ہماری ایک ملنے والی خاتون جو کہ اب فوت ہوچکی ہیں۔ انہوں نے مجھے روز اَللہُ الصَّمَدْ پڑھنے کو دیا تھا‘ روز رات سونے سے پہلے ایک ہزار مرتبہ پڑھتی تھی۔ اکثر اپنے آپ سے خوشبو محسوس ہوتی۔ ایک دن سوئی تو محسوس ہوا تیزخوشبو گلاب سے بھی کہیں اچھی نرالی و انوکھی اور جیسے غول کے غول گزررہے ہوں میرا بستر ہل رہا تھا۔ پھر آنکھ کھل گئی۔ ان کو بتایا تو انہوں نے کہا کہ پڑھنےکی تعداد کم کردو۔ میرے اس ذکر کی وجہ سے میرے بہت سے مسائل حل ہوئے۔(ج،ش)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں