Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

قارئین کے طبی اور روحانی سوال‘صرف قارئین کے جواب

ماہنامہ عبقری - جون 2015

نوکری اور بیماری: محتر م حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کا عبقری رسالہ پہلی مرتبہ پڑھا تو بہت سکون ملا کہ اگر دوسرے لوگوں کے مسائل حل ہوسکتےہیں تو میرا بھی ضرور حل ہوگا۔
میرا قارئین سے سوال ہے کہ میری عمر25 سال ہے لیکن بیماری کی وجہ سے پندرہ یا بیس کی لگتی ہوں اور چھاتی تو نہ ہونے کے برابر ہے۔ دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ میری تعلیم بی اے‘ بی ایڈ ہے‘ مجھے کوئی وظیفہ بتائیں کہ مجھے نوکری مل جائے‘ میں نوکری کی وجہ سے بہت پریشان ہوں۔ (شفقت پروین‘ شیخوپورہ)
جواب:آپ دفترماہنامہ عبقری کی دوائی اکسیر البدن اور خون افزاء کی چند ڈبیاں ترکیب کے مطابق کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ انشاء اللہ آپ کے کمزوری اور نسوانی حسن کے مسائل چند ماہ میں ہی حل ہوجائیں گے۔ نوکری کیلئے آپ درج ذیل وظیفہ استعمال کریں:۔
اول و آخر تین تین مرتبہ کوئی بھی درود شریف، ایک مرتبہ سورۂ فاتحہ مع تسمیہ‘ تین مرتبہ سورۂ اخلاص مع تسمیہ (یہ پورا ایک عمل ہوا) اس طرح روزانہ 41 مرتبہ کریں۔ یہ ایک نصاب شمار ہوگا۔ اسی طرح روزانہ کئی نصاب کرسکتے ہیں۔ایام کے دنوں میں نہ کریں‘ بعد میں عمل کی تعداد پوری کریں۔ زندگی کا معمول بنالیں خیروبرکت کے ٹھنڈے بادل آپ پر ہروقت چھائے رہیں گے۔یہ وظیفہ آپ کے تمام مسائل کا حل ہے۔آپ اس وظیفے کو اپنی ہرقسم کی بیماری‘ پریشانی اور مشکل میں کرسکتے ہیں۔(محمد فہد‘ اسلام آباد)
رحم کی رسولیاں: میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے رحم میں چھوٹی بڑی کئی رسولیاں ہیں‘ ایک بیٹا آپریشن کے ساتھ ہوا جس کے ساتھ ڈاکٹر نے آدھی رسولیاں نکال دیں اور ایک دو چھوڑ دیں جو کہ اب بڑھ کر اتنی ہوچکی ہیں کہ دوبارہ حمل نہیں ہورہا۔ڈاکٹر نے اس کا حل آپریشن تجویز کیا ہے۔ میں آپریشن نہیں کروانا چاہتی‘ کوئی سورۂ‘ کوئی آیت کوئی دیسی علاج بتادیں کہ یہ آپریشن کے بغیر ختم ہوجائیں۔ (مسز ذیشان‘ فیصل آباد)
جواب:بہن! آپ کو ایک وظیفہ دے رہی ہوں‘ میری نند کے ساتھ بھی یہی مسئلہ تھا‘ الحمدللہ! اس وظیفے کی برکت سے اللہ نے اسے صحت و تندرستی عطا فرمائی ہے۔ آپ دن میں 313 دفعہ آیۃ الکرسی پڑھیں اور اللہ کے حضور گڑگڑا کر شفاء یابی کیلئے دعائیں کریں۔ انشاء اللہ آیۃ الکرسی کی برکت سے آپ کا مرض جڑ سے ختم ہوجائے گا۔یہ عمل چند دن، چند ہفتے یا چند مہینے ضرور کریں۔ (روبینہ اکرام‘ لاہور)
جریان سے نجات: محترم حکیم صاحب السلام علیکم! امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے اور اللہ آپ کو خوش و خرم اور صحت مند رکھے۔ میرا قارئین سے سوال ہے کہ میں عرصہ بارہ سال سے مرض جریان میں مبتلا ہوں‘ ہر جگہ سے علاج کروالیا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا‘ لاکھوں روپے خرچ کرچکا ہوں ۔ میں صبح اٹھتا ہوں تو باتھ روم کی طرف بھاگ پڑتا ہوں لیس دار مادہ پیشاب کے ساتھ خارج ہوتا ہے۔ میں مایوس ہوچکا ہوں۔ (ر۔ا‘ پاکپتن)
جواب:آپ کو چاہیے کہ آپ کو قبض نہ ہو‘ صبح اٹھ کر تین چار گلاس پانی نوش جان کرلینا کافی ہوگا۔ دوسری صورت اسپغول کی ہے کہ رات سوتے وقت نوگرام پھانک لیں۔ قبض کی وجہ سے مثانے کے غدود پر دباؤ پڑتا ہے اور اس دباؤ سے غدود کی رطوبت (مذی) خارج ہوتی ہے۔ اکثر نوجوان اسے منی سمجھ کر خواہ مخواہ پریشان ہوتے ہیں۔ یہ کوئی خطرناک مسئلہ نہیں ہے۔ اس پر زیادہ غور نہیں کرنا چاہیے اور خواہ مخواہ ادویات استعمال نہیں کرنی چاہئیں۔ یہ فساد عطائی حکیموں نے ایسا پھیلایا ہے کہ ہرنوجوان کو پریشان کردیا ہے۔ (شکیل الدین‘ پشاور)
آٹھ سال پرانا مرض: محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں عرصہ دو ماہ سے عبقری کا قاری ہوں‘ عبقری کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے اور دو انمول خزانے کی تو بات ہی کچھ اور ہے۔میں قارئین سے ایک مسئلہ ڈسکس کرنا چاہتا ہوں اور امید ہے مجھے مایوس نہیں کریں گے۔ مجھے سات آٹھ سال سے جریان کی بیماری ہے‘ علاج کرواکروا کر تھک گیا ہوں اوراب میں نے علاج کروانا بھی چھوڑ دیا ہے۔ عمر بائیس سال ہے‘ آپ مجھے کوئی آسان مستقل اور بہت کارآمد نسخہ بتائیں۔(م،ا‘ کراچی)
جواب:میرے بھائی جریان کا آسان ترین علاج ہے کہ آپ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے گرم و تلی ہوئی اشیاء کا استعمال چھوڑ دیں۔ آپ کسی بھی قسم کی کوئی دوائی استعمال نہ کریں‘ نماز پڑھیں۔ فجر کی نماز کے بعد کسی پارک میں جاکر یا کھلی فضا میں جاکر سیر ضرور کریں۔ انشاء اللہ بغیر کسی دوائی کے اس بیماری سے نجات پاجائیں گے۔(طلعت حسین‘ لاہور)
خراب معدہ:قارئین! میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرا معدہ بچپن سے ہی خراب رہتا تھا‘ پھر ٹھیک ہوگیا تھا لیکن اب چھ یا سات سال سے خراب ہے‘ پیٹ میں گیس بہت زیادہ ہوتی ہے اور پاخانہ پتلا آتا ہے‘ کوئی دوائی فائدہ نہیں دے رہی‘ گیس سر کو چڑھتی ہے اکثر دوائی کھانے سے بھی گیس سر کو چڑھتی ہے۔ (ظہیر‘ منڈی بہاؤالدین)
جواب:ظہیر بھائی! آپ صرف یہ نسخہ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ ھوالشافی: مغز کشنیز‘ گوند کیکر‘ رال سفید‘ ملٹھی (ہر ایک پچاس گرام) چینی چالیس گرام کوٹ پیس کرملالیں۔ ایک چائے کا چمچ پانی کے ہمراہ دن میں تین بار استعمال کریں۔ انشاء اللہ بہت زیادہ فائدہ ہوگا۔(سیما حبیب‘کراچی)
ہروقت بیمار: قارئین! میں ہروقت بیمار رہتا ہوں‘ عمر41 سال ہے‘ کبھی سردرد‘ کبھی بخار‘ کبھی چکر‘ کبھی بی پی ہائی ہوجاتا ہے طرح طرح کی دوائیاں کھا کھا کر شدید اعصابی کمزوری اور مردانہ کمزوری ہے۔براہ مہربانی !کوئی علاج‘کوئی دوا‘ کوئی وظیفہ بتائیں کہ میں ان تمام امراض سے چھٹکارا پاسکوں۔ اللہ آپ کواس کا اجر دے گا۔ (طالب حسین‘ راولپنڈی)
جواب: آپ درج ذیل نسخہ جو کہ میں نے حضرت حکیم صاحب کی شاہکار کتاب ’’میرے طبی رازوں کا خزانہ ‘‘ کے صفحہ نمبر 152 پر ’’لذیذ چٹنی کے چالیس فوائد‘‘ سے لیا۔ اس نسخے کی میں کیا تعریف کروں بس آپ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں اس کے فوائد آپ پر خود کھلیں گے:۔
ھوالشافی: سبز پودینہ‘ ادرک یا سونٹھ ‘ اناردانہ ہموزن ملا کر سل وٹے یا گرائنڈر میں خوب رگڑیں‘ جتنا زیادہ رگڑیں گے اتنا زیادہ مفید و مؤثر ہوگا بعض لوگ اس میں ہموزن دیسی لہسن بھی ملادیتے ہیں لیکن میں عموماً یہی تین اجزاء استعمال کراتا ہوں اس میں مزید کوئی نمک مرچ نہ ڈالیں‘ اکٹھی بھی بنا کر فریج میں رکھ سکتے ہیں‘ روزانہ ڈیڑھ چمچ سے ایک چھوٹا چمچ دن میں تین سے پانچ بار کھانے کےعلاوہ یا کھانے کے ہمراہ جیسے دل چاہے استعمال کریں۔ پرانی بیماریوں میں مستقل استعمال کریں اور اگر مزید کوئی اور دوا استعمال کررہے ہیں تو اسے فوراً نہ چھوڑیں۔ اگر اجزاء تازہ نہ ملیں تو مجبوراً خشک بھی استعمال کرسکتے ہیں۔(تبسم بلا ل‘سیالکوٹ)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 737 reviews.