محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں فوج میں ملازمت کرتا ہوں‘ کچھ عرصہ پہلے کچھ حاسدوں نے ہم پر کالا علم کروادیا جس کی وجہ سے بہت مصائب آئے‘ گھر میں نااتفاقی‘ لڑائی جھگڑا بہت زیادہ تھا مگر سب سے بڑی پریشانی یہ تھی کہ میرا دماغ جکڑا گیا‘ مجھ پر کوئی سایہ سا تھا جو مجھ پر غلبہ پاکر الٹی سیدھی حرکتیں کرواتا اور میں بے بس ہوجاتا۔ دو دفعہ سی ایم ایچ ہسپتال کے پاگل خانے داخل رہا حالانکہ مجھے کوئی بیماری تھی ہی نہیں۔ مجھے کسی نے سورۂ جن روزانہ گیارہ دفعہ پڑھنے کو بتائی میں نے چند دن ہی سورۂ جن روزانہ گیارہ مرتبہ پڑھی تو وہ سایہ ختم ہوگیا اور میری پاگل خانے سے جان چھوٹ گئی اور الحمدللہ اب میں بالکل تندرست ہوں۔ (محمد شاہد‘ میلسی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں