ہر شخص چاہتا ہے کہ اسے کامیابی ملے مگر کامیابی و کامرانی تو میرے آقا مدنیﷺ کے طریقوں میں چھپی ہے۔ہمیں ایک ایک لمحے کا حساب دینا ہے۔ اپنے اوقات کو قیمتی بنائیں اور یہ یاد رکھیں کہ ہماری وجہ سے کہیں کسی کی حق تلفی تو نہیں ہورہی۔
دنیا دار فانی ہے۔ یہ کسی کا گھر نہیں ہے‘ ہر ایک اپنی مدت پوری کرکے چلا جائے گا اور اپنے پیچھے اعمال کا پچھتاوا لاد کر آخرت کو سدھار جائے گا۔ اس حسرت و افسوس سے بچنے کا صرف ایک ہی طریقہ ہے کہ شاہکار کائنات فخر موجودات جان دوعالم ﷺ کے بتائے اعمال کو اپنایا جائے۔ ہمارے معاشرے میں بگاڑ اور لادینی گھر گھر جھگڑے ان اعمال کی نحوست سے آئے جو ہماری خود سری نے ہم سے کرائے ہیں۔ ہمیں اپنے ہر عمل کا خیال رکھنا ہے۔ ہمیں محتاط رہنا ہے۔ہر شخص چاہتا ہے کہ اسے کامیابی ملے مگر کامیابی و کامرانی تو میرے آقا مدنیﷺ کے طریقوں میں چھپی ہے۔ہمیں ایک ایک لمحے کا حساب دینا ہے۔ اپنے اوقات کو قیمتی بنائیں اور یہ یاد رکھیں کہ ہماری وجہ سے کہیں کسی کی حق تلفی تو نہیں ہورہی۔ کسی کا دل تو نہیں دکھ رہا‘ کسی کو تکلیف تو نہیں پہنچ رہی۔
شرک کے بعد سب سے بڑے گناہ
والدین کو اولاد سے جدا کردینا۔ بھائی کو بھائی سے لڑا دینا۔ سب سے بدترین گناہ میاں بیوی میں جدائی ڈلوا دیا۔ دو اچھے مسلمان دوستوں کو جدا کرادینا مگر ان باتوں کو ہم سرے سے گناہ ہی تصور نہیں کرتے۔حضور نبی اکرم ﷺ کا ارشاد ہے کہ مومن وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان بچے رہیں۔ ایک دوسری حدیث میں ہے کہ ’’خدا کی قسم! وہ مومن نہیں جس کے شر سے اس کے پڑوسی محفوظ نہ ہوں۔ (مشکوٰۃ)مگر آج کیا ہورہا ہے۔ پڑوسی پڑوسی کا‘ بھائی بہن کا‘ دوست دوست کا خیرخواہ نہیں کسی کو کسی کی دنیا تباہ ہونے سے کوئی مطلب ہے نہ آخرت برباد ہونے سے۔ ایک دوسرے کی حق تلفیاں‘ بدگوئیاں‘ طعنے‘ جھڑکیاں‘ گالیاں‘ غیبتیں ایک دوسرے کے خلاف بھرپور سازشیں ہماری عادت ثانیہ بن چکی ہیں اور بدخواہی‘ برائی‘ دشمنی‘ حسد‘ نفرت‘ تحقیر اور عداوت ہمارے رگ و پے میں بس چکی ہے جس کے پاس کوئی اختیار ہے وہ اسے دوسرے کے خلاف ہی استعمال کررہا ہے۔ دوسروں کو روند کر خوشی محسوس کررہا ہے‘ دوسرے کو ذلیل کرکے اپنی ناک اونچی کررہا ہے۔مگر یاد رکھیں!ہمیں حساب دینا ہے‘ یہ دنیا مکافات عمل ہے‘ آج نہیں تو کل ضرور یہ پکڑا جائے گا‘ اللہ سب غرور کو خاک میں ملا دے گا۔ پھر ہرطرف ناکامی ہی ناکامی ہوگی۔میرے بھائیو! جلدی سے رسول اللہ ﷺ کے دامن رحمت میں آجاؤ پھر کامرانیاں تمہارے قدم چومیں گی۔پھر اپنے گھروں میں امن و سکون دیکھو‘برکت دیکھو‘ عافیت دیکھو۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں