Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اپنے مرحومین کو صرف 9 منٹ دیجئے

ماہنامہ عبقری - جون 2015

گھر سے جادو کو ختم کرنے کیلئے سب سے بہترین وظیفہ ’’منزل‘‘ کا پڑھنا ہے جن گھروں میں منزل دن میں صرف ایک بار ہی پڑھی جاتی ہو وہ گھر جادو‘ ٹونے اور غلط قسم کے سفلی عملیات سے محفوظ ہوجاتا ہے۔ منزل پڑھنے کیلئے صرف دس منٹ درکار ہوتے ہیں۔

سورۂ فاتحہ تین مرتبہ۔آیۃ الکرسی چار مرتبہ۔ سورۂ الزلزال دو مرتبہ۔ سورۂ العادیات دو مرتبہ۔ سورۂ القدر چار مرتبہ۔ سورۂ التکاثر ایک مرتبہ۔ سورۃ الکافرون چار مرتبہ۔ سورۃ النصر چار مرتبہ اور سورۂ اخلاص تین مرتبہ پڑھیے۔

مندرجہ بالا عمل کرنے کیلئے صرف نو منٹ لگتے ہیں لیکن اس مختصر وقت اور عمل کا ثواب بہت زیادہ ہے۔ اس لیے کوشش کریں کہ چوبیس گھنٹے میں صرف نو منٹ نکال کر اپنے مرحوم والدین اور دیگر رشتہ داروں کو یہ ثواب عظیم پہنچا دیا کریں۔ خاص طور اب آگے رمضان شروع ہورہا ہے ان دنوں میں ان نو منٹ کا ثواب کا بے شمار ہوجائے گا اور یہ مرحومین کے درجات کی بلندی کیلئےبہت نایاب چیز ہے۔
تسمیہ کے ذریعے جادو کا توڑ:جو شخص تسمیہ یعنی بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ 786 مرتبہ پڑھ کر طلسم اور جادو وغیرہ پر دم کردے تو وہ طلسم باطل ہوجائے گا اور اس پرے گھر سے ہر قسم کا جادو ختم ہوجائے گا۔ نیز تسمیہ کا اتنی ہی مقدار میں پڑھنا دعا کو مقبول بنا دیتا ہے۔ (روحانی وظائف صفحہ 87)
گھر سے جادو کا خاتمہ:گھر سے جادو کو ختم کرنے کیلئے سب سے بہترین وظیفہ ’’منزل‘‘ کا پڑھنا ہے جن گھروں میں منزل دن میں صرف ایک بار ہی پڑھی جاتی ہو وہ گھر جادو‘ ٹونے اور غلط قسم کے سفلی عملیات سے محفوظ ہوجاتا ہے۔ منزل پڑھنے کیلئے صرف دس منٹ درکار ہوتے ہیں۔
تمام رات ہر شر سے محفوظ:جو شخص رات سوتے ہوئے تسمیہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ صرف 21 مرتبہ ہی پڑھ لیتا ہے اللہ پاک اس گھر کو تمام رات کیلئے چوری اور ڈاکے سے محفوظ کردیتے ہیں۔ یہی فضیلت آیۃ الکرسی کی بھی ہے۔اس کے علاوہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ کی ایک دوسری بڑی فضیلت یہ ہے کہ جہنم کے انیس فرشتے ہیں جو شخص فجر کی نماز کے بعد انیس مرتبہ تسمیہ پڑھ لیتا ہے وہ پورے دن کیلئے جہنم کے ان انیس فرشتوں سے محفوظ ہوجاتا ہے۔ اگلے دن فجر کی نماز کے بعد پھر انیس مرتبہ تسمیہ پڑھ لے۔ اسی موت کے وقت تک جہنم سےمحفوظ رہے گا۔علاوہ ازیں جو کام تسمیہ سے شروع کیا جائے اس میں برکت بھی ہوتی ہے اور وہ کام اللہ کے فضل سےآسان بھی ہوجاتا ہے۔
تمام دن اور رات اللہ کی حفاظت:جو شخص آخری تین قل فجر کی نماز کے بعد پڑھے گا وہ پورا دن اللہ کی حفاظت میں آجائے گا اور جو مغرب یا عشاء کے بعد آخری تین قل تین تین بار پڑھے گا وہ اور اس کا پورا گھرانہ پوری رات کیلئے اللہ پاک کی حفاظت میں آجائے گا اس لیے یہ آخری تین قل ہر مسلمان صبح اور شام کو تین تین مرتبہ ضرور پڑھنے چاہیے۔ اللہ پاک کی حفاظت کے علاوہ ان کا ثواب عظیم بہت زیادہ ہے۔رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ مجھ پر ایک ایسی آیت اتری ہےکہ کسی نبی پر سوائے حضرت سلیمان علیہ سلام کے ایسی آیت نہیں اتری وہ آیت بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ہے۔
نوٹ: یہ سارے اعمال مختلف دینی کتب سے لیے گئے ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 748 reviews.