Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ۤۤۤاب کا خواب اور روشن تعبیر

ماہنامہ عبقری - جون 2015

دلی خواہش پوری:پہلاخواب: میرے تین چار عزیز نعت شریف پڑھ رہے ہیں۔ میں بھی ان کے ساتھ پڑھ رہی ہوں۔ میں دل میں سوچ رہی ہوں کہ وہ والا سلام پڑھیں گے اور ایسا ہی ہوا۔ جو سلام میں نے دل میں سوچا تھا انہوں نے وہی پڑھا۔ دوسرا خواب: میں ایک محفل میں گئی ہوں۔ ایک بڑا کمرہ ہے‘ اس میں بہت سی عورتیں ہیں۔ اپنی مجلس کررہی ہیں‘ میں بھی وہاں بیٹھ جاتی ہوں۔ ان کی سربراہ عورت نے سفید لباس اور سفید دوپٹہ اوڑھا ہے۔بڑا سا چشمہ لگا ہے۔ میں ان کو دیکھ کر سوچ رہی ہوں کہ ان کی شکل کسی بزرگ سے ملتی ہے۔ جب مجلس ختم ہوتی ہے تو میں بھی سب سے ہاتھ ملاتی ہوں۔ وہ بزرگ خاتون جو نگران ہیں‘ وہ مجھ سے بے حد تپاک سے ملتی ہیں اور میرے ماتھے پر بوسہ دیتی ہیں۔ تب میں سوچتی ہوں کہ میں شاید ان کو پسند آئی ہوں یا میری کچھ اہمیت ہے ان کی نظر میں اور جب ہی مجھے اتنا پیار کررہی ہیں۔(ج،ش)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ کی کوئی اہم دلی خواہش جلد پوری ہونے کا اشارہ ہے۔ آپ درود شریف بالخصوص درود ابراہیمی اہتمام سےپڑھاکریں اور اتباع سنت کا بھی اہتمام کریں۔ بہتر ہوگا کہ کتاب اسوۂ رسول اکرم ﷺ اپنے مطالعہ میں رکھیں۔
ایصال ثواب:مذہبی رجحانات پر مشتمل میرے خوابوں کا سلسلہ تقربیاً سال بھر یا اس سے زائد سے شروع ہوا ہے۔ ایک خواب شائع کرنے کیلئے بیان کرتی ہوں۔ باقی خوابوں کی تعبیر بھی بتادیجئے۔ خواب: میں اور میری بھانجی جو مجھ سے بہت اُنسیت رکھتی ہے‘ کہیں جارہے ہوتے ہیں‘ راستے بہت صاف ستھرے مگر کچے ہوتے ہیں۔ آس پاس کے ماحول سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ کوئی گاؤں یا عرب علاقہ ہے۔ ایک گلی سے جب ہم گزرتے ہیں تو ایک کتا کہیں سے آنکلتا ہے وہ بھانجی کی طرف دیکھ کر بھونکنے لگتا ہے مگر میری طرف متوجہ نہیں ہوتا یا یوں کہیں کہ مجھے نقصان نہیں پہنچاتا۔ اتنے میں وہاں ایک خلیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ تشریف لاتے ہیں اور مجھ سے مخاطب ہوکر فرماتے ہیں کہ تم لوگ دوسرےراستے سے جاؤ اپنی مشکلات کے حل کیلئے اللہ تعالیٰ سے دعا کرو۔(اللہ کی بندی)
تعبیر: آپ کے خواب ماشاء اللہ بہت ہی مبارک ہیں۔ اللہ پاک ان مبارک ہستیوں کی تعلیمات کی اتباع کی توفیق نصیب فرمائے‘ آمین! انشاء اللہ آپ کے ایسے کام میں غیبی مدد ہوگی جن کو آپ کے حاسد دشمن رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔ آپ کی بزرگان دین سے محبت اور ان کی ارواح مقدسہ کو ایصال ثواب پہنچانے کا عمل ان خوابوں میں ان کی زیارت کا سبب بنا ہے۔
اچھی حالت
خواب: میرے خالو کے انتقال کو پانچ ماہ گزر چکے ہیں ان کو خواب میں دیکھا کہ وہ ہمارے گھر کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہیں اور گھر والے ان کو دیکھ کر چونک جاتے ہیں کہ یہ کیسے زندہ ہوگئے؟ پھر کسی نے درواز ہ کھول دیا۔ وہ کمرے میں داخل ہوئے اور میرے گلے لگ گئے۔ جب وہ گلے مل رہے تھےتو ان کا قد کافی دراز تھا لیکن جیسے ہی وہ میرے گلے لگے ان کا قد چھوٹا ہوگیا۔ وہ بہت خوش ہیں اور گھر والے بھی خوش ہیں۔وہ ہم سے ہنس ہنس کر باتیں کررہے تھے۔ دوسرا خواب: میں رات کے وقت جب دکان سے نکلا تو اندھیرا پھیل چکا تھا۔ اچانک روشنی ہوگئی‘ مجھے چاند نظر آنے لگا‘ میں نے اپنی بہن سے کہا کہ تم کوچاند نظر آرہا ہے تو وہ کہنے لگی کہ مجھ کو چاند نظرنہیں آرہا میں نے کہا وہ رہا چاند۔۔۔ اور پھر آنکھ گئی۔(محمد فہیم‘ لاہور)
تعبیر: آپ کے پہلے خواب کے مطابق آپ کے خالو مرنے کے بعد ماشاء اللہ اچھی حالت میں ہیں تاہم ان کو نفلی عبادات کا ہدیہ ایصال ثوب کردیا کریں۔ دوسرے خواب کی تعبیر یہ ہے کہ انشاء اللہ آپ کو جلد بہت ہی اچھی خبر ملنے جارہی ہے۔ آپ ہر نماز کے بعد اکیس بار یَابَشِیْرُ کا ورد کیا کریں اور اس کے بعد دعا کرلیا کریں۔
دلی مراد جلد پوری:خواب: میں نے دیکھا کہ میرے پاپا ہم دونوں بہنوں کیلئے بہت خوبصورت جوڑے لیکر آئے ہیں۔ ان میں ایک بہت ہی خوبصورت ہے‘ وہ میرا ہوتا ہے- اس پر سندھی کڑھائی ہے اور بہت ہی عمدہ کام ہوا تھا۔ اس جوڑے پر میں بہت خوش ہوں‘ اتنا خوبصورت جوڑا میرا ہے‘ ملٹی کلر کا کام ہے‘ جوڑے پر شیشے لگے ہوئے ہیں۔ دو جوڑے اور بھی ہیں۔ ایک میری امی کا ہے ایک بہن کا ہے۔ بہن کا پنک اور وائٹ ہے اور وہ بھی اچھا ہے۔ میری امی کا ریڈ اور وائٹ مگر میں خوش ہوں کہ آج پہلے میں نے جورا لے لیا اگر بہن آتی تو وہ لیتی۔ (ج، حیدرآباد)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ انشاء اللہ آپ کی دلی مراد جلد پوری ہوگی اور خوشی‘ خوشحالی اور عزت نصیب ہوگی۔ آپ ہر نماز کے بعد اکیس بار یَابَشِیْرُ یَاخَبِیْرُ پڑھ کر دعا کرلیا کریں۔ واللہ اعلم۔
اے ون گریڈ:میں نے دیکھا کہ میں نے امتحان دیا ہے‘ پھر پتہ چلتا ہے کہ میرا ’’اے گریڈ‘‘ آیا ہے۔ میں جب دیکھنے جاتی ہوں تو ’اے ون‘ گریڈ لکھا ہوتا ہے میں واپس آکر امی ابو کو بتاتی ہوں کہ میرا اے گریڈ نہیں اے ون گریڈ آیا ہے۔میں بہت خوش ہوتی ہوں۔(عائشہ‘ لاہور)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ انشاء اللہ آپ کو بڑی کامیابی ملنے والی ہے۔ تاہم خوشخبری پانے کے بعد دو نفل شکرانہ کی نیت سے ضرور پڑھ لیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 775 reviews.