا قرض اتر گیا اور اب الحمدللہ وہ حلال کمارہا ہے اور بہت زیادہ خوشحال ہوگیا ہے۔ (رب ڈنو مہر‘سکھر)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں