محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! کچھ عرصہ سے مجھے رات کو نیند نہیں آتی تھی‘ اکثر خواب میں کچھ چیزیں تنگ کرتیں۔ ایک دن سونے سے قبل میں ان چیزوں سے مخاطب ہوکر کہنے لگا اگر تو میری خواہ ہے تو مجھے کوئی ایسی چیز بتا جو مجھے سیدھی راہ پر چلائے اور میں اپنے اللہ اور اس کے محبوب ﷺ کو پاسکوں۔ اس نے مجھے خواب میں بتایا کہ ہروقت چلتے پھرتے یہ پڑھا کرو سُبْحَنَکَ لَاعِلْمَ لَنَا اور ہر نماز کے بعد ایک تسبیح یہ پڑھا کرو رَبَّنَا اغْفِرْلِیْ۔ یہ عمل میں نے کرنا شروع کردئیے۔ یقین کریں! مجھے ایسے خواب آنے شروع ہوگئے کہ جو بھی اگلے دن میرے ساتھ ہونے والا ہوتا وہ مجھے خواب میں پتہ چل جاتا۔ وقت گزرتا رہا‘ مجھے بہت اچھے خواب آنا شروع ہوگئے۔ پھر کمپنی کی طرف سے میری حج مبارک کی پرچی نکلی آئی اور میں حج بھی کرآیا۔ صحابہ اکرام و اہل بیت رضوان اللہ علیہم اجمعین کی خواب میں زیارتیں بھی ہوئیں۔ (ارشد محمود‘ جہلم)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں