Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

رمضان میں تسبیح خانہ سے کیا ملا؟

ماہنامہ عبقری - جون 2015

بس۔۔۔!!! ایک مہینہ تسبیح خانہ میں گزارنا تھا کہ سارے کام ہونے لگے‘ ایک مہینے بعد اللہ نے ڈی ایچ اے میں نوکری دے دی جہاں سفارش کے بغیر کوئی کام نہیں ہوتا۔ وہاں میرے رب نے ان کو نوکری دے دی ایک مہینے بعد ہم نے اپنا گھر تبدیل کرلیا۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو ہم جیسے لوگوں کے سروں پر ہمیشہ قائم رکھے۔ آمین!
محترم حضرت حکیم صاحب میں آپ کے درس اکتوبر 2013ء سے سن رہی ہوں‘ اندھیرے میں بھٹک رہے تھے‘ اللہ تعالیٰ نے آپ جیسے نیک انسان کا پتہ دے دیا‘ بس اب غم غم نہیں لگتے مشکلیں مشکلیں نہیں لگتیں۔محترم حضرت حکیم صاحب! ہم راولپنڈی میں رہتے تھے‘ وہاں ایک دن روحانی پھکی کے بروشر سے آپ کا پتہ چلا پھر میرے خاوند نے نیٹ پر آپ کے رسالوں کی فوٹو کاپیاں کروا کر لے آتے تھے خود پڑھتے‘ مجھے بھی پڑھنے کیلئے دیتے‘ بس وہ آپ کےدیوانے ہوگئے‘ آپ کے درس موبائل پر سنتے رہتے اور میرے خاوند کی خواہش تھی کہ میں لاہور جاؤں اور حضرت حکیم صاحب کے سامنے بیٹھ کر ان کادرس سنوں‘ اللہ تعالیٰ نے ان کی سن لی۔بس پھر کچھ دنوں کے بعد ایک مشکل آپڑی۔ ہمیں وہ (راولپنڈی)جگہ چھوڑنی پڑی۔ ہمیں کچھ سمجھ نہیں آرہی تھی کہ ہم کہاں جائیں۔ ہمارے رشتہ دار کراچی میں رہتے ہیں‘ سوچا وہاں ہی جائیں گے۔ بس! اچانک میرے شوہر نے اپنا فیصلہ سنایا کہ ہمیں اور کہیں نہیں جانا ہم نے صرف لاہور جانا ہے وہاں میرے حضرت حکیم صاحب ہیں۔ بے سروساماں بچے لے کر پریشانیوں میں لاہور آگئے۔نہ ہمارے پاس گھر‘ نہ کوئی پتہ‘ نہ کھانے کو کچھ۔ بس! ایک اندھیری گلی میں ایک اندھیرے میں چھوٹا سا کمرہ کرائے پر ملا جس میں ہم نے پانچ ماہ گزارے۔محترم حضرت حکیم صاحب! جب سے لاہور آئے تین مہینے میرے خاوند کو کوئی نوکری نہ ملی لیکن وہ آپ کے ہر درس میں شامل ہوتے تھےکیونکہ ان کی خواہش جو پوری ہوگئی تھی۔پھر ایک دن ایک ہوٹل پر کیشیئر کی نوکری ملی‘ ایک مہینہ وہاں لگایا تو آگے رمضان آگیا۔ پہلا روزہ تھا‘ شام کو گھر آئے کہنے لگے میرا دل کررہا ہے کہ کیوں نا اس بار پورا رمضان تسبیح خانہ میں گزاروں۔ میں نے کہا اگر آپ کا دل کررہا ہے تو جائیں۔ اللہ مالک ہے‘ جہاں اتنے دن گزرے ہیں ایک مہینہ بھی گزر جائے گا اور شام کو وہ تسبیح خانہ میں چلے گئے ۔ بس! ایک مہینہ تسبیح خانہ میں گزارنا تھا کہ سارے کام ہونے لگے‘ ایک مہینے بعد اللہ نے ڈی ایچ اے میں نوکری دے دی جہاں سفارش کے بغیر کوئی کام نہیں ہوتا۔ وہاں میرے رب نے ان کو نوکری دے دی ایک مہینے بعد ہم نے اپنا گھر تبدیل کرلیا۔
پانچ مہینے بعد میں نے صبح کا سورج طلوع ہوتے دیکھا‘ اندھیرے کمرے میں کچھ پتہ ہی نہیں چلتا تھا کہ صبح کب ہوئی‘ شام کب ہوئی۔میرے بچے زمین پر سوتے تھے‘ ہمارے پاس تو چارپائیاں ہی نہیں تھیں۔ اللہ کا بہت کرم ہے اللہ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے۔ میرے رب نے رمضان تسبیح خانہ میں گزارنے کی وجہ سے میری مشکلیں آسان کردی ہیں۔اب میں برکت والی تھیلی کا عمل کرتی ہوں‘ دو انمول خزانہ بھی پڑھتی ہوں‘ پانچ وقت نماز پابندی سے پڑھتی ہوں۔گھر میں ٹی وی بالکل بند کردیا ہے بس آپ کے درس سنتی رہتی ہوں۔ میرے شوہر نے دعا مانگی تھی کہ یااللہ ایسی نوکری دینا کہ میں درس میں شامل ہوسکوں اللہ کا بہت کرم ہے کہ ان کا کوئی درس چوکتا نہیں وہ آپ کے ہر درس میں شریک ہوتے ہیں‘ بہت خوش ہیں۔اب تو رمضان تسبیح خانہ میں گزارنے کی برکت سے میرے بچوں کو ڈی ایچ اے کے بڑے سکول میں داخلہ مل گیا ہے‘ جو ممکن ہی نہیں تھا بس اللہ کی نظر کرم ہوئی ہے اور اعمال کی برکت کی وجہ سے ہوا ہے۔انشاء اللہ وہ اس رمضان کا بھی شدت سے انتظار کررہے ہیں اور وہ یہ رمضان بھی تسبیح خانہ میں ہی گزاریں گے۔ (زوجہ شجاعت علی)
عادات بد سے نجات
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! امید ہے بخیرو عافیت ہوں گے۔ خدائے واحد آپ کی عمر دراز فرمائے اور مزید ترقی عطا فرمائے۔ اللہ نے آپ کو ہماری ہدایت کاذریعہ بنایا ہے۔محترم حضرت حکیم صاحب! ایک وقت تھا کہ مجھے نیٹ کی ننگی دنیا کا نشہ تھا۔ میں کوشش میں رہتا تھا کہ نیٹ کیفےجاؤں لیکن 2013ء کے رمضان المبارک میں نے تسبیح خانہ میں قیام کیا۔ وہ دن اور آج کا دن‘ الحمدللہ! کبھی نیٹ کیفے میں اس نیت سے نہیں گیا۔ واقعی اللہ جل شانہٗ نے مشائخ کی توجہ میں طاقت رکھی ہے اور مجھےاس گندی عادت سےنجات دلادی۔(م۔م،ل)
تسبیح خانہ سے ہوئے مسائل حل
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں رمضان المبارک تسبیح خانہ میں گزارنے کیلئے حاضر ہوا تھا۔ میں وہاں تیرہ دن رہا‘ پہلے تین چار گھنٹے تو میرا وہاں دل نہ لگا مگر پھر جب آپ کے درس سنے تو بعد میں وہاں سے واپس آنے کو دل نہیں کرتا تھا۔ وہاں بہت روحانیت حاصل ہوئی‘ دلی سکون ملا۔27 ویں رات جب ختم القرآن تھا تب بہت رونا آرہا تھااور مجھے اپنےا وپر افسوس ہورہا تھا کہ میں پہلے رمضان کو یہاں کیوں نہ آیا۔۔۔؟؟؟ انشاءاللہ آئندہ رمضان کو پورے تیس دن تسبیح خانہ میں گزاروں گا۔ الحمدللہ! تسبیح خانہ سے جانے کے بعد گھر کے بہت سے مسائل حل ہوئے‘ میرا داخلہ نہیں ہورہا تھا مگر اب میرا ایک اچھےتعلیمی ادارے میں داخلہ ہوگیا ہے اور میں اپنی تعلیم جاری رکھےہوئے ہوں۔ (شایان اشرف)

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 728 reviews.